• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بے نظیر ماں کے بے نظیر بچے

ارشد سلہری by ارشد سلہری
جون 14, 2019
in سیاست, میگزین
11 0
2
بے نظیر ماں کے بے نظیر بچے
13
SHARES
60
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے مناظر یوں تو عمومی سے تھے مگر آصفہ بی بی کا باپ گلے لگا کر رخصت کرنے کا منظر کئی کہانیاں دہرا گیا۔ جب 3 اپریل 1979 کو ایک بیٹی اپنے باپ سے آخری ملاقات کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے درمیان جاری گفتگو ریاستی اہلکار نے time is over کہہ کر روک دی تھی۔ اس نوعمر بچی پر اس وقت کیا گزری ہوگی؟ نوجوان پنکی جو بعد میں بے نظیر بنی۔ جس نے وطن پر باپ، دو بھائی قربان کر دیے۔ پھر خود بھی قربان ہو گئی۔ تاریخ کا چکر گھوم کر بے نظیر کی پنکی پر آ کھڑا ہوا ہے۔

آصفہ بی بی بھی time is over کا شکار ہوئی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بچے جنہوں نے ہر ظلم سہا اور پاکستان کی عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹنے دیا، تاریخ کا ستم ہے کہ آج محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بچے اسی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہ بچے بھی کیا بچے ہیں۔ اے بی سی بھی پڑھنا نہیں سیکھی تھی تو ماں کی انگلی پکڑ کر عدالتیں دیکھتے رہے۔ جیل میں بند اپنے باپ سے ملنے جاتے رہے۔ بتایا جاتا ہوگا کہ تمہارے نانا ان ہی جیلوں میں بند رہے اور پھانسی چڑھا دیے گئے تھے۔ تمہارے ایک ہونہار ماموں تھے۔ جنہیں دیار غیر میں ہی موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔ دوسرے ماموں کا لاشہ تو خود بچوں نے ٹی وی سکرین پر دیکھا ہوگا۔ جب ماں وزیراعظم تھی۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

یہ بچے بھی کیا بچے ہیں۔ جو ماں کی لاش وصول کرتے ہیں اور جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگاتے ہیں۔ یہ جو آصفہ بھٹو زرداری ہے، کتنی بڑی ہو گئی ہے۔ بوڑھے باپ کو گلے لگا کر جیل کے لئے الوداع کر رہی ہے۔ بلاول ساتھ کھڑے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔ یہ کس دنیا سے آئے ہیں۔ جن کی آنکھوں میں خون اترتا ہے اور نہ آنسو بہتے ہیں۔ اتنی قربانیاں۔ اتنی برادشت۔ اتنا حوصلہ۔ اتنا ضبط۔ سوال اٹھتا ہے، کس لئے؟ بلاول بھی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اپنی دنیا بسا سکتے تھے۔ آصفہ اور بختاور بھی فاطمہ بھٹو کی طرح کہہ سکتی تھی کہ اب بس مزید خون ہم نہیں دیکھ سکتے۔

اور بھی کئی مثالیں ہیں۔ شہباز شریف کے بچے ہیں۔ نواز شریف کے بچے ہیں۔ جنہوں نے اپنے عیش آرام کو ترجیح دی ہے۔ اپنے کاروبار کو اہم سمجھا۔ یہ بے نظیر کے بچے بھی بے نظیر ہیں۔ جنہوں نے ماں کی طرح پاکستان کے عوام سے رشتہ رکھنا ہے چاہے جان چلی جائے۔ ماں کا قتل کس کمال ہمت اور حوصلے سے سہہ جاتے ہیں۔ جوان ہوتے ہیں تو بوڑھے باپ کو کس کمال ہمت و حوصلے اور جرات سے جیل کے لئے الوداع کہہ کر بلاول پارلیمنٹ کا رخ کرتا ہے اور آصفہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ جاتی ہے۔

Former President Asif Ali Zardari arrested by #NAB, hugs daughter Asifa Bhutto Zardari before leaving for jail. His bail plea was rejected earlier today. pic.twitter.com/iWQekC9uGm

— Naya Daur Media (@nayadaurpk) June 10, 2019

کون سی کشش ہے جو تمام تر ابتلا میں بھی انہیں استقامت سے عوام کے ساتھ کھڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی کوکھ کا اثر ہے۔ جو انہیں چین نہیں لینے دیتا۔

دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ ایک شخص دس سال سے زائد جیل میں گزارتا ہے۔ پانچ سو مرتبہ عدالتوں میں پیش ہوتا ہے۔ بے تحاشا میڈیا ٹرائل کا شکار رہتا ہے۔ عمر کے آخری حصے میں بھی مسکرا کر جیل کے لئے خاموشی سے چل پڑتا ہے۔ ماتھے شکن تک نہیں آتی ہے۔ کوئی مزاحمت، کوئی احتجاج، کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔

عام طور باپ اولاد کے سکھ کی خاطر سمجھوتہ کر جاتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ بے نظیر بچے ہی باپ کی ہمت بڑھاتے ہوں کہ ڈٹے رہیں۔ یقین ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی اولاد ہمت ہی بڑھاتی ہوگی۔ دنیا نے دیکھا کہ آصفہ بی بی جب بالکل بچی تھی تب بھی عدالتوں میں پیشی پر آئے والد سے ملتی تھی اور جیل کی سلاخوں کے ساتھ کھڑی ہو کر والد کو دیکھتی تھی۔ آج بھی اس نے جرات و بہادری کے ساتھ باپ کو جیل کیلئے گاڑی میں بیٹھتے دیکھا۔ بے شک بے نظیر ماں کے بے نظیر بچے ہیں۔

Tags: بینظیر کے بچےبے نظیر بھٹو کے بچے
Previous Post

پاکستان میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح ایشیا میں دوسرے نمبر پر

Next Post

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات اتوار کو ہوگی

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

by نعمان خان مروت
مارچ 18, 2023
0

بہت سے مضامین ایسے ہیں کہ جن پر ہمیں کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کرنا چاہئیے۔ گو کہ آج کل سوشل...

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

by احتشام اعجاز بھلی
مارچ 14, 2023
0

کچھ روز قبل میں ایک دوست کے سامنے پاکستان کے معاشی بحران اور سر پر ممکنہ دیوالیہ پن کی لٹکتی تلوار کے...

Load More
Next Post
مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات اتوار کو ہوگی

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات اتوار کو ہوگی

Comments 2

  1. وارث رضا says:
    4 سال ago

    بے نظیر بھٹو اور اس کے خاندان کی قربانی تک تو بات مانی جاسکتی ہے۔۔۔مگر یاد رہے کہ اب یہ اولاد ایک چاپلوس اور اقتدار کی ہوس رکھنے والے باپ کے زیر اثر ہے۔۔۔جا نے فوج کے ساتھ ااز باز کرکے بلوچستان سے سینیٹ اور اسپیکر صدر کے الیکشن تک کا کھیل اپنے فقجی آقائوں واسطے کھیلا۔۔۔جو اب بھی عوام کے فوج کے خلاف حقیقی غصے کو ختم کرنے کے لیئے ان ہی کا کام مظلوم بن کر کر رہا ہے۔۔۔۔دیکھتے ہیں بے نظیر کا بیٹا اس چال کے الٹ عوامی جمہوری چال چلتا ہے یا نہیں۔۔۔اسی میں امتحان ہو جائے گا۔۔۔۔

    جواب دیں
  2. محمد بلاول says:
    4 سال ago

    بھترین ماشاءاللہ کیا لکھا ہے آپ نے بھترین

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In