• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, مارچ 24, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاکستانی گدھے بیوقوف نہیں، معصوم ہوتے ہیں۔ خاص کر میدانی علاقوں کے گدھے

ارشد سلہری by ارشد سلہری
مئی 31, 2019
in انسانی حقوق, میگزین
13 0
0
پاکستانی گدھے بیوقوف نہیں، معصوم ہوتے ہیں۔ خاص کر میدانی علاقوں کے گدھے
16
SHARES
74
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گدھے بے وقوف نہیں ہوتے۔ بس اپنی عقل سے کام نہیں لیتے۔ گدھے معصوم ہوتے ہیں۔ ہانکے جانے پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ ہانکنے والا بے شک پیچھے نہ ہو مگر گدھے یہ سمجھتے ہیں کہ ضرور کوئی ڈنڈا لیے پیچھے موجود ہے۔ بصورت دیگر چلنے اور آگے بڑھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ گدھوں کی دانش میں جب تک کوئی ہانکنے والا نہ ہو تو چلا کیسے جا سکتا ہے۔ مطلب کوئی ڈنڈے والا تو ضرور ہونا چاہیے۔

گدھے بہت شریف جانور ہوتے ہیں۔ مگر اس کے باوجود انہیں شرافت بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ ان کے ساتھ شرافت سے پیش آیا جائے تو حیران ہوتے ہیں۔ جتنا مرضی بوجھ لاد دیا جائے احتجاج نہیں کرتے ہیں۔ احتجاج کرتے ہیں تو اپنے لئے نہیں کرتے ہیں۔ پچھلے سال قصائیوں نے بے رحمی سے گدھوں کو کاٹا ہے۔ احتجاج نہیں کیا۔ آج بھی سفاکیت اور بے رحمی کا شکار ہیں۔ مگر مجال ہے کہ کسی سختی پر ڈینچوں ڈینچوں بھی کیا ہو۔

RelatedPosts

راولپنڈی رنگ روڈ کے متاثرین اور حکومت و انتظامیہ کی بے حسی

افراد باہم معذوری دربدر کیوں ہیں؟

Load More

ظلم و بربریت سہنا جیسے ان کی عادت سی بن گئی ہے۔ بردباری میں ایکتا ہیں۔ بھاری بوجھ کے ساتھ چلتے رہتے ہیں۔ چلتے بھی ناک کی سیدھ میں ہیں۔ مالک کا بہت احترام کرتے ہیں۔ بہت فرمانبردار ہوتے ہیں۔ مالک جس راہ پر ڈالتا ہے اسی راہ پر کاربند رہتے ہیں۔ اِدھر اُدھر نہیں جاتے۔ جو کہہ دیا اس پرقائم رہتے ہیں۔ کھانے پینے میں قناعت پسند ہیں۔ روکھی سوکھی کھا کر پیٹ بھر لیتے ہیں۔ ڈینچوں ڈینچوں زیادہ کرتے ہیں۔

یہ تمام گدھوں کا طرہ امتیاز ہے۔ شاید کسی بات پر خوشی یا فخر کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں یا اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوں گے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب کوئی گدھا ڈینچوں ڈینچوں کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شیطان قریب ہے۔ یعنی گدھا شیطان کی آمد کا اعلان کرتا ہے۔

پاکستانی گدھے اپنی انفرادیت میں ثانی نہیں رکھتے۔ خاص کر میدانی علاقے کے گدھے سست و کاہل ہونے کے ساتھ مار پیٹ، ظلم و بربریت کے زیادہ خوگر ہیں۔ اس قدر اذیت پسند ہیں کہ اگر ان کو آزادی کی نعمت سے نواز دیا جائے تو کوئی ایسی حرکت کرتے ہیں کہ پھر کسی ظلم کی چکی میں پھنس جاتے ہیں۔ شاید اس لئے کہتے ہیں کہ گدھوں کے کون سے سینگ ہوتے ہیں۔

سینگ تو گھوڑوں کے بھی نہیں ہوتے ہیں مگر کوئی گھوڑوں کو بے وقوف نہیں کہتا۔ گھوڑوں کے بارے میں اچھی رائے اس لئے بھی ہے کہ گھوڑے تربیت حاصل کر لیتے ہیں۔ ظلم و بربریت بھی کم ہی برداشت کرتے ہیں۔ قد کاٹھ میں گدھے سے بڑے بھی ہوتے ہیں۔ عقل مند اور دانا ہوتے ہیں۔ دانائی اور عقل کی بات ہو تو اکثر کہا جاتا ہے کہ گدھے اور گھوڑے فرق کیا کریں۔

2018 گو کہ گدھوں کا سال تھا۔ مقبولیت بام عروج پر تھی۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ شک ہونے لگا تھا کہ کسی جانب سے گدھے کے حلال ہونے کا فتویٰ بھی جاری ہو سکتا ہے۔ ہلکی ہلکی آوازیں اٹھنا بھی شروع ہو گئی تھیں کہ گدھے سے کما کر کھانا اگر حلال ہے تو گوشت کیونکر حرام ہو سکتا ہے۔ اسی دوران گدھوں کی شان میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ ایک بڑے بجٹ میں ڈونکی کنگ کے نام سے فلم بھی بن گئی تھی۔ جس کو خاصی پذیرائی بھی حاصل ہوئی۔

بانو قدسیہ کے ناول راجہ گدھ میں گدھوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ جس کی کمی فلم ڈونکی کنگ میں پوری کر دی گئی۔ مگر رواں سال میں بھی گدھوں کی مقبولیت کا گراف کم نہیں دیکھا گیا۔ پذیرائی میں کچھ کمی ضرور آئی ہے لیکن خمار ابھی تک موجود ہے۔ ملکی حالات کچھ ایسے بنتے گئے ہیں کہ نظریہ ضرورت کے تحت گدھوں کی افادیت میں دن بدن اضافہ ہی نظر آ رہا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ ماضی لوٹ کر آنے کو ہے۔

Tags: ارشد سلہریپاکستانی گدھےگدھےمیدانی علاقوں کے گدھے
Previous Post

57 فی صد پاکستانی صارفین کا مذہبی مواد کی تلاش کے لیے موبائل فونز پر انحصار

Next Post

اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، وزیراعظم کی افغان اور مصری صدور سے الگ الگ ملاقاتیں

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

by اے وسیم خٹک
مارچ 22, 2023
0

وطن عزیز جہاں دیگر مسائل کا شکار ہے وہاں ایک بڑا مسئلہ یہاں ہائر ایجوکیشن کا ہے جس کے ساتھ روز اول...

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

by نعمان خان مروت
مارچ 18, 2023
0

بہت سے مضامین ایسے ہیں کہ جن پر ہمیں کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کرنا چاہئیے۔ گو کہ آج کل سوشل...

Load More
Next Post

اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، وزیراعظم کی افغان اور مصری صدور سے الگ الگ ملاقاتیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In