• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جون 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

محب وطن کون ہوتا ہے؟

ارشد سلہری by ارشد سلہری
جون 18, 2019
in سیاست, میگزین
101 1
1
محب وطن کون ہوتا ہے؟
119
SHARES
569
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کے وہ ریاستی باشندے جو رشوت خوری، کمیشن خوری، نا انصافی، بد عنوانی اور بدد یانتی نہیں کرتے وہ محب وطن ہیں۔ محب وطن شہری کی یہی پہچان ہے کہ وہ اپنے ملک، ریاستی آئین کے ساتھ وفادار ہے، ریاست عوام کے اجتماعی طور ایک نظم کے تحت رہنے اور زندگی گزارنے کا نام ہے۔ ریاستی عوام کے ساتھ دوستانہ برتاؤ، ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری اور اجتماعی فلاح و بہبود میں حصہ داری حب الوطنی ہے۔ محب وطن شہری ریاست کے ایک گملے کو بھی نقصان نہیں پہنچاتا اور نہ ہی وہ اپنے ہم شہری یا ہم وطن کے ساتھ ظلم و زیادتی یا نا انصافی کا مرتکب ہوتا ہے۔

محب وطن آزادی پسند، انصاف پسند اور امن پسند ہوتا ہے وہ اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ ریاست یا ملک اس وقت ہی مضبوط ہو سکتا ہے جب اس کے شہری آزاد اور معاشی طور پر خوشحال ہوں گے، محب وطن نفرتوں کا کاروبار نہیں کرتا بلکہ محبتوں کو رواج دیتا ہے۔ محب وطن بلاتفریق رنگ و نسل اور مذاہب و مسالک اپنے ہم وطنوں سے محبت کرتا ہے اور کسی قسم کی تفرقہ بازی اور منافرت سے گریز کرتا ہے۔

RelatedPosts

پاکستان کے مسائل کی وجہ قیادت کا بحران ہے جو مزید سنگین ہو رہا ہے

ہمارا مایوس اور ناراض طبقہ ہمیں ایک دن کھا جائے گا۔ ان کے مسائل کو حل کیجیے

Load More

محب وطن کے یہی اوصاف اسے دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں اور وہ قوموں کی زندگیوں اور تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بلند مرتبہ رہتا ہے۔ پاکستان کا ہر شہری اس امر سے واقف ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کس قدر تشویشناک منظر پیش کر رہی ہے، وطن پاک کا جسم زخم زخم ہونے کے ساتھ زہر آلود بھی ہو رہا ہے جس کی حفاظت کرنا محب وطن شہریوں پر فرض ہے اور لازم بھی ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، انجام گلستاں کیا ہو گا۔

اس صورتحال سے ہر شہری واقف ہے تاہم یاد دہانی کے لئے ضروری ہے کہ بتایا جائے۔ اس وقت چیخ چیخ کر 22 کروڑ عوام کی مالا جپنے والے تماشا گروں نے ہی ملک کو اس صورتحال سے دو چار کیا ہے۔ سیاسی پارٹیاں مفاداتی گروہ کا روپ، دھار چکی ہیں، آج لوگ حکمران پارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں وہاں کمیشن خور، رشوت خور، کوٹہ کھانے والے اور قومی اداروں میں لوٹ مار کرنے والوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اقتدار سے باہر سیاسی پارٹیاں محض اقتدار کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔ پارٹی کارکنوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کارکنوں کے جذبات، امنگوں کو فروخت کر کے پارٹی کے رہنما اپنی سیاسی دکان چمکاتے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کی سیاسی تربیت، تحریکی امور اور سیاسی حکمت عملی سے دور رکھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی من مانیاں کر سکیں اور اپنے رشتہ داروں اور بچوں کو ہی آگے لایا جا سکے، عوام الناس کے سامنے زندہ مثالیں موجود ہیں۔

پاکستان سویلین الائنس کا ظہور اسی رد عمل کا نتیجہ ہے کہ ایسی تمام تر سیاسی خرافات کے خلاف منظم مزاحمت کی جائے اور محب وطن شہریوں کو سامنے لا کر ریاست کی باگ ڈور ان کے ہاتھ دینے کے لئے عملی جدو جہد کا آغاز کیا جائے۔ الحمدللہ پاکستان سویلین الائنس کی جدوجہد کا آغاز ہو چکا ہے اور اس عملی جدو جہد میں لوگ تیزی کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ محب وطن مندرجہ بالا تعریف کے مطابق پاکستان سویلین الائنس کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم کسی بھی سیاسی پارٹی کا عہدیدار یا پانچ سال سے زائد پارٹی وابستگی کا حامل شہری پاکستان سویلین الائنس میں بیان حلفی کے ساتھ شامل ہو گا کہ وہ اپنا سابقہ کردار فراموش کر کے نیا سفر شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔ اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔

پاکستان کی 15 کروڑ سے زائد آبادی خط غربت کے نیچے زندگیاں گزارنے پر مجبور ہے۔ جو وقت آنے پر وطن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں اور جنہوں نے قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اپنے بزرگوں کونثار کیا ہے۔ پاکستان کے قومی وسائل پر عیاشیاں کرنے والے اور قومی وسائل کی لوٹ مار کر کے بیرون ممالک اثاثے بنانے والوں اور سیاست کے نام پر کاروبار کرنے والوں کے خلاف مزاحمت سے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور پاکستان کے محب وطن شہریوں کو ان کے حقوق دیے جا سکتے ہیں۔

پاکستان سویلین الائنس غریب عوام کے حقوق کی تحریک ہے، پاکستان سویلین الائنس عوام کی معاشی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ امن کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب عوام کو معاشی حقوق حاصل ہوں اور عوام کا دال روٹی، روزگار کا مسئلہ حل ہو اور مہنگائی ختم کی جائے۔ جب تک عوام کے بنیادی انسانی مسائل حل نہیں ہوتے ہیں اور بنیادی انسانی ضروریات کی تکمیل نہیں ہوتی اس وقت تک مذاکرات، آپریشن، قرضہ سکیم اور دیگر معاملات محض وقت گزار نے کے لئے ہوں گے۔

اس عمل سے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی امن کا قیام ممکن ہوگا بلکہ حالات مزید خراب ہوں گے۔ پاکستان کے عام لوگوں کا آج یہ قومی فریضہ ہے کہ وہ انتظار کرنے یا کسی مسیحا کو ڈھونڈنے کی بجائے خود قدم اٹھائیں اور خود فیصلہ کریں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اور آج کے عہد کی کیا ضرورت ہے۔

جب تک عام محب وطن شہری قدم نہیں اٹھائے گا تب تک حالات درست ہونگے اور نہ ہی عام محب وطن شہریوں کو غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات ملے گی، نجات کا واحد راستہ محب وطن شہریوں کی اجتماعی بیداری ہے اور یہی حب الوطنی کا تقاضا ہے۔

Tags: پاکستان کی مشکلاتپاکستان کے مسائلمحب وطن پاکستانی
Previous Post

مڈل آڈر: پاکستانی بیٹنگ کا اصل مسئلہ

Next Post

ریاستی اداروں کےخلاف نفرت آمیز مواد، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا صدر گرفتار

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

گلگت بلتستان میں صحافتی ادارے سرکاری اشتہارات کے محتاج کیوں؟

گلگت بلتستان میں صحافتی ادارے سرکاری اشتہارات کے محتاج کیوں؟

by فہیم
جون 2, 2023
0

گلگت بلتستان سے چھپنے والے اخبارات کی مقامی تنظیم جی بی نیوزپیپر سوسائٹی کے حالیہ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا...

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد رکھ کر حکومت محصولات بڑھا سکتی ہے

by حذیمہ بخاری اور ڈاکٹر اکرام الحق
جون 1, 2023
1

ہر قسم کے جابرانہ محصولات کے نفاذ کے باوجود پاکستان کا کلیدی وفاقی محصولاتی ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)...

Load More
Next Post
ریاستی اداروں کےخلاف نفرت آمیز مواد، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا صدر گرفتار

ریاستی اداروں کےخلاف نفرت آمیز مواد، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا صدر گرفتار

Comments 1

  1. راجہ ساجد says:
    4 سال ago

    سلہری صاحب آپ نے انتہائی اہم معاملے پر قلم اٹھایا ہےاور لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ محبت وطن اصل میں ہوتا کون ہے ہے مگر یہاں پاکستان میں تو محبت وطن ہونے کی تعریف ہیں الگ سے کی جاتی ہے

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit