• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جون 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

زرداری کے بوجھ سمیت بلاول بڑا لیڈر نہیں بن سکتا

ارشد سلہری by ارشد سلہری
مئی 26, 2019
in سیاست, میگزین
6 0
0
زرداری کے بوجھ سمیت بلاول بڑا لیڈر نہیں بن سکتا
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوجوان قیادت کا نعرہ بہت گونجتا رہا ہے اور ہم نوجوان قیادت اور یوتھ پارٹی کے نتائج بھگت بھی رہے ہیں۔ بانجھ ہوتی ہوئی سیاست میں پیپلز پارٹی ابھی تک امید کی کرن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام نعرے، نظریات، پروگرامز اور جذبات زمین بوس ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور شریف برادران کی قیادت بے نقاب ہو کر پریشانی میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پاکستان کی پوری سیاست میں ایک دانہ باقی رہ گیا ہے۔ باقی سب پٹ چکے ہیں۔ وفاقی سطح پر سیاسی قیادت کے شدید بحران میں پیپلز پارٹی کا نوجوان لیڈر چیئرمین بلاول بھٹوزرداری واحد چوائس ہے۔ جس طرح الیکشن 2018 سے قبل عمران خان واحد چوائس نظر آتے تھے۔

RelatedPosts

چیف جسٹس عمر عطا بندیال گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں: مریم نواز

پنجاب کی پنجاب کے ساتھ محاذ آرائی اور ون یونٹ کے خدشات کیا رنگ لائیں گے؟

Load More

بلاول کا معاملہ عمران خان یا پی ٹی آئی کی سیاست سے مختلف ہے۔ بلاول نظریاتی سیاست اور سیاسی پروگرام پر یقین رکھتے ہیں۔ امپائر کے فیصلوں کی جانب دیکھتے ہیں اور نہ ایسی سیاست کے قائل ہیں۔ بلاول کی وارثت نظریاتی اور مزاحمتی سیاست ہے جو دوراہے پر کھڑی ہے۔ ایک طرف آصف علی زرداری، فریال تالپور سے لے کر شرجیل میمن تک پارٹی کی سیاست ہے اور دوسری طرف پارٹی کی حقیقی اساس، نظریات اور مزاحمتی سیاست کا خمیر ہے۔ دونوں پارٹ پر چلنے کی کوشش بلاول کی سیاست اور مزاحمت کو مشکوک بنا دے گی۔ اس صورتحال میں بلاول اک کھرا اور سچ حقیقی عوامی لیڈر نہیں کہلائے گا۔

موجودہ عہد میں پاکستانی عوام کو ایک بھٹو کی ضرورت ہے جس کی آواز، جس کے آدرش عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہوں۔ نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے عہد سے عوام نکل آئے ہیں اور جان چھڑانے والی صورتحال سے دوچار ہیں۔ بلاول کو اب دو ٹوک اور اٹل سیاسی مؤقف اختیار کرتے ہوئے راستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اگر بلاول مزاحمتی سیاست کی طرف آتے ہیں۔ جیسا کہ وہ ظاہر کر تے ہیں اور بولتے ہیں، تو پھر لازمی ہے کہ بلاول آصف زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے ہر رہنما کے مقدمات سے برأت کا اعلان کرے اور پارٹی میں ایسے تمام افراد جن پر کسی بھی قسم کے الزامات ہیں ان کو عہدوں سے فارغ کر دے اور خود کو بھی کسی کاروباری ادارے سے منسلک نہ رکھے۔

مزاحمتی سیاست کا تقاضا ہے کہ لیڈر کی کوئی کمزوری اس کے راستے کی رکاوٹ نہ بنے۔ آج بلاول اگر بالادست طبقات اور حکمران اشرافیہ کے خلاف مؤقف اپناتے ہیں تو عوام میں ماسوائے ایک سیاسی چال کے کوئی اہمیت نہیں ہوگی کیونکہ بلاول ابھی بہت کمزور ہیں۔ بلاول کو خود بھی نیب کے مقدمات کا سامنا ہے اور پارٹی کے رہنماؤں سمیت والد آصف زرداری اور پھوپھی فریال بھی پیشیاں بھگت رہی ہے۔

اس صورتحال میں جارحانہ سیاست اور سخت لہجہ ذاتی جنگ کی چغلی کھاتا ہوا نظر آئے گا، جو کہ حقیقت بھی ہے۔ مریم نواز کے ساتھ بلاول کی بیٹھک سے بھی عمومی تاثر یہی ابھرا ہے کہ بڑے اپنی جنگ لڑنے کے لئے بچوں کے کندھے استعمال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہی بیٹھک اگر بلاول کی منظور پشتین کے ساتھ ہوتی تو بڑی بریکنگ نیوز بننے کے زیادہ امکانات تھے۔

بلاول کے پاس وقت ہے۔ توانائی ہے۔ جرأت وبہادری ہے۔ بات کہنے کا ڈھنگ اور حوصلہ بھی ہے۔ کارکنان اور سیکنڈ لین قیادت سمیت پاکستان کی سب بڑی جمہوری سیاسی پارٹی ورثے میں ملی ہے۔ بلاول کو مریم نواز کی ضرورت ہے اور نہ پی ٹی ایم اور دیگر سیاسی قوتوں کے سہارے کی حاجت ہونی چاہیے۔ اسے بڑا اور دبنگ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے مقدمات سے علیحدگی کا اعلان کر کے اپنی راہیں جدا کر لیں اور نئی پیپلز پارٹی کی تشکیل کریں۔ ایسی پارٹی جس کے کسی لیڈر کے اوپر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

بلاول اگر یہ کام کرتے ہیں تو پاکستان کے عوام انہیں حقیقی عوامی لیڈر تسلیم کرنے میں تامل نہیں کریں گے۔ عوام بہت دھوکے کھا چکے ہیں۔ قرآنی آیات کو جلسوں میں اپنی عظمت کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے والوں نے سیاست کو اس موڑ پر پہنچا دیا ہے جہاں سے سیاست کی واپسی دبنگ انداز سے ہو سکتی ہے۔ اب یہ ممکن نہیں ہوگا کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔

Tags: بلاول اور منظور پشتینبلاول بھٹو زرداریبلاول نیبزرداری کے خلاف مقدماتمریم نواز
Previous Post

چیئرمین نیب کا مبینہ سکینڈل، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز میں تقسیم

Next Post

پی ٹی ایم کارکنوں اور سکیورٹی فورسز میں ہاتھاپائی، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

گلگت بلتستان میں صحافتی ادارے سرکاری اشتہارات کے محتاج کیوں؟

گلگت بلتستان میں صحافتی ادارے سرکاری اشتہارات کے محتاج کیوں؟

by فہیم
جون 2, 2023
0

گلگت بلتستان سے چھپنے والے اخبارات کی مقامی تنظیم جی بی نیوزپیپر سوسائٹی کے حالیہ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا...

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

by حذیمہ بخاری اور ڈاکٹر اکرام الحق
جون 1, 2023
1

ہر قسم کے جابرانہ محصولات کے نفاذ کے باوجود پاکستان کا کلیدی وفاقی محصولاتی ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)...

Load More
Next Post

پی ٹی ایم کارکنوں اور سکیورٹی فورسز میں ہاتھاپائی، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit