• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مئی 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ٹی وی ٹکر برانڈ انصاف سے بات اب ٹک ٹاک فیصلوں تک آن پہنچی ہے

سابق آرمی چیف کے مطابق 'بڑے' جج اصل میں اتنے 'ہلکے پھلکے' ہیں کہ اپنی فیملیوں اور ساتھی ججز کی پسند کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ 'قنونی' مطلب اس کا یہ ہے کہ منصفین 'ٹاک' دیکھ کر فیصلوں پر ٹک کر رہے ہیں۔ جس کے فالورز زیادہ، اس کی ٹاک زیادہ اور پھر 'جنت مرزا' کے حق میں ٹِک زیادہ۔۔۔

منصور ریاض by منصور ریاض
مارچ 27, 2023
in تجزیہ
24 0
0
ٹی وی ٹکر برانڈ انصاف سے بات اب ٹک ٹاک فیصلوں تک آن پہنچی ہے
28
SHARES
134
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مانیں نہ مانیں، اگر کوئی اس وقت عمران خان کے بھوت کو کنفرنٹ کر رہا ہے تو وہ ریٹائرڈ جنرل باجوہ ہی ہیں۔ مقابلے کے باقی سیاسی لیڈرران تو نقار خانے میں طُوطی کی آواز ثابت ہو رہے ہیں، چاہے وہ گلا پھاڑ کر بولیں یا لندن سدھار کر۔ باجوہ صاحب اب ہاتھ کے اشارے سے اپنی پسند کے صحافی کو بلاتے ہیں، جیسے کچھ عرصہ قبل تک جب وہ وردی میں تھے سیاست دانوں کو بلایا کرتے تھے۔ آف کیمرہ مورچہ بند ہو کر وہ ‘دوستانہ’ انٹرویو میں خوب گولہ باری کرتے ہیں، اور اپنے مخالفین اور بد خواہوں کی ایسی تیسی پھیرنے کے بعد ‘بوقتِ منصور’ مُکر بھی جاتے ہیں۔ رہی بات صحافی اور اینکر کی، تو وہ بے چارہ ایسی کہہ مکرنیوں پر تلملائے گا نہیں اور کیا کرے گا!

اندازہ لگائیں کہ عمران کے علاوہ حکمرانوں سمیت بڑے بڑے جغادری لیڈرز کی پریس اور عوامی ٹاکس بھی چُوں چُوں ثابت ہو رہی ہیں جبکہ باجوہ ریٹائرڈ ٹاکس مین سٹریم پر ایسے چھاتی ہیں کہ ہر کوئی اس میں سے اپنی پسند یا نا پسند کے ‘موتی’ تلاش کرنے لگ جاتا ہے۔ ایک ایک پرت الگ الگ بحث کی متقاضی بن جاتی ہے۔ میتلے کو دیے گئے انٹرویو کے ‘دبنگ’ پارٹ ٹو کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا اور اب جبکہ اس کی ایک اور تہلکہ خیز رونمائی ہوئی ہے تو کوئی اس میں باجوہ کی شہہ زوریوں کا ذکر کرے گا، کوئی پلے بوائے کہے جانے کے باوجود عمران کی اکڑ اور وزیر اعظم کی بے عزتی کے باوجود ماتھے پر شکن یا غیرت نہ آنے کا بولے گا۔ دھیمی لے میں سلمان شہباز کی دُڑکیوں کا ذکر ہوگا، تو کچھ تیز لے میں باجوہ کو شٹ اپ کال دینے کا بولیں گے۔

RelatedPosts

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

جہانگیر ترین کی زیر قیادت نئی پارٹی میں ماضی کی بازگشت سنائی دیتی ہے

Load More

دیکھا جائے تو اس انٹرویو میں اکثر و بیشتر باتیں وہی ہیں جو زبان زد عام ہو چکی ہیں اور ان میں سے اکثر کا ذکر جاوید چودھری کے ساتھ بیٹھک میں آ چکا ہے۔ البتہ سب سے حیرت انگیز اور ‘نیا تڑکہ’ اس میں دور حاضر کے کچھ ججز کے بارے میں مسنوب اور مشہور باتوں کا باجوائی ٹھپہ ہے۔ بلکہ فیصلوں کے اثرات پر انہوں نے فیس بک اور ٹوئٹر جیسی نسبتاً سیاسی اور اشتہاری کے مقابلے میں ‘ڈرامائی’ ٹک ٹاک کی جو ‘ایپ’ لگائی ہے، ایسا استعارہ تو ابھی تک ‘ترازو کے برابر پلڑے’ والوں کو بھی نہیں سوجھ سکا۔

سابق آرمی چیف کے مطابق ‘بڑے’ جج اصل میں اتنے ‘ہلکے پھلکے’ ہیں کہ اپنی فیملیوں اور ساتھی ججز کی پسند کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ ‘قنونی’ مطلب اس کا یہ ہے کہ منصفین ‘ٹاک’ دیکھ کر فیصلوں پر ٹک کر رہے ہیں۔ جس کے فالورز زیادہ، اس کی ٹاک زیادہ اور پھر ‘جنت مرزا’ کے حق میں ٹِک زیادہ۔۔۔

ابھی کچھ روز قبل عزت مآب چیف جسٹس نے کورٹس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا تھا کہ ویڈیو کال پر بھی ملزم لیے جا سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم نے بھی اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر اسی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس میں تال میل کے شک کی گنجائش نہیں، شاید ٹیکنالوجی ایک ساتھ دونوں پر وارد ہوئی ہو۔ لگتا ہے کہ اسی ہم آہنگ ٹیکنالوجی کو ‘سپاہیانہ’ آنکھ نے پکڑ لیا ہے جس کے مطابق اکثر فیصلوں کی بنیاد پاپولیرٹی ہوتی ہے نہ کہ قانونی بنیادیں۔۔۔

پوری عدالتی تاریخ میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جہاں کیسز مین سٹریم پر آ جائیں وہاں انصاف کا ہتھوڑا بڑی زور کا بجتا ہے۔ ساتھ ہی ججز کی اہمیت اور مشہوری بھی دوچند ہو جاتی ہے اور وہ اپنے آپ کو سیاسی کھلاڑی حتیٰ کہ ہیرو سمجھنے لگتے ہیں۔ پہلے اخبار کی شہ سرخیوں میں ہوتے تھے تو پھر پردہ سکرین پر رننگ کمنٹری چلنے لگی؛ اب جی چیمبر سے نکلے، اب کرسی پر بیٹھ رہے ہیں، اب یہ نوٹ (ڈائیلاگ) دیا ہے۔ سسیلیئن مافیا جیسے چیمبر ڈایئلاگز اسی پردہ زریں کی یاد گار ہیں۔ اور اب سوشل میڈیا کے ظہور کے بعد بقول باجوہ بات اب ٹک ٹاک پر آ چکی ہے کہ ‘چھوڑوں گا نہیں’ کلپس کے ساتھ کرش پر سونگز کے کروڑوں اور ذاتی فالورز ہوتے ہیں تو پھر کون انصاف کا مائی باپ متاثر نہیں ہو گا۔

ہاں اگر کیسز میں ‘رنگینی’ نہ ہو تو بھلے ان کے انبار لگتے جائیں، یہ کچرے اور ردی میں ہی جاتے ہیں۔ نسلوں بعد جھاڑ پھٹک کر فیصلے ہو جائیں تو ہو جائیں ورنہ بھلے سے مقدمات کا مجمع لگا رہے اور 140 میں سے 139 ویں نمبر کا ٹھٹھا اڑتا رہے۔۔۔ سانوں کی!

امید ہے کہ معزز سپریم عدالت اس ‘بغیر’ سند کے ہلکے پھلکے انٹرویو کا نوٹس نہیں لے گی اور خود کو اپنی آڈیو لیکس کی ‘حفاظت’ اور ان کے بارے میں سخت انتباہ تک محدود رکھے گی۔ اگر نوٹس لے لیا تو یہ بھی عمران خان کے کھاتے میں جائے گا۔ ‘دیکھا! خان نے تاریخ میں پہلی دفعہ اداروں کے مابین بھی فٹ بال میچ شروع کروا دیا ہے۔’

Tags: بریکنگ نیوز برانڈ انصافپاکستانی عدلیہٹک ٹاک ججزجنرل قمر جاوید باجوہچیف جسٹس عمر عطا بندیالسابق آرمی چیفعدالتی ریلیفعمران خانگاڑی میں حاضریویڈیو کال پر حاضری
Previous Post

ہم اداروں کے ساتھ صلح کرنا چاہتے ہیں: شیخ رشید

Next Post

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ: سپریم کورٹ نے وفاق، الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو نوٹسز جاری کر دیے

منصور ریاض

منصور ریاض

مصنف منصور ریاض ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں

Related Posts

جہانگیر ترین کی زیر قیادت نئی پارٹی میں ماضی کی بازگشت سنائی دیتی ہے

جہانگیر ترین کی زیر قیادت نئی پارٹی میں ماضی کی بازگشت سنائی دیتی ہے

by وجیہہ اسلم
مئی 29, 2023
0

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت میں سے ناراض اراکین کا موقع اور نظریہ ضرورت کے تحت نئی...

چیف جسٹس عدلیہ کی ساکھ کو اپنے اختیارات کی بھینٹ نہ چڑھائیں

چیف جسٹس عدلیہ کی ساکھ کو اپنے اختیارات کی بھینٹ نہ چڑھائیں

by ڈاکٹر ابرار ماجد
مئی 29, 2023
0

بنچز کی تشکیل کا معاملہ اس وقت سپریم کورٹ کے انتظامی اختیارات پر بہت بڑا سوال ہے جو سپریم کورٹ کی ساکھ...

Load More
Next Post
انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ: سپریم کورٹ نے وفاق، الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو نوٹسز جاری کر دیے

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ: سپریم کورٹ نے وفاق، الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو نوٹسز جاری کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit