• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

لاڈلا نامہ: مولانا باز نہیں آنے کے، تیاری پکڑیں، آپ کے ساتھ 2014 ہونے والا ہے

علی وارثی by علی وارثی
اکتوبر 5, 2019
in تجزیہ, سیاست, میگزین
6 0
0
لاڈلا نامہ: مولانا باز نہیں آنے کے، تیاری پکڑیں، آپ کے ساتھ 2014 ہونے والا ہے
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کوئی بھی حکومت ہو، بوکھلا ہی جاتی ہے۔ سیاسی جماعتوں سے تو اس ملک میں کوئی نہیں ڈرتا، مگر مولوی تو پھر مولوی ہوتا ہے۔

مثلاً مجھے یاد ہے کہ جب عمران خان نے 14 اگست کے دھرنے کا اعلان کیا تھا، تو احسن اقبال، مشاہد اللّٰہ خان اور دیگر مسلم لیگی کچھ اسی طرح کی باتیں کرتے نظر آتے تھے کہ دیکھیے، 14 اگست تو پوری قوم کے اکٹھے ہونے کا دن ہے، اس تاریخ کو آپ دھرنا دیں گے تو قوم تقسیم ہوگی۔

RelatedPosts

جنرل باجوہ سے این آر او آصف زرداری کو ملا تھا یا نواز شریف کو؟

اداروں کے خلاف بیان، مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری، نواز شریف اور رانا ثناء پر مقدمہ درج

Load More

یہ ایک مضحکہ خیز دلیل تھی۔ جب ایک سیاسی جماعت اس مسئلے کو بنیاد بنا کر احتجاج کر رہی ہو کہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے نتائج تبدیل کیے گئے وگرنہ وہ اقتدار میں آ سکتی تھی، تو ظاہر ہے کہ اس جماعت کے مطابق قوم کی اکثریت اس کے ساتھ ہے۔

ہر آدمی اپنی سہولت دیکھتا ہے۔ مثلاً عمران خان اور طاہر القادری صاحب 14 اگست کو اس لئے نکلے کہ چھٹی کا دن تھا۔ منگل کو نکلتے تو جو جوتیاں، پتھر گوجرانوالہ میں برسائے گئے، وہ شائد لاہور ہی میں برس جاتے کیونکہ ظاہر ہے عوام کی زندگی دشوار ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ وہ ورکنگ ڈے پر پہنچے تھے۔

لوگوں نے اپنے کام کاج دیکھنے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد تو صرف جیالے ورکر ہی ساتھ جانے تھے۔ اب لاہور کی سوا کروڑ آبادی تھوڑا ساتھ نکل کھڑی ہوتی، وہ بھی خان صاحب کے مخالفین کو صرف ایک سال قبل لاکھوں کی تعداد میں ووٹ دینے کے بعد۔

مولانا صاحب نے بھی اگر اتوار کا دن چنا ہے تو سرکاری دفاتر میں کام کرنے والوں اور عام لوگوں کی سہولت دیکھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ اس پر پہلے تو حال ہی میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی منتخب ہونے کی خبر کی تردید کرنے والے معید پیرزادہ صاحب نے ٹوئیٹ ٹھوک ڈالی کہ 27 اکتوبر کو تو کوئی 71 سال پہلے کشمیر کا بھارت سے الحاق ہوا تھا، تو یقیناً مولانا کی ڈوریاں بھارت ہلا رہا ہے۔ اب شاہ محمود قریشی صاحب درخواست کر رہے ہیں کہ تاریخ تبدیل کر لیں۔

بھئی آدمی اپنی سہولت دیکھتا ہے۔ اپنے ساتھیوں کی سہولت دیکھتا ہے۔

اسی طرح شفقت محمود صاحب کہتے ہیں کہ مدرسے کے طلبہ مولانا کے دھرنے میں آ رہے ہیں لہٰذا ہم مولانا کو اسلام آباد آنے سے روکیں گے۔ اسی طرح کی باتیں لیگی وزرا و مشیران طاہرالقادری کی منہاج القرآن یونیورسٹی  سے متعلق کیا کرتے تھے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ مدرسے کے طلبہ انسان ہی ہوتے ہیں۔ چاہے ہمیں پسند نہ ہوں۔ جیسے منہاج یونیورسٹی کے طلبہ ہمیں پسند نہیں۔ مگر تب وہ آپ کے ساتھ تھے، لہٰذا کزن ٹھہرے۔

بات ہو رہی تھی بوکھلاہٹ کی۔ مسئلہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن گھبرائی ہوئی اس لئے نہیں تھی کہ عمران خان آ رہا ہے۔ انہیں پتہ تھا کہ عمران خان یونہی نہیں آ رہا۔ کوئی لا رہا ہے۔ شیخ رشید اور فردوس عاشق اعوان کے بیانات بھی کچھ ایسے ہی اشارے دے رہے ہیں۔

اگر ایسا ہے تو یقین جانیے کام میاں صاحب نے بھی بڑے کروائے تھے۔ بجلی اور سڑکیں اٹرم پٹرم۔ مگر جب برا وقت آیا تو اعمال کام نہیں آئے۔ بڑے بھائیوں کی جو نیت تھی، انہوں نے کیا۔ ہاں، مگر دعا۔ لہٰذا آپ کا بھی وقت اگر آ گیا ہے تو اس طرح کے بیانات کہ مدرسوں کی اصلاحات سے ڈر کر مولانا آ رہے ہیں، کسی مدرسے کے طالبِ علم کا ذہن تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ اور نہ ہی بڑے بھائیوں کا ذہن ایسے تبدیل ہوتا ہے۔ دماغ پر زور مت دیں۔ بس دعا کریں۔ کیا پتہ کوئی جاوید ہاشمی نکل آئے۔

Tags: عمران خان حکومتعمران خان کے خلاف دھرنافضل الرحمان کا احتجاجمولانا فضل الرحمان
Previous Post

چائلڈ لیبر میں کیا برائی ہے؟

Next Post

محکمہ جنگلات کا پنجاب بھر میں مینڈک اور کچھووں کی فارمنگ کا فیصلہ

علی وارثی

علی وارثی

علی وارثی نیا دور میڈیا کے ویب ایڈیٹر ہیں؛ ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Related Posts

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

مار دھاڑ، لوٹ کھسوٹ، دھوکہ دہی اور کرپشن میں ہماری کارکردگی لاجواب ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 28, 2023
0

اکثر ہم کسی نا کسی کی زبان سے کارکردگی کا ذکر سنتے رہتے ہیں کہ کارکردگی ٹھیک نہیں، یا تسلی بخش نہیں۔...

ہئیت مقتدرہ ‘پروجیکٹ 1985’ کے ذریعے اب کپتان کا راستہ روک رہی ہے

ہئیت مقتدرہ ‘پروجیکٹ 1985’ کے ذریعے اب کپتان کا راستہ روک رہی ہے

by حسنین جمیل
مارچ 28, 2023
0

جنرل ضیاء الحق کا مارشل لاء زوروں پر پہنچ چکا تھا۔ سماج میں جنرل ضیاء الحق کے خلاف نفرت عروج پر تھی...

Load More
Next Post
پانچ من مردہ مینڈک پکڑے جانے والی خبر کا ڈراپ  سین ہو گیا

محکمہ جنگلات کا پنجاب بھر میں مینڈک اور کچھووں کی فارمنگ کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In