• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

طارق جمیل، نواز شریف، نیو مدینہ کی ریاست، اور ملاوٹ

علی وارثی by علی وارثی
اکتوبر 24, 2019
in سیاست, مذہب, میگزین
1 0
0
طارق جمیل، نواز شریف، نیو مدینہ کی ریاست، اور ملاوٹ
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کا شاید ہی کوئی علاقہ ہو جہاں مدینہ ملک شاپ نہ ہو۔ آپ کشمیر سے لے کر کراچی تک کسی محلّے میں چلے جائیں، آپ کو مدینہ ملک شاپ نام کی کوئی نہ کوئی دکان ضرور مل جائے گی۔ ان سب مدینہ مسجدوں پر ملاوٹ شدہ دودھ بیچا جا رہا ہوتا ہے مگر نام مدینہ ملک شاپ ہے۔ جس نے ممتاز نظر آنا ہو اور برکتیں بھی چاہیے ہوں، وہ پھر اپنی دکان کا نام نیو مدینہ ملک شاپ رکھ لیتا ہے، مگر دودھ صحیح نہیں بیچتا۔

یہ رویہ صرف گلی محلوں تک محدود نہیں۔ بڑے بڑے ایوانوں میں پہنچنے کے لئے بھی انہی استعاروں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ کیا کیجئے؟ سیاستدان ہیں، اور لوگوں میں مقبول بات ہی کی جائے تو وہ آپ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ سیاستدانوں کی مجبوری ہوتی ہے۔

RelatedPosts

عمران خان کا سیاسی نظریہ سراسر جھوٹ کی بنیاد پر استوار ہے

آڈیو لیکس؛ اخلاقی طور پر دیوالیہ شخص کو قومی نمائندگی کا حق نہیں پہنچتا

Load More

لیکن سکالر یا عالم کا کردار مختلف ہوتا ہے۔ اس کا کام یہ نہیں کہ مقبول بات کرے۔ اس کا کام ہے کہ سچ بولے۔ کسی مصلحت سے کام نہ لے۔ جن کی سنّت پر عمل کرنے کا لوگوں کو درس دیتا ہے، ان کی سنّت پر خود بھی عمل کرے۔ لیکن سنّت سے مراد صرف داڑھی رکھ لینا، نماز پڑھ لینا نہیں۔ نبی اکرمؐ نے سیاست بھی کی، امامت بھی کی، جنگوں میں فوجوں کی قیادت بھی کی۔ کبھی کسی موقع پر سچ کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ کسی مصلحت کے تحت، کسی کی خوشنودی کی خاطر، کسی کے دباؤ کی وجہ سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ یہی وجہ ہے کہ صادقؐ کہلائے۔ علما پر کچھ قوم کا قرض بھی ہوتا ہے۔ آپؐ امانتوں کے امین بھی تھے۔

تو پھر جب آپؐ کا نام لینے والے، آپؐ کے نام پر اپنی اپنی دکانیں کھولنے والے کسی کی خوشنودی کی خاطر، کسی کے دباؤ کے تحت نیو مدینہ کی ریاست بیچ رہے ہوں تو ہم سب پر فرض ہے کہ ان کی منافقت کو بے نقاب کریں۔

ایک صاحب فرماتے ہیں کہ عمران خان مدینہ کی ریاست بنا رہا ہے۔ مدینہ کی ریاست میں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو جیلوں میں کب ڈالا جاتا تھا، یہ نہیں بتاتے۔ لوگوں کو اٹھا کر غائب کیا جاتا تھا، اس حوالے سے بھی کوئی روایت بیان نہیں کرتے۔ مگر بضد ہیں کہ ریاستِ نیو مدینہ بن رہی ہے۔

جو لوگ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے، وہ ان کے خیال میں ریاستِ نیو مدینہ بھی بنا رہے ہیں، اور بیگم کلثوم نواز کا جنازہ پڑھانے بھی پہنچ گئے۔ نواز شریف ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکا ہے۔ درمیان میں چند روز کے لئے ضمانت پر رہا ہوا، اور پھر واپس جیل چلا گیا۔ اس دوران ریاستِ نیو مدینہ بنتی رہی۔

مولانا صاحب شرم کریں کس بے غیرت کا آپ ساتھ دے رھے ھیں.زبان خلق طارق جمیل کی نواز شریف کی عیادت پہ آئے تو عوام نے کیا جملے کسے 😂 pic.twitter.com/9czmtxIXP8

— Naveed Arif Butt (@NaveedArifButt) October 24, 2019

جیل میں ڈالنے کی وجہ کیا تھی؟ پہلے کہتے تھے کرپشن اور منی ٹریل کا مسئلہ ہے، اب تو وزیرِ داخلہ بھی کہہ چکے کہ نواز شریف تو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن رہا تھا اگر تین چار سینیٹر کچھ نہ کرتے۔ کوئی اب بھی نہ مانے تو مرضی ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ نواز شریف ایک سیاسی قیدی ہے۔ اسے جیل میں اس لئے رکھا گیا ہے کہ وہ اس ملک کے کرتا دھرتاؤں کو ناراض کر بیٹھا ہے۔ مگر مولانا کے مطابق یہ ریاستِ نیو مدینہ ہی بن رہی ہے۔

اب نواز شریف بیمار ہوا ہے تو آپ اس کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔ کیا کوئی حد بھی ہے؟ آخر کتنی منافقت کرنے کے بعد انسان کا ضمیر جاگ جاتا ہوگا کہ بس اب میں کم از کم آئندہ ان پاک ہستیوں کے نام نہیں لوں گا اس زبان سے، اس مقدس زمین کا نام نہیں لوں گا جس کا نام سن کر بھی میرے سامعین کی فرطِ جذبات سے آنکھیں بھیگ جاتی ہیں؟ کوئی حد ہونی چاہیے نا؟ کب تک ملاوٹ اور مدینہ کا نام ساتھ ساتھ چلے گا؟

Tags: ریاست مدینہمبنافقتنواز شریف اور طارق جمیلنواز شریف کی عیادتنیو مدینہ
Previous Post

نواز شریف کے لئے لاہور ایئر پورٹ پر ایئر ایمبولنس تیار: ذرائع

Next Post

حکومت نے نواز شریف کو مارنے کی کوشش کی: ایمان مزاری

علی وارثی

علی وارثی

علی وارثی نیا دور میڈیا کے ویب ایڈیٹر ہیں؛ ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Related Posts

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 25, 2023
0

نجانے کبھی کبھار مجھے کیوں یہ لگتا ہے کہ ہم مر گئے ہیں اور یہ جو اس جہاں میں ہماری شبیہ لے...

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

خیبر پختونخوا میں بیش تر یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلرز کے چل رہی ہیں

by اے وسیم خٹک
مارچ 22, 2023
0

وطن عزیز جہاں دیگر مسائل کا شکار ہے وہاں ایک بڑا مسئلہ یہاں ہائر ایجوکیشن کا ہے جس کے ساتھ روز اول...

Load More
Next Post
حکومت نے نواز شریف کو مارنے کی کوشش کی: ایمان مزاری

حکومت نے نواز شریف کو مارنے کی کوشش کی: ایمان مزاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In