• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

متنازع احتسابی عمل، اور بلاول بھٹو کی مسکراہٹ پر مضحکہ خیز تبصرے

نیا دور by نیا دور
جون 16, 2019
in سیاست, میگزین
2 0
0
متنازع احتسابی عمل، اور بلاول بھٹو کی مسکراہٹ پر مضحکہ خیز تبصرے
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ویسے تو احتساب کے عمل پر انگلیاں اٹھ ہی رہی تھیں مگر سابق صدر آصف علی زرداری صاحب اور ادی فریال تالپور صاحبہ کی گرفتاری کے بعد احتساب کا عمل مزید متنازع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں لیکن حکومتی وزرا اور تحریک انصاف کے لاڈلے رہنماؤں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ زرداری صاحب اور ادی فریال تالپور کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، بغیر ثبوت گرفتاریاں سیاسی انتقام ہے۔ اگر صرف الزامات کی بنیاد پر گرفتاریاں کی گئی ہیں تو وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان، وفاقی وزیر پرویز خٹک اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں پر کرپشن کے الزامات ہیں، انہیں کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا؟

آصف علی زرداری پر ماضی میں بھی اس قسم کے جعلی مقدمات قائم کیے گئے اور ساڑھے گیارہ سال انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا مگر اس وقت بھی مرد حر آصف زرداری نے ہنس کر تمام تکالیف کو سہا اور آج بھی وہ مسکرا کر عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے جب گرفتاری دی تب بھی وہ مسکرا رہے تھے اور انتہائی مطمئن نظر آرہے تھے۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

زرداری صاحب کی گرفتاری کے وقت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسکراہٹ سے بھی بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی۔ مخالفین نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ بلاول بھٹو اس گرفتاری پر خوش ہیں لیکن شاید وہ یہ بھول گئے کہ بلاول بھٹو ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے ہیں جن کے لئے گرفتاریاں اور اذیتیں نئی نہیں۔ بلاول صاحب کے نانا، نانی، دونوں ماموں اور ان کی والدہ کی جمہوری خدمات اور ان کی قربانیوں کو یہ قوم نہیں بھلا سکتی۔

زرداری صاحب اور فریال تالپورصاحبہ پر مقدمات قائم تو کر لیے گئے مگر ثبوت کہاں ہیں؟ اربوں روپے کی کرپشن کا الزام لگانے والے کیا ثبوت بھی پیش کر پائیں گے؟ ہر گز نہیں۔ کیونکہ جعلی مقدمات محض الزامات کی بنیاد پر قائم کیے جاتے ہیں جس کا مقصد سیاسی مخالفین کو پریشر میں لانا ہوتا ہے مگر آصف زرداری وہ بہادر شخص ہے جو پریشر لیتا ہی نہیں۔

نیب کو حکومت کا آلہ کار بننے کے بجائے اور دہرا معیار اپنانے کے بجائے نیوٹرل کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیب وہ ادارہ ہے جو ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے سیاسی مخالفین کو کنٹرول کرنے کے لئے بنایا اور آج بھی نیب کے کردار نے احتساب کے عمل کو متنازع اور مشکوک بنا دیا ہے۔

مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ بلاول بھٹو نیب پر تنقید کرتے ہیں تو جواب حکومتی وزرا کیوں دیتے ہیں؟ حکومتی وزرا کا نیب سے کیا تعلق ہے؟ مجھے لگتا ہے وفاقی وزیر مراد سعید کو بچپن سے ہی نیب کا ترجمان بننے کی خواہش تھی جو پوری نہ ہو سکی اور اب وہ نیب کے خلاف بلاول صاحب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کر کے دل ہی دل میں خود کو نیب کا ترجمان سمجھتے ہیں یا پھر بات کچھ اور ہے؟

جعلی مقدمات اور پارٹی قائدین کی گرفتاریوں سے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔ جیالہ کہتے ہی اسے ہیں جس نے جیلیں کاٹی ہوں تو کوئی جیالہ جیل یا گرفتاری سے بھلا کیسے ڈر سکتا ہے؟ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ڈرایا جا سکتا ہے نہ ان کے کارکنان کو۔

Tags: احتسابی عملبلاول بھٹو اور آصف علی زرداریزرداری کی گرفتاریزرداری کے خلاف نیب کی کارروائی
Previous Post

وہ پاکستانی شائق جس کیلئے پاک-بھارت میچ کے مفت ٹکٹ کا انتظام دھونی کرتے ہیں

Next Post

مریم، بلاول ملاقات: مشترکہ اعلامیے میں سپریم کورٹ ججز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ

نیا دور

نیا دور

Related Posts

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 28, 2023
0

اکثر ہم کسی نا کسی کی زبان سے کارکردگی کا ذکر سنتے رہتے ہیں کہ کارکردگی ٹھیک نہیں، یا تسلی بخش نہیں۔...

جسٹس سجاد علی شاہ

جب ساتھی ججز نے چیف جسٹس کو عہدے سے برطرف کر دیا

by نیا دور
مارچ 27, 2023
0

پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک تاریک ترین باب وہ ہے جب 1997 میں ساتھی ججز نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ...

Load More
Next Post
مریم، بلاول ملاقات: مشترکہ اعلامیے میں سپریم کورٹ ججز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ

مریم، بلاول ملاقات: مشترکہ اعلامیے میں سپریم کورٹ ججز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In