• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ایف بی آر کا بحران: شبر زیدی کی تعیناتی مخالف ٹیم کے کپتان کو اپنی ٹیم کی باگ ڈور دینے کے مترادف ہے

عدنان رندھاوا by عدنان رندھاوا
مئی 17, 2019
in معیشت, میگزین
2 1
1
ایف بی آر کا بحران: شبر زیدی کی تعیناتی مخالف ٹیم کے کپتان کو اپنی ٹیم کی باگ ڈور دینے کے مترادف ہے
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

(نوٹ: یہ کالم ایک ہفتہ پہلے لکھا لیکن اس کو نا قابلِ اشاعت قرار دیا گیا، قارئین خود فیصلہ کریں)

شبر زیدی کی ایف بی آر چیئرمین کے طور پر تعیناتی کی خبر سے ایف بی آر کے بحران میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایف بی آر وفاق پاکستان کا “کماؤ پُتر” ہے۔ جس دن سے کہیں نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کے مقدمات کو غیر جمہوری سیاسی مقدمات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا، اسی دن سے پاکستان کی معیشت پر بُرے اثرات مرتب پڑنا شروع ہوئے جو پہلے سے ہی کمزرو میعشت کا کھرب ہا کھرب روپے کا معاشی نقصان کرنے کے باوجود ابھی تک جاری ہیں۔

RelatedPosts

ایف بی آر ملازمین نے ملک بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی

ایف بی آر ملازمین کا تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ، 17 جون کو قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

Load More

ایک تو موجودہ حکومت کے مینڈیٹ پر بہت سے سوالیہ نشانات ہیں، دوسرے ریاست کو غیر موافق خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر تقریباً معاشی بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ پھر اسد عمر کی قیادت میں جو معاشی ٹیم سامنے لائی گئی وہ نااہلیت کا ایک مینار ثابت ہوئی۔ سو عوامی مینڈیٹ میں ملاوٹ، بین الاقوامی بائیکاٹ اور اسد عمر کی نااہلی، ان سارے محرکات نے مل کر وفاق کے محصولات کو بُری طرح متاثر کیا اور ایف بی آر کے ریونیو ٹارگٹ میں ریکارڈ کمی دیکھنے کو ملی۔

جس طرح ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے بہت سے جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اسی طرح سیاست میں بھی ایک غلط کام کو چھپانے کے لئے بہت سے غلط کام کرنے پڑتے ہیں۔ نواز حکومت میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی لیکن ریاستی وسائل کی تقسیم پر جھگڑا شروع ہوا جس پر اسحاق ڈار سے منسوب مشہور زمانہ بیان سامنے آیا کہ کیک کا سائز بڑھے گا تو سب کو زیادہ حصہ بھی ملے گا۔ لیکن اس گولڈن معاشی اصول کو نظر انداز کر کے غیر مرئی طور پر نواز حکومت کے خلاف غیر جمہوری سازشوں کا آغاز ہوا۔ سازشیں تو کامیاب ہو گئیں لیکن ان کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ کیک کا سائز بڑھنے کی بجائے چھوٹا ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے پورے کا پورا سیاسی، معاشی اور قومی سلامتی کا نظام بیٹھ گیا ہے۔

کچھ حلقوں کا خیال تھا کہ نواز حکومت کے جانے سے کیک کا سائز بڑا ہو جائے گا، شاید یہ حلقے بھی نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن پر کیے گئے مبالغہ پر مبنی پراپیگنڈا کو سچ سجھنے لگے تھے۔ یہیں پرمقتدر حلقوں سے سب سے بڑی بھول ہوئی۔ سیاسی پراپیگنڈا کا ایک اصول ہے کہ اپنے مخالفین کو بدنام کرنے کے لئے مبالغہ کی آخری حد تک جانے کے باوجود فیصلہ سازی کے وقت حقائق کو ہی مد نظر رکھنا چاہیے ورنہ پراپیگنڈا کرنے والے اپنے ہی جھوٹ کو سچ سمجھ کر فیصلوں میں غلطی کر جاتے ہیں۔

پھر نواز شریف نے بھی، جائز طور پر، جاتے جاتے اتنی مزاحمت کی کہ سیاسی عدم استحکام طویل ہوتے ہوتے اس حد تک پہنچ گیا کہ فیصلہ سازوں کے لئے ملکی معیشت کو سنبھالنا ناممکن ہو گیا۔ تیسرا خارجہ اور سکیورٹی پالیسی میں سوائے آسیہ بی بی کے مقدمے کے دیگر بنیادی مسائل میں کوئی خاص تبدیلی نہ کرنے  سے اندرونی طور پر لا اینڈ آرڈر اور بیرونی طور پر بین الاقوامی معاشی بائیکاٹ جیسی کیفیت جاری ہے۔

nawaz sharif lahore rally
بشکریہ اسوسی ایٹڈ پریس

سو بنیادی مسائل جو معیشت اور نتیجتاً ریاستی محصولات کو پھندہ ڈالے کھڑے ہیں ان میں کوئی تبدیلی وقوع پذیر نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط جن سے عوام کا بھرکس نکل جائے گا، ماننے سے لے کر سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے حوالے کرنے اور ایف بی آر کی باگ ڈور سرمایہ داروں اور بڑے کاروباریوں کے حوالے کرنے تک موجودہ حکومت ایک سے بڑھ کر ایک غلطی کرتی جا رہی ہے۔

شبر زیدی کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی ایک فاش غلطی ہے۔ ایف بی آر وفاق اور عوام کی ایما پر ٹیکس اکٹھا کرتا ہے۔ اس ٹیکس میں بہت بڑا حصہ بڑے سرمایہ داروں اور ان کے کاروبار سے آتا ہے۔ یہ ایک طرح کی جنگ ہوتی ہے جس میں ایف بی آر کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جائے لیکن سرمایہ داروں کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم ٹیکس دیا جائے۔ سرمایہ داروں کی ٹیم کے کپتان شبر زیدی جیسے ٹیکس بچانے کے ماہرین ہوتے ہیں اور ایف بی آر کے کپتان چیئرمین ایف بی آر ہوتے ہیں۔ شبر زیدی کو ایف بی آر کا کپتان لگانا ایسے ہی ہے جیسے وفاق نے ایف بی آر کی ٹیم سرمایہ داروں کی ٹیم کے کپتان کے حوالے کر دی ہے جس سے ایف بی آر کی ٹیم ساری عمر مقابلہ کرتی آئی ہے۔

اس عمل کیلئے Institutional capture کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایف بی آر کے افسران میں سخت بے چینی ہے اور اس کا اظہار انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن کے ذریعے اور وزیراعظم اور ان کے وزرا کو اپنے تحفظات کے ذریعے بھی کیا ہے۔ ایف بی آر چیئرمین بن کر شبر زیدی کو ایک بہت بڑے مفادات  کے ٹکراؤ یعنی Conflict of interest کا بھی سامنا ہے۔ یعنی کیسے وہ اپنے ساری عمر کے سرمایہ دار کلائنٹس کے مفادات اور ان سے اربوں روپے کے ٹیکس وصول کرنے والے ایف بی آر کے مفادات کا ایک ساتھ تحفظ کر پائیں گے؟

خدشہ ہے کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران اپنے سابقہ اور مستقبل کے ممکنہ کلائنٹس کو بھرپور فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ (ان کے ابتدائی چند احکامات اس رجحان پر مہر ثبت کر رہے ہیں) پھر ان کی تعیناتی اعزازی ہونے نے مزید سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، اس سلسلے میں انکا اپنا انٹریو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سنگا پور کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دلیل دے رہے ہیں کہ کسی بھی بڑی کمپنی کے ہیڈ کی تنخواہ جو پاکستان میں کم از کم ساٹھ، ستر لاکھ ماہانہ تک جاتی ہے سے کم پر چیئرمین ایف بی آر لگنے کے مقاصد اپنے یا کسی دوسرے کے مفادات کے لئے پاور کا حصول یا بےایمانی ہو سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت شبر زیدی کی متنازع تعیناتی ختم کر کے ایف بی آر کے کسی بھی سینیئر افسر کو جس قدر جلد چیئرمین لگا دے اتنا ہی بہتر ہو گا۔

Tags: ایف بی آرشبر زیدی
Previous Post

پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تبدیل کرنے کا مطالبہ

Next Post

کشمیر: ہندو گائو رکشکوں نے مبینہ طور پر ایک اور مسلمان شہری کو قتل کر ڈالا

عدنان رندھاوا

عدنان رندھاوا

Related Posts

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتابیں چھپ رہی ہیں اور پڑھی جا رہی ہیں

by نعمان خان مروت
مارچ 18, 2023
0

بہت سے مضامین ایسے ہیں کہ جن پر ہمیں کسی نہ کسی حد تک مطالعہ کرنا چاہئیے۔ گو کہ آج کل سوشل...

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

غربت کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے ‘غریب مکاؤ مہم’ شروع کر رکھی ہے

by احتشام اعجاز بھلی
مارچ 14, 2023
0

کچھ روز قبل میں ایک دوست کے سامنے پاکستان کے معاشی بحران اور سر پر ممکنہ دیوالیہ پن کی لٹکتی تلوار کے...

Load More
Next Post

کشمیر: ہندو گائو رکشکوں نے مبینہ طور پر ایک اور مسلمان شہری کو قتل کر ڈالا

Comments 1

  1. Mahmood Sadiq says:
    4 سال ago

    ایک راہے ھے۔ کوہی غیر اخلاقی بات نہیں نہ ہی کوہی ریاستی سیکورٹی کو خطرہ۔ نواز شریف کا بیانیہ غیر حقیقی تاثر دیتا ھے جبکہ شبر ذیدی کے جتنے ناکام ھونے کے اتنے ھی کامیاب ھونے کے امکانات ہیں

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In