• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

تحریک انصاف کا مستقبل سیف اللّٰہ نیازی کے ہاتھ ہے

ارشد سلہری by ارشد سلہری
جون 9, 2019
in سیاست, میگزین
6 0
0
تحریک انصاف کا مستقبل سیف اللّٰہ نیازی کے ہاتھ ہے
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان میں سیاسی جماعتیں عمومی طور پر محض انتخابی پارٹیاں ہیں۔ عوام میں سیاسی جماعت کی موجودگی انتخابات کے دوران ہی محسوس ہوتی ہے یا پھر اقتدار کے ایوانوں میں نظر آتی ہے۔ پرانے دور میں پیپلز پارٹی ایک ایسی جماعت ضرور تھی جو عوام میں موجود رہتی تھی۔ جو آہستہ آہستہ اشرافیہ کی پارٹی بنتی گئی۔ تحریک انصاف بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔ تحریک انصاف کی سیاسی اٹھان کے پچھے کئی کہانیاں ہیں۔ عمران خان کی حکومت بھی کئی مفروضوں پرمبنی ہے۔

عام رائے یہ ہے کہ تحریک انصاف کو اقتدار دیا گیا ہے۔ عمران خان منتخب وزیراعظم نہیں ہیں۔ دوسری طرح یہ بھی واضح حقیقت ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیابی کے لئے دوسری جماعتوں سے لوگ برآمد کرنا پڑے ہیں۔ ناقدین عمران خان کی وفاقی کابینہ کو سابق آمر پرویز مشرف کی کابینہ کہتے ہیں۔ مطلب اقتدار میں بطور سیاسی جماعت تحریک انصاف بہت کم نظر آتی ہے۔ مانگے کی سواریاں زیادہ ہیں۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

تحریک انصاف کے حوالے سے مندرجہ عمومی تاثر سے عوام میں بات راسخ ہو چکی ہے کہ جس دن عمران خان کے اقتدار کا سورج غروب ہوا، تحریک انصاف تنکوں کی طرح بکھر جائے گی۔ یہ بات بڑی حد تک حقیقت برمبنی ہے۔

تحریک انصاف کا مستقبل اب چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے ہاتھ میں ہے کہ وہ تنظیم بناتے ہوئے کیا پالیسی اختیار کرتے ہیں۔ پارٹی کے کلیدی عہدوں پر کیسے لوگ لے کر آتے ہیں۔ کارکنان کو کتنی عزت دیتے ہیں۔ سیاسی میرٹ اور سوٹ ازم، پرو آرگنائزیشن اور سیاسی اپروچ کو مد نظر رکھتے ہیں یا پہلے کی طرح خوشامد پسندی اور مالی حیثیت دیکھ کر عہدوں کی بندر بانٹ کرتے ہیں۔

سیف اللہ نیازی پہلے کئی معاملات پر نالاں تھے۔ ایک وقفے کے بعد دوبارہ آئے ہیں۔ امید ہے کہ سیف اللہ نیازی پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے کارکنوں کو اہمیت دیں گے اور میرٹ پر تنظیمی کام کو آگے بڑھائیں گے۔ اگر صرف اسلام آباد کی بات کی جائے تو تحریک انصاف میں فرخ ڈال، نصیب اللہ چشتی اور طاہر راجپوت جیسے کئی کارکن ہیں جو حقیقی سیاسی کارکن کی تعریف پر مکمل پورا اترتے ہیں۔ عجیب دل جلے ہیں جنہوں نے انتخابات کے دوران اپنے کاروبار کی پروا نہیں کی۔ اپنی گاڑیاں وقف کیے رکھیں۔ اپنی جیب سے لٹاتے رہے۔

طاہر راجپوت اور نصیب اللہ چشتی کو پارٹی کے لئے دان رات ایک کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل ایسے ہی کارکن ہیں۔ جس سیاسی جماعت کے پاس ایسے سیاسی کارکن ہوں اور جماعت انہیں نظر انداز کر دے تو بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تحریک انصاف میں ایک یہ بھی مسئلہ ہے کہ کارکنان اور لیڈروں میں حقیقی اور نظریاتی کی تفریق کرنا پڑتی ہے۔ ایک وہ کارکن ہیں جو تحریک انصاف کے بنیادی ممبر ہیں اور پارٹی کے لئے خود کو وقف کیے ہوئے ہیں۔ دوسرے ابھار کی صورت میں ہوا کے دوش پر تحریک انصاف کا حصہ بنے ہیں۔

لیڈروں میں تو واضح لکیر ہے مگر کارکنوں میں تخصیص کارکنان ہی کر سکتے ہیں۔ کون چڑھتے سورج کا پجاری ہے اور کون انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ارسلان ہے، جس نے اس وقت تحریک انصاف کی صفیں نوجوانوں سے بھر دیں جب تحریک انصاف کو مذاق میں زیر بحث لایا جاتا تھا۔ آج پارٹی میں اس کی حیثیت کیا ہے۔ معلوم نہیں۔

اویس خالد، راجہ ذوالفقار بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ معلوم نہیں اب کہاں ہیں۔ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ نئی تنظیمی کمیٹی اور کور کمیٹی تمام پرانے کارکنوں سے رابطہ کرے۔ انہیں تنظیم میں لایا جائے اور تنظیمی تحریکی خدمات کا اعتراف کیا جائے۔

عمران خان نے معذور افراد کے ونگ کا بھی اعلان کیا تھا۔ معذور افراد کے ونگ کو بھی لازمی فعال کیا جائے۔ جنرل سیکرٹری ارشد داد اور سیف اللہ نیازی تنظیمی حوالے سے بہترین انتخاب ہیں۔ اب ان پر ہے کہ اقتدار کی غلام گردشوں میں رہتے ہوئے تحریک انصاف کا مستقبل کیسا تعمیر کرتے ہیں۔

Tags: تحریک انصاف کی تنظیم سازیسیف اللّٰہ نیازیعمران خان تحریک انصاف
Previous Post

سگریٹ اور کاربونیٹڈ مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Next Post

عمران خان کے بعد قیادت کا بحران، مریم نواز کی سیاست، اور وینا ملک کی دبنگ انٹری

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 25, 2023
0

نجانے کبھی کبھار مجھے کیوں یہ لگتا ہے کہ ہم مر گئے ہیں اور یہ جو اس جہاں میں ہماری شبیہ لے...

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

by اے وسیم خٹک
مارچ 22, 2023
0

وطن عزیز جہاں دیگر مسائل کا شکار ہے وہاں ایک بڑا مسئلہ یہاں ہائر ایجوکیشن کا ہے جس کے ساتھ روز اول...

Load More
Next Post
عمران خان کے بعد قیادت کا بحران، مریم نواز کی سیاست، اور وینا ملک کی دبنگ انٹری

عمران خان کے بعد قیادت کا بحران، مریم نواز کی سیاست، اور وینا ملک کی دبنگ انٹری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In