• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بھوکے کی جنگ

سلمان درّانی by سلمان درّانی
نومبر 18, 2019
in بین الاقوامی سیاست, میگزین
2 0
0
بھوکے کی جنگ
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحیح کہتے ہیں کہ آج کل کے دور میں پروپیگنڈا حقیقت سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ سچ پوچھیں تو حقیقت بھی کس نے دیکھی ہے۔ تو جانے دیجئے دونوں جانب کا میڈیا کیا کہہ رہا ہے، سب چھوڑیے، آئیے کچھ سکون کے لمحات ساتھ گزارتے ہیں۔

معلوم ہے اس رات امیر شہر کی ایک نکڑ پر کسی چھپر ہوٹل میں بیٹھا وہ ادھیڑ عمر شخص اس بات سے پریشان نہیں تھا کہ جنگ ہوگی یا نہیں، اس کو اس بات سے بھی کوئی غرض نہیں کہ جنگ ہوئی تو کیا ہوگا، اور اس کو ایٹمی جنگ جیسے پیچیدہ مسئلے سے بھی کیا لینا دینا۔ بلکہ پیالی کو بار بار منہ سے لگانا اور بدمزہ چائے کی تیز تیز چسکیاں لینا یہ بتا رہا تھا کہ اس کو کہیں پہنچنا ہے اور وہاں اس کا کوئی شدید منتظر ہے۔

RelatedPosts

آپریشن جبرالٹر، جس کی ناکامی سے 1965 کی جنگ شروع ہوئی

پاک فوج نے بھارتی جاسوس کاپٹر پاکستانی سرحد کے اندر داخل ہونے کی کوشش کے دوران مارگرایا

Load More

چہرے کی بے رنگی اس کے حالات کی خوب تشریح کر رہی تھی۔ کیا معلوم کہ اس کو یہ فکر ہو کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ کیسے آ گیا، وہ بھرے گا یا بچوں کی فیسیں، اور اگر گھر کا خرچ بھی کم پڑرہا ہو تو مالک مکان کو دو ماہ کا اکٹھا کرایہ جس کی تاریخ بھی گزر چکی، کہاں سے ادا ہوگا۔ آخر میں خودکشی کرنے کا وہ مشکل عمل ہی بچتا ہے جس سے غریب آدمی بچنا چاہتا ہے، ایسے میں ایٹمی جنگ کا مطلب ذرا تفصیل سے سمجھائیے گا، صاحب۔ غریب نالائق کو اس کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔

اس دھندے کی سب سے اہم کڑی نفرت ہے۔ معلوم ہے ظلم جب یہودیوں پر کیا جا رہا تھا تو ان کا ریستوران، پارک اور عوامی جگہوں پر جانا بند کر دیا گیا تھا۔ حکم تھا کہ دائیں بازو پر سفید پٹی پہننی ہے جس سے پہچانے جائیں گے۔ دکانوں کے باہر لکھت میں آویزاں تھا کہ یہودیوں کا داخلہ منع ہے۔

یہ سوچ آج بھی زندہ ہے۔ اسلحے کی ضرورت کو وقت کی ضرورت سمجھ کر اس بات کو باآسانی سمجھا جا سکتا ہے۔ مگر اس بار اس جنگ میں ٹماٹر بھی شامل ہیں۔ مگر سوچا جائے ٹماٹروں اور ٹماٹر اگانے والوں کا اس میں کیا قصور؟ جواب یہ کہ عوام زد میں نہ آئے تو جنگ کیسی؟

کشمیر سے آئی ایک تصویر میں کسی دکان کے باہر نوٹ لکھا تھا کہ dogs are allowed, Kashmiris are not آپ کو اور مجھے تو یہ پڑھ کر یقیناً برا لگا، مگر جو لوگ ستر سال سے ایسی نفرت کے نشانے پر ہیں ہم کیوں ان کے بارے میں کسی ابہام کا شکار ہوں۔ ایسے میں تو جو کشمیری نوجوان پلوامہ میں جاکر پھٹا اور چھیالیس فوجی مارے، اس نے بڑا احسن کام کیا۔

نہیں؟ چلیں مان لیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے آپ کو یہ جاننے کی اب ضرورت نہیں رہی کہ کون جا کر کہاں پھٹا۔ آپ کے لئے ہر ایک انسان کی جان برابر اہم ہے۔ صحیح۔ مطلب اب آپ کو کہانی کا اگلا پڑاؤ جاننا ہے۔

آپ اور میں تو جنگ و جدل، فساد، نفرت اس سب سے دور بھاگتے ہیں نا، ہمیں تو اس بات کی فکر ہی مان نہیں کہ ہمارے گھروں میں پریشانیوں کا خاموش واویلا کب ختم ہوگا۔ ویسے آپس کی بات ہے، راقم کے حالات اگر پروپیگنڈا سے بہتر ہوا کرتے تو جنگ کسی بھی لحاظ سے برا موضوع نہیں ہے۔ خیر یہ پتا لگانا ہے نا کہ وہ کون ہے جو اس کی ضرورت کو پیدا کرکے اس بیانئے کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کر ہمارے ہاتھوں میں تھما رہا ہے۔ ملک کی بقا ترجیح ہے اور روٹی کا سوال اس سب کے بعد، سوالوں کی ترتیب خراب کرنا عین غداری۔ یہ جو ‘کون’ ہے اس کو پہچانیے۔ آئیے اس بیانیے کے خلاف جنگ کریں۔ یہ پیغام لکیر کی دونوں جانب کی عوام کے لئے یکساں ہے۔

پرسکون لمحات کا دھوکہ دینے پر معذرت، امید ہے جواب میں آپ بھی اپنے خیالات لکھیں گے، آپ کے خیال میں بھارت اور بھوک میں سے کس کے خلاف لڑنا زیادہ اہم ہے۔

Tags: پاک بھارت جنگ
Previous Post

اطالوی وزیراعظم نے عمران خان سے ثنا چیمہ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

Next Post

پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئ۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا

سلمان درّانی

سلمان درّانی

سلمان درانی لاہور میں مقیم صحافی ہیں۔ بیشتر قومی اخبارات، اور آن لائن آؤٹ لیٹس پر رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا ٹویٹر ہینڈل @durraniviews ہے۔

Related Posts

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

by حمزہ ابراہیم
جنوری 28, 2023
0

جدید سائنس نے یہ بتایا ہے کہ چیزیں مرکبات (Molecules) سے مل کر بنی ہیں۔ ان کی صفات مرکبات کی ترتیب اور...

کراچی شہر میں پانی کی قلت پیدا کرنے میں کس کس کا ہاتھ ہے؟

کراچی شہر میں پانی کی قلت پیدا کرنے میں کس کس کا ہاتھ ہے؟

by محمد عبدالحارث
جنوری 27, 2023
0

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 36 سالہ سپروائزر فرقان اختر کو منگھوپیر ضلع غربی میں اپنی موٹرسائیکل پر سڑکوں پر گھوم...

Load More
Next Post
پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئ۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا

پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئ۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In