• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عوام کا ترجمان میڈیا، بے زبان

دعا مرزا by دعا مرزا
نومبر 18, 2019
in میڈیا, میگزین
4 0
0
عوام کا ترجمان میڈیا، بے زبان
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میں ہر صبح اس نیت سے اٹھتی ہوں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دوں گی اور ایمانداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی چاہے کئی روز فاقے کرنے پڑیں مگر وہ دور کھڑی نیلی موٹر سائیکل مجھے کافر لگتی ہے جو پٹرول کے بغیر ایک قدم نہیں چلتی۔ میں اس کی مالک ہوں میرا ساتھ بھی چھوڑ دیتی ہے۔ مجھے ہر روز خوف آتا ہے کہ کہیں کسی دن اس کا پیٹ بھرنے کے پیسے بھی ختم ہو گئے، تو کیا ہوگا؟ اور اگر یہ بے ایمان ہو گئی تو میں کیا کروں گی؟

حالات اس قدر کشیدہ ہیں کہ ان دنوں میں اگر آپ مسکراتے ہوئے کہیں پائے جائیں تو آپ پر حرام کھانے کا ٹیگ ویسے ہی لگ جاتا ہے کیونکہ جمع پونچی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دو وقت کی مل جائے یہی غنیمت ہے۔ اس لئے درد بھری مسکراہٹ کو کامل عقیدہ سمجھنے والے آپ کو کہیں نہیں ملیں گے۔ سکرین کا نشہ ہی بہت ہے کہ غم بانٹنے کے لئے سگریٹ، چرس بھی کسی کام کی نہیں ہیں۔ پھر کیا کیا جائے؟ میں کرپشن کے سخت خلاف ہوں شاید اس لئے کیونکہ گرم خون میں ابھی جذبہ ہے اور تربیت دماغ پر سوار ہے۔ پھر اس بات کا بھی ڈر کہ ایک ذرہ بھی حرام خون میں داخل ہو گیا تو ناپاک ہو جاؤں گی اور ایسا لگتا ہے جیسے جسم سے بو آنے لگے گی۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

دوسری طرف کسی ایونٹ کی کوریج پر جاتے ہی جب کوئی آفر کیمرہ مین کو ہو تو میں نہیں روکتی۔ آنکھیں بند کر لیتی ہوں کہ کچھ دیکھا ہی نہیں کیونکہ میرے سامنے فوراً منی کی شکل آجاتی ہے جو بابا کو دیکھتے ہی کھلونے مانگے گی یا باہر جانے کی ضد کرے گی۔ مظلوموں کی فوٹیج بناتا، انصاف کی اپیلوں کو کیمرے میں ریکارڈ کرتا یہ کیمرہ مین بھی تو کتنا مجبور ہے نا۔ اگر میری آنکھیں بند کرنے سے ایک دن وہ اپنی اولاد کے سامنے بے بس نہیں ہوگا تو میرا کیا جاتا ہے؟ اب کئی لوگ میری مخالفت کریں گے کہ یہ بھی حرام ہے تو بھئی میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ میں یہاں بے بس ہو جاتی ہوں۔ گاڑی میں مجھے جائے وقوعہ تک لے جانے والا ڈرائیور جب بے ایمان ہوتا ہے تو مجھے گنہگار نہیں لگتا۔ کیونکہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے تو کیا ہوا کہ وہ دہاڑی لے رہا ہے؟ حق حلال کی کمائی تو تین ماہ سے نہیں آئی وہ کیا کرے جس کے چار بچے ہیں؟

بیوی سے روز کی لڑائی اور بچوں کے سینکڑوں سوال۔ وہ کہتا ہے میں آفس جاتا ہوں۔ بیوی شک کرتی ہے کہ نشہ کرتا ہے اس لئے ایک ٹگہ گھر نہیں لاتا۔ پتہ نہیں کس ماں کو دیتا ہے؟ جناب والا، میڈیا کی مائیں سب اکیلی ہڑپ کر جاتی ہیں۔ ان کے پلے صرف لعن طعن آتی ہے جو پیسے مانگنے پر نوکری سے نکال دینے کی دھمکیوں پر ختم ہو جاتی ہے۔ ان گردش ایام میں پیدا ہوتا ہے “بکاؤ صحافی”۔ بارہ گھنٹے ڈیوٹی کرنے والے کو اب آپ گھٹیا نہ کہیں۔ نہیں نہیں، میں دفاع نہیں کر رہی، میں صرف انتہائی محبت کے ساتھ ان کٹھ پتلیوں کو جھنجھوڑنا چاہ رہی ہوں جو دولت کے نشے میں خود سراپا رقص ہیں اور ماتحت لوگوں کو منجمد کیے ہوئے ہیں۔

خدارا ہمارے گونگے پن کے حکیم بنیں۔ صحافت کے بیوپاریوں پر چھاپے ماریں۔ گدلا پانی ہے مچھلیاں نہیں ہیں۔ مچھلیاں بھوکی ہیں، مگرمچھ مچھلیاں کھانے لگے ہیں جو بچی ہیں وہ جان کا خطرہ لیے جب ہاتھ پاؤں مارتی ہیں تو گندی ہو جاتی ہیں اور پانی سے باہر جائیں کیسے؟ بے گھر ہوجائیں گے اور امید بھی ہاتھ سے جائے گی کہ چھت نہ سہی دیوار سے تو لگے ہی ہوئے ہیں۔ پس حکومت پر گلا پھاڑ پھاڑ کر چیخنے والے اور عوام کے مسائل کی ترجمانی کرنے والے خود اپنے مسائل پر بے زبان ہیں۔ اس سارے فلسفے پر میں نیلی موٹر سائیکل کو تو بھول گئی۔ خیر اب کافر کا تذکرہ بھی بار بار کیا کرنا؟ پٹرول پر چلنا بند کرے تو ہم بھی مانیں۔ بھئی، اس کے نخرے تو کسی فیشن ایبل بہو کی طرح ہیں اور میڈیا مالکان خرانٹ ساس کا کردار بھرپور ادا کر رہے ہیں۔ ان سب میں میں ایک مظلوم کنگلا خاوند ہوں جس کے دامن میں بد دعاؤں کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

Tags: بے زبان میڈیامیڈیا میں تنخواہیں
Previous Post

کیا گارنٹی ہے کہ برقعہ دینے کے بہانے کچھ الٹا سیدھا نہیں ہوگا؟

Next Post

عاصمہ نے بال ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کے بعد جو رپورٹ لکھی، اس میں بھارت کی دھجیاں بکھیر دیں

دعا مرزا

دعا مرزا

Related Posts

گلگت بلتستان؛ خالصہ سرکار کے قوانین کے تحت ملکیتی زمینوں پر حکومتی قبضہ جاری

گلگت بلتستان؛ خالصہ سرکار کے قوانین کے تحت ملکیتی زمینوں پر حکومتی قبضہ جاری

by سرور حسین سکندر
فروری 3, 2023
0

گوہری کھرمنگ کے مکین سید مبارک نے ہمیں بتایا کہ 23 اور 24 اکتوبر 2022 کی درمیانی شب کھرمنگ کے ہیڈ کوارٹر...

جہلِ مرکب (Pseudoscience) کیا ہے؟

جہلِ مرکب (Pseudoscience) کیا ہے؟

by حمزہ ابراہیم
فروری 3, 2023
0

'پڑھا لکھا جاہل' کی اصطلاح اکثر ایسے لوگوں کے بارے میں استعمال کی جاتی ہے جن کے پاس الفاظ کا ذخیرہ تو...

Load More
Next Post
عاصمہ نے بال ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کے بعد جو رپورٹ لکھی، اس میں بھارت کی دھجیاں بکھیر دیں

عاصمہ نے بال ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کے بعد جو رپورٹ لکھی، اس میں بھارت کی دھجیاں بکھیر دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In