• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, مارچ 24, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

عمران خان کا ہمشہ سے ایک ہی مؤقف رہا ہے کہ جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتی۔ مذاکرات ہی سب سے بہترین راستہ ہوتے ہیں۔ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی معاملات کو میز پر بیٹھ کر طے کیا جاتا ہے مگر ہمارے لبرل طبقے نے عمران خان کے اس مؤقف کو ان کی جانب سے شدت پسندوں کی حمایت قرار دیا۔

حسنین جمیل by حسنین جمیل
فروری 7, 2023
in تجزیہ
13 0
0
کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟
15
SHARES
71
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک طبقہ دشت گردوں کا حمایتی ثابت کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔ یہ خود ساختہ لبرل طبقہ ہے جو خود کو روشن خیالی کا علمبردار بھی کہتا ہے۔ یہ عمران خان کو ‘طالبان خان’ کہتے ہیں اور عمران خان کی مذہب پرستی کو شدت پسندی اور بنیاد پرستی قرار دیتے ہیں۔ اس ساری صورت حال کا اگر غیر جانبدارانہ طریقے سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ عمران خان شدت پسندوں کے حمایتی ہیں کہ نہیں۔

آج تک جس قدر بھی دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں، کیا عمران خان نے ان کی حمایت کی ہے؟ جب پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ ہوا اور 100 سے زائد بچوں کی شہادت ہوئی تو عمران خان اس وقت دھرنے پر تھے، انہوں نے اسی وقت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ عمران خان کا شروع دن سے ایک ہی مؤقف ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ نہ بنا جائے۔ جب پرویز مشرف نے امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان کی جنگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا تو اس وقت عمران خان ان کے اتحادی تھے اور ریفرنڈم میں پرویز مشرف کی حمایت کا اعلان کر چکے تھے مگر امریکی جنگ کا حصہ بننے پر عمران خان نے مشرف کی مخالفت شروع کر دی۔ وہ چاہتے تو مشرف کی مزید حمایت کر کے 2003 کے الیکشن میں فائدہ اٹھا سکتے تھے۔

RelatedPosts

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

Load More

عمران خان کا ہمشہ سے ایک ہی مؤقف رہا ہے کہ جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتی۔ مذاکرات ہی سب سے بہترین راستہ ہوتے ہیں۔ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی معاملات کو میز پر بیٹھ کر طے کیا جاتا ہے مگر ہمارے لبرل طبقے نے عمران خان کے اس مؤقف کو ان کی جانب سے شدت پسندوں کی حمایت قرار دیا جبکہ دنیا نے دیکھا کہ 20 سال افغانستان میں امریکی فوج رہی مگر آخر میں قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کر کے ہی واپسی کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے اور غیر ملکی افواج کی جانب سے پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی مخالفت کی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو پھر جو غیر ملکی افواج آپ کی زمین استعمال کرتی ہے تو وہ قوتیں بھی آپ کی دشمن ہو جاتی ہیں۔ اس کے ثبوت کے طور پر پچھلے 20 سالوں میں ہمارے 80 ہزار شہریوں اور فوجیوں کی شہادت ہوئی۔ ہمارا کون سے صوبے کا دارالحکومت ہے جو دہشت گردی کا نشانہ نہ بنا ہو؟

عمران خان ہمیشہ ڈرون حملوں کی مذمت کرتے رہے ہیں۔ اس بارے میں عمران خان کا واضح مؤقف یہ ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ خود لڑیں گے اور کون دہشت گرد ہے، کون نہیں اس کا فیصلہ ہم نے خود کرنا ہے۔ ہر آزاد اور خودمختار ملک اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتا ہے مگر وطن عزیز میں ایسا نہیں ہوتا۔ ہمارا حکمران طبقہ ہمشہ سے چچا سام کے بچھائے دستر خوان کا رسیا رہا ہے اور اپنے حصے کی بوٹیاں آپس میں بانٹتا رہا ہے۔ پاکستان کی ہئیت مقتدرہ، پاکستان کے سیاست دانوں اور ملاؤں نے اپنی بیسار خوری چچا سام کے دستر خوان سے خوب کی ہے۔ کمال کی بات یہ ہے کہ آج تک ان کو بدہضمی بھی نہیں ہوئی۔ جب ایک وزیراعظم اس دستر خوان کی بساط لپیٹنے کا اعلان کرے گا تو پھر اس کی مخالفت تو ہو گی۔

عمران خان کا وطن عزیز کو چچا سام کی غلامی سے آزاد کرانے کا طریقہ کار غلط ہو سکتا ہے مگر ان کی نیت ٹھیک ہے۔ مراسلہ اور آپریشن رجیم چینج کو بھی مبینہ طور پر درست کہا جا سکتا ہے مگر بیرونی دنیا کے سامنے اس مقدمے کو پیش کرنے کے انداز سے اختلاف کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کے ہمدرد سمجھے جانے والے معروف صحافی و اینکر پرسن آفتاب اقبال نے بھی اپنے وی لاگ میں ان کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

اس وقت عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاست دان ہیں۔ آج الیکشن ہوں تو وہ آسانی سے وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنا سکتے ہیں۔ لیکن اب تدبر کے ساتھ ہئیت مقتدرہ اور چچا سام کے ساتھ معاملات طے کرنے کی ضرورت ہے اور ہماری ہئیت مقتدرہ کو بھی عقل کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کہ ملک کے سب سے مقبول ترین سیاست دان اور سیاسی جماعت کے ساتھ وہی کچھ کیا جو شخ مجیب الرحمٰن اور عوامی لیگ کے ساتھ کیا تھا تو انجام بھی اس سے مختلف نہیں ہو گا۔

Tags: افغانستان میں طالبان کی واپسیپاکستانی لبرل طبقہتحریک طالبان پاکستاندہشت گردیطالبان خانعمران خانوار آن ٹیرر
Previous Post

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات اکتوبر میں ہونے کا امکان

Next Post

پاکستان کی درخواست پر سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کا آغاز

حسنین جمیل

حسنین جمیل

حسنین جمیل 17 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ افسانوں کی تین کتابوں؛ 'کون لوگ'، 'امرتسر 30 کلومیٹر' اور 'ہجرت' کے مصنف ہیں۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 21, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
پاکستان کی درخواست پر سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کا آغاز

پاکستان کی درخواست پر سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In