• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اچکزئی کی تاریخی تقریر کے دوران پاکستانی میڈیا کی ترجیح شیخ رشید کیوں؟

ایک دوسرے کی سلامتی کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ اس حوالے سے بھی اچکزئی صاحب نے اپنا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا، بشرطیکہ دونوں ممالک سنجیدہ ہوں۔

طالعمند خان by طالعمند خان
جنوری 7, 2023
in تجزیہ
140 1
3
Mahmood Khan Achakzai
165
SHARES
784
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ پتہ نہیں کہ اس میں کتنی حقیقت ہے لیکن پاکستان کے موجودہ حالات پر تو یہ مثال صادق آتی ہے۔ ملک کو سیاسی، معاشی عدم استحکام اور سلامتی کے سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان اقتدار کے کھیل میں سب کچھ داؤ پر لگانے کے لئے تیار ہیں۔

موجودہ حالات ذاتی اقتدار، مراعات اور مفادات سے ہٹ کر ملک اور قوم کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے قومی اتفاق رائے کے متقاضی ہیں، لیکن بدقسمتی سے مقتدر قوتوں سے لے کر سیاستدانوں اور میڈیا تک سب اپنے اپنے گناہ اور جرائم چھپانے، اور مخالف پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔

RelatedPosts

باجوہ فیملی ٹیکس ریکارڈز  لیکس  کیس، صحافی شاہد اسلم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سابق آرمی چیف جنرل باجوہ فیملی ٹیکس ریکارڈز سے متعلق معاونت کے الزام میں صحافی گرفتار

Load More

اسٹیبلشمنٹ اور بعض سیاستدانوں کے کردار تو ویسے قابل ستائش نہیں ہیں، لیکن بدقسمتی سے میڈیا کا کردار قومی ہم آہنگی پیدا کرنے کے بجائے باعثِ تقسیم بن رہا ہے۔ مگر میڈیا ریٹنگ اور بزنس بڑھانے کے چکرمیں ہے، بقول سینیئر صحافی نصرت جاوید کے، سیاپا فروشی میں مصروف ہے۔ اس مقصد کے لئے ہر اس آواز پر کان اور نظر رکھتا ہے جو ہیجان خیز اور سنسنی خیز ہو۔

شام سے رات گئے تک ٹی وی ٹاک شوز اور اخباروں کی شہ سرخیوں کا سرسری جائزہ اس ملک کے میڈیا کی سنجیدگی طشت از بام کرتا ہے۔ اس ملک کے ہر میڈیا ہاؤس نے اپنا یہ فریضہ بنایا ہے کہ آج عمران خان نے کیا کہنا ہے، تاکہ اس کو عوام کے کانوں اور دماغوں میں فوراً بلا روک ٹوک انڈیلا جائے، اس سے قطع نظر کہ اس نے کیا کہا، کس پر الزام لگایا اور کس کی پگڑی اچھالی۔ اب تو وہ اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر یکطرفہ بغیر سوال اور جواب کے پریس کانفرنس بھی کرتا ہے، قوم سے خطاب بھی، اور میڈیا اس کو من و عن نشر کرتا ہے۔ اصل میں یہ سوال جواب طلب ہے کہ آج کل قومی سیاست میں جو زہر اور تیزاب پھیلایا گیا ہے اس میں عمران خان اور ان کی جماعت کے علاوہ میڈیا کا کیا اور کتنا کردار ہے۔ موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں جو کھری، سنجیدہ اور معتبر آواز اور کردار ہے، وہ میڈیا کے نزدیک توجہ طلب ہی نہیں ہے۔ ہمارے میڈیا کی یہ ذہنیت بن گئی ہے کہ اس کی توجہ مبذول کرانے کے لئے صرف نام نہاد پاپولسٹ ہونا اور بے لگام بولنا ضروری ہے۔

اگر اس میڈیا کو اپنے مالی مفادات کے علاوہ ملک کو موجودہ سیاسی، معاشی اور سلامتی کے بحرانوں سے نکالنے اور اس کے لئے قومی اتفاق رائے اور یکجہتی پیدا کرنے میں اپنے کردار کا ادراک ہوتا، تو اس مقصد میں معاون ہر آواز اور کردار پر نظر ہوتی، لیکن افسوس ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا۔

گذشتہ جمعرات، 5 جنوری کو اسلام آباد بار اسوسی ایشن نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو ایک اہم قومی موضوع ‘پاکستان کی بقا جمہوریت، قانون اور آئین کی حکمرانی میں مضمر ہے” پر خطاب کے لئے مدعو کیا تھا۔ معروضی حالات میں اس فورم پر محمود خان اچکزئی جیسی شخصیت کا خطاب اور اس کے نکات و محرکات میڈیا کی توجہ اور بحث کا موضوع ہونا چاہیے تھا، مگر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

اس خطاب میں جناب اچکزئی صاحب نے خطے اور ملک کو درپیش بحرانوں، اس کے محرکات اور اس سے نکلنے کے لئے قابل عمل لائحہ عمل بھی تجویز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ملک کو واقعی سنگین بحرانوں کا سامنا ہے جو صرف روایتی انتخابات اور سیاسی انجینیئرنگ سے ٹلنے والے نہیں ہیں، بلکہ قومی سطح پر مل بیٹھنے کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کی ایک گول میز کانفرنس بلائی جائے، جس میں پہلے یہ طے کیا جائے کہ یہ ملک کس نے اور کیسے چلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف اور صرف عوام اس ملک کو سنبھال سکتے ہیں، اس ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر ہے تو جمہوریت، عوامی اور آئینی بالادستی کی کمی ہے۔ یہ اب بھی ایک بہترین ملک بن سکتا ہے بشرطیکہ جج اور جرنیل آئین کی حکمرانی کا کڑوا گھونٹ پی لیں۔

انہوں نے تمام سیاسی قوتوں بشمول عمران خان کو دعوت دی کہ جماعتی سیاست بعد میں بھی ہو سکتی ہے، پہلے آئیں بیٹھ کر موجودہ بحرانوں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل طے کرتے ہیں، اس مقصد کے لئے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ اچکزئی نے کہا کہ معاشی ابتری، غربت اور مہنگائی اس حد تک پہنچی چکے ہیں کہ اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو ملک افراتفری اور خانہ جنگی کی کھائی میں گر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ خطے کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر یہاں پر ایک بھی ریاست خواہ ایران، افغانستان یا پاکستان ہوں، عدم استحکام کا شکار ہوئی تو خطے کی کوئی ریاست اس کے منفی اثرات سے نہیں بچ سکے گی۔ پرامن اور آزاد افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے کے بہترین دوست بن سکتے ہیں، اور خطے میں موجود معاشی امکانات سے استفادہ بھی کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لئے ضروری ہے ایک دوسرے کی سلامتی کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ اس حوالے سے بھی اچکزئی صاحب نے اپنا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا، بشرطیکہ دونوں ممالک سنجیدہ ہوں۔

اچکزئی صاحب کی سیاسی تاریخ پر بصارت اور موقف، اور ملک کے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ تقریر پاکستانی میڈیا کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہونا چاہیے تھی لیکن کیا کریں ہمارے میڈیا کے لئے تو عمران خان اور شیخ رشید اہم ہیں۔

Tags: Mediapopulismreal issuesyellow journalism
Previous Post

بیٹی ایک رحمت ہے، مگر ظالم سماج نے اس کو زحمت بنا دیا ہے

Next Post

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 بلین امریکی ڈالر سے نیچے آگئے۔ معیشت مر رہی ہے؟

طالعمند خان

طالعمند خان

طالعمند خان فری لانس صحافی ہیں اور نیا دور کے لئے لکھتے ہیں۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 20, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 بلین امریکی ڈالر سے نیچے آگئے۔ معیشت مر رہی ہے؟

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 بلین امریکی ڈالر سے نیچے آگئے۔ معیشت مر رہی ہے؟

Comments 3

  1. Israr Muhammad Khan Yousafzai says:
    2 مہینے ago

    محمود خان اچکزئی کی باتوں سے اتفاق ہے واقعی ملک بحرانوں کا شکار ہے اور اس مرتبہ یہ بحران شدید ترین ہیں، اچکزئی سے صرف یہ گلہ ہے کہ انہوں نے اپنے پارٹی کے نڈر اور جرآت مند بہادر لیڈر عثمان کاکڑ کے قتل پر سرد مہری اختیار کی یہ رویہ عثمان کاکڑ کے اپنے خاندان نے محسوس کیا عثمان کاکڑ کے بیٹے نے اسی رویئے کی سے پارٹی چهوڑی

    جواب دیں
  2. Israr Muhammad Khan Yousafzai says:
    2 مہینے ago

    محمود خان اچکزئی کی باتوں سے اتفاق ہے واقعی ملک بحرانوں کا شکار ہے اور اس مرتبہ یہ بحران شدید ترین ہیں، اچکزئی سے صرف یہ گلہ ہے کہ انہوں نے اپنے پارٹی کے نڈر اور جرآت مند بہادر لیڈر عثمان کاکڑ کے قتل پر سرد مہری اختیار کی یہ رویہ عثمان کاکڑ کے اپنے خاندان نے محسوس کیا عثمان کاکڑ کے بیٹے نے اسی رویئے کی وجہ سے پارٹی چهوڑی

    جواب دیں
  3. FAZAL FIZAA TAREEN says:
    2 ہفتے ago

    پاکستان تباہی کا شکار اسلئے ہے کہ ہم عوامی اور دلیر لیڈروں کو اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر سکرین سے غائب کرنا چاہتے ہیں کہ جو لیڈر وہ باتیں کرتی ھیں جو مسائل کا حل ہے لیکن مسائل کا حل تو سارے لیڈر حضرات چاہتے ہیں لیکن کریڈٹ اپنے لئے اور بلخصوص اسلئے کہ وہ حل اچکزئی بتاتی ہے ہو پاکستان بچا سکتا ہے صرف عمران یا شریف نہیں
    اچکزئی ایک عظیم لیڈر ہے اور الزامات کی سیاست تو بلکل نہیں کرتے

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In