• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیا آپ کے پاس برنال ہے؟

رضا ہاشمی by رضا ہاشمی
ستمبر 28, 2019
in تجزیہ, سیاست, میگزین
2 0
0
کیا آپ کے پاس برنال ہے؟
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آج کل مثبت رپورٹنگ کا دور ہے۔ اس لیے میں نے عرصے بعد مثبت سا موضوع چنا ہے۔ خود بتائیے کہ یو این جنرل اسمبلی کا اجلاس اور اس میں خان خاناں عمران خان صاحب کی شعلہ بیاں تقریر کا اگر ذکر ہو تو اس سے زیادہ کیا مثبت ہو گا۔عمران خان صاحب کی تقریر کے وقت یو این جنرل اسمبلی میں کھڑکی توڑ رش رہا۔ کئی افراد نے “نشتسیں” نہ “ملنے” پر شکایت بھی کی، حاضرین کو کافی ‘مسرت’ ہوئی جب ایک عینک پہنے شخص نے نشستیں “ارینج” کر لینے کی آفر دی مگر ذرائع کے مطابق انہیں لفظ اسمبلی پر زور دے کر بتایا گیا کہ یہ یو این اسمبلی ہے۔ بہر حال نشستیں نہ ملنے کی وجہ سے کئی افراد تو نیچے فرش پر تھلی مار کر بیٹھ گئے۔ بھارتی وزیر اعظم خطاب کرنے آیا تو اسمبلی میں قہقہے اور گو مودی گو کے نعرے لگے جب کہ ایک ملک کے سفیر نے تو سیاہی پھینکنے کی کوشش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ایک مسلم ملک کے سفیر نے جوتا اتار کر مارنے کی بھی کوشش کی تاہم وہ شاید تنگ ہونے کی وجہ سے اتر نہ سکا اور سفیر نے ارادہ ترک کر دیا۔ بہر حال ہمارے پیرو وزیر اعظم نے زبردست تقریر کرتے ہوئے پوری دنیا کو بتایا کہ آج تک جو کچھ دنیا کو پتہ تھا وہ غلط تھا۔ اور جو پتہ تھا کہ غلط ہے وہ بھی غلط تھا۔ ‘اور پھر جو وہ بتا رہے تھے اس پر شک ہوا کہ وہ بھی غلط ہے تو  خود ہئ گویا ہوئے کہ اسے گوگل کر لیا جائے کہ غلط تو نہیں۔   کمال انداز میں اقوام عالم کا مردہ ضمیر جگایا۔

RelatedPosts

خان صاحب کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ خود عمران خان سے ہے!

عوام پیچھے پیچھے، مقررخان آگے آگے، سفر جاری ہے۔۔۔!

Load More

انہوں نے مکمل طور پر بجا فرماتے ہوئے فرمایا کہ’شدت پسند اسلام کوئی اسلام نہیں ہے، انہوں نے ادھر ذکر کیا ہمارے ہاں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق ہیں ہمارا آئین اجازت دیتا ہے کہ کوئی بھی اس ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکے۔ مثلاً انہوں نے حال ہی میں ایک  مخصوص فرقے سے تعلق رکھنے والے ماہر معیشت کا ذکر کیا جس کو انہوں نے صرف اس لئے ہٹایا  کہ اسکا کریکٹر ڈھیلا تھا’ پھر انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سندھ میں حال ہی میں  غیر مذہبوں کو خصوصی حقوق دینے کیسے مسلمان ٹولی در ٹولی پہنچے، پھر وزیر اعظم نے ماحولیات پر بھی بڑا فکر انگیز لیکچر دیا اور کہا کہ ہم سب کو مل کر ماحول کو بہتر بنانا چاہیئے۔

انہوں نے بتایا کہ کیسے فرنس آئل لابی نے سولر پاور پلانٹس کو رکوا رکھا تھا جو انہوں نے آتے ہی بحال کر دیئے اور کس طرح انکی حکومت موجودہ آٹو انڈسٹری کو بند کر رہی ہے کہ وہ اب بیٹری والی گاڑیوں کے ساتھ کاروبار میں دوبارہ واپس آئیں’۔ لیکن کرپشن پر تقریر پہنچی تو سامعین اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور جب وزیر اعظم  کے دہن مبارک سے نکلا  ہی تھا کہ 200 ارب ڈالر، تو سامعین فرط جذبات میں نشستوں پر چڑھ گئے۔ یو این سیکیورٹی نے بہت مشکل سے حالات پر قابو پایا جب کہ غربت کی وجہ صرف کرپشن کو قرار دینے پر کولمبیا یونیورسٹی نے اکانومی کے اس پہلو کا حل نکال دینے پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا بھی “دستی” اعلان کر دیا۔ ابھی یہ خوشی ختم نہ ہوئی تھی کشمیر کا ذکر آ گیا۔ خان صاحب نے زبردست انداز میں ذکر کیا کہ کیسے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پچھلے 55 دنوں سے  کی جا رہی ہے، اتنے میں  مجمعے میں سے رونے کی آوازیں آنے لگیں، ایک شخص چہرہ چھپائے رو رہا تھا، مجھ سمیت کئی “رپوٹرز” اس سے پوچھنے بھاگے کہ کہیں لیڈر اعظم کی شعلہ بیانی کے اثر سے نروس بریک ڈاون ہی نہ ہو جائے۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ ملک یمن کا سفیر ہے اور اسکے ملک میں سعودی سربراہی میں بہترین جنرل کی کمان تلے اسلامی ممالک کی فوج کئی سو دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے، عورتوں سے زیادتی ماورائے عدالت قتل کارپٹ بمبنگ وغیرہ وغیرہ مگر پاکستان نے اسکے ملک کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے یمن کے مسلمانوں کے حق میں آئی قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا جس پر وہ پاکستان کی قیادت کا اتنا شکر گزار ہے کہ اسکی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اتنے میں ایک شامی سفیر کی روہانسی آواز آئی اور بتاتی چلی گئی کہ شام کے مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف جب قرارداد آئی تو پاکستان نے اس کے حق میں ووٹ ڈالنے سے اجتناب کیا جس پر وہ اسکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اتنے میں ایک اور بولا یہ سب اصولی نہیں سیاسی ہے اور وہ بھی اپنی عوام کی سیاسی غذا کے لئے، خدشہ ظاہر ہوا کہیں کشمیریوں کے ساتھ ہاتھ’۔ میں نے کان بند کئے اور باہر کو دوڑ لگا دی ہال سے باہر نکل کر  میں نے فوری طور پر اس خبر کے آخری دو جملوں  پر مثبت رپورٹنگ  فلٹر لگایا اور رپورٹ لکھی۔  جس کا عنوان تھا

“کیا آپ کے پاس برنال ہے ؟”

ڈسکلیمر نوٹ : یو این اسمبلی اجلاس کے احوال پر مبنی یہ رپورٹ اس رپورٹر کے ذاتی مثبت تخیل کا نتیجہ ہے جس سے حقیقت سمیت کسی کا کوئی تعلق نہیں۔ اگر کسی کو کوئی تعلق محسوس ہو تو اسے اس رپورٹ کا عنوان پھر سے پڑھنا چاہیئے۔

 

Tags: عمران خان تقریرعمران خان کی تقریر
Previous Post

ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو ایک قدم بڑھا توسکتےہیں، صدر مملکت

Next Post

اللہ کا شکر کرتا ہوں جو عزت دینے والا ہے، وزیر اعظم کی پاکستان روانگی سے قبل گفتگو

رضا ہاشمی

رضا ہاشمی

مصنف نیا دور سٹاف کا حصہ ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 25, 2023
0

نجانے کبھی کبھار مجھے کیوں یہ لگتا ہے کہ ہم مر گئے ہیں اور یہ جو اس جہاں میں ہماری شبیہ لے...

Load More
Next Post
اللہ کا شکر کرتا ہوں جو عزت دینے والا ہے، وزیر اعظم کی پاکستان روانگی سے قبل گفتگو

اللہ کا شکر کرتا ہوں جو عزت دینے والا ہے، وزیر اعظم کی پاکستان روانگی سے قبل گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In