• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جون 10, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سیاسی جماعتوں کو قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

آج پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ روزگار کے مواقع مخدوش ہو گئے ہیں۔ افراطِ زر نے غریب کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ روپے کی قدر گرتی چلی جا رہی ہے۔ اس شدید معاشی ابتری میں ملک کسی بھی قسم کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

کامران جیمز by کامران جیمز
مئی 15, 2023
in تجزیہ
10 0
0
سیاسی جماعتوں کو قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
12
SHARES
58
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قانون، انصاف، آئین کی بالا دستی، جمہوری قدروں اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے کسی بھی ملک میں سیاسی جماعتوں کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ جمہوریت کے استحکام اور عوام میں سیاسی شعور اور سیاسی تربیت کے لیے سیاسی جماعتوں کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

دیگر جمہوری ممالک کی طرح وطن عزیز پاکستان میں بھی سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے نا صرف اپنی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں بلکہ جمہوریت کے فروغ نیز آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

RelatedPosts

سیاست دان پروجیکٹ بننا بند کریں اور عملی سیاست پر توجہ دیں

‘9 مئی کے ماسٹر مائنڈ عمران ہیں، فوج نے سزا دینے کا فیصلہ کر لیا’

Load More

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام کی جدوجہد پُرامن، آئینی و قانونی و جمہوری طریقے سے سر انجام دی تھی۔ پاکستان ایک پرامن آئینی جمہوری جدوجہد کے ذریعے معرضِ وجود میں آیا۔

قیام پاکستان کے بعد بھی متعدد تقاریر میں جناح نے پاکستان کے مستقبل کو صرف اور صرف جمہوریت سے ہی وابستہ قرار دیا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمیشہ سے ہی قانون و انصاف اور پُرامن جمہوری قدروں پر یقین رکھنے والی عظیم شخصیت تھے۔ آپ نے پاکستان کا مقدمہ پرامن آئینی جدوجہد کے ذریعے ہی جیتا تھا۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر پاک و ہند کے اُن چند عظیم سیاست دانوں میں شامل تھے جو اپنی پرامن سیاسی سرگرمیوں کی بدولت کبھی بھی پابند سلاسل نہ ہوئے بلکہ اپنی آئینی، قانونی اور جمہوری اور پُرامن جدوجہد کی بنا پر دُنیا کی سب سے بڑی ‘اسلامی جمہوری ریاست’ پاکستان کی داغ بیل ڈالی۔

ہندوستانی سیاست اس بات کی گواہ ہے کہ انڈین کانگریس نے کئی دفعہ ہندوستان کے طول و عرض میں پر تشدد احتجاج اور مظاہرے کیے اور برصغیر پاک و ہند کی سیاست میں شدید نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلائی نیز مذہب کے کارڈ کے استعمال کی بھی داغ بیل ڈالی۔ لیکن اس کے برعکس آل انڈیا مسلم لیگ نے جناح کی قیادت میں صرف اور صرف آئینی، جمہوری اور پُرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔

نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چند عشروں سے وطن عزیز پاکستان میں بھی اب چند سیاسی جماعتوں نے مذہب کارڈ کو استعمال کرنے کی خطرناک روش کو اختیار کر لیا ہے جس سے کئی معصوم لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ مظلوم، معصوم طبقات خصوصاً خواتین، نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی جماعتیں ایک مربوط، مضبوط اور مستحکم پالیسی سازی میں معاون و مدد گار ثابت ہوں تا کہ قومی یکجہتی کا فروغ بھی ہو سکے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی پیدا ہو سکے۔

تاریخ کے اوراق چھاننے سے معلوم ہوتا ہے کہ 38-1937 کی کانگریسی وزارتوں کا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہتک آمیز رویہ پوری دنیا کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے۔ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس جو ہمیشہ سے اس بات کا دعویٰ کرتی رہی کہ وہ تمام ہندوستانی اقوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے لیکن درحقیقت عملی طور پر اپنے متعصبانہ رویہ، پر تشدد سرگرمیوں اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کی بدولت کبھی بھی اکثریتی مسلمان ووٹرزکی حمایت حاصل نہ کر سکی۔

آل انڈیا مسلم لیگ نے ہمیشہ جناح کی قیادت میں سیاست میں پرتشدد سرگرمیوں کی مخالفت کی۔ اب نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں گزشتہ چند برسوں سے پرتشدد سرگرمیوں نے جنم لیا ہے۔ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پرتشدد سرگرمیاں غیر آئینی اور غیر قانونی راستہ اختیار کرنا کسی بھی صورت میں ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ نیز یہ اقدامات جناح کے افکار اور فرمودات کے بھی خلاف ہیں۔

آج پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ روزگار کے مواقع مخدوش ہو گئے ہیں۔ افراطِ زر نے غریب کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ اہم صنعتیں تباہی کے قریب ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاری انتہائی نچلی سطح پر آ چکی ہے۔ روپے کی قدر گرتی چلی جا رہی ہے۔ اس شدید معاشی ابتری میں ملک کسی بھی قسم کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

سیاسی جماعتوں پر آج یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قانون و انصاف اور جمہوری قدروں کے فروغ کے لیے اپنا مثبت، جمہوری اور آئینی کردار ادا کریں۔

آج وقت آ چکا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے ان شرپسند کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں جو حالیہ تخریب کاری، پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ریاست پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنا چاہتے ہیں۔

نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جو کام ہمارا ازلی دشمن بھی 1947 سے لے کر اب تک نا کر سکا، وہ کام ان شرپسندوں اور بلوائیوں نے کر دکھایا ہے۔ یہی شرپسند عناصر نا صرف ریاستی اداروں بلکہ اہم ریاستی املاک اور حساس عسکری مقامات پر حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ آج ملک شدید اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ ہمارے دیرینہ دوست ملک چین نے بھی ہمیں فوری طور پر سیاسی استحکام لانے کا مشورہ دیا ہے۔

اب وقت آ چکا ہے کہ سیاسی جماعتیں فوری طور پر نا صرف ان ریاست مخالف عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کریں بلکہ ان کی نشاندہی میں بھی ریاستی اداروں کی معاونت کریں تا کہ ان بلوائیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

غیر قانونی و غیر آئینی حربے اور پرتشدد سرگرمیاں دراصل جمہوریت کے لیے ایک ناسور ہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ان ریاست مخالف عناصر اور بلوائیوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تا کہ نا صرف جمہوری قدروں کا فروغ ہو سکے بلکہ ایک ‘پرامن جمہوری پاکستانی معاشرہ’ بھی قائم ہو سکے۔ آج ضرورت اس اَمر کی ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام سیاسی و جمہوری قوتیں باہم مل کر تمام سیاسی مسائل کا حل باہمی بات چیت کے ذریعے نکالیں تا کہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔

Tags: آئین پاکستانپاک فوجتحریک پاکستانجدوجہد آزادیجلاؤ گھیراؤجمہوریتحب الوطنیسیاسی جماعتیںشرپسندیفوجی تنصیبات پر حملےقائد اعظم محمد علی جناحکور کمانڈر ہاؤس پر حملہ
Previous Post

پنجاب میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ میں ملوث 3200 ملزمان گرفتار

Next Post

پنجاب حکومت کا صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو خط

کامران جیمز

کامران جیمز

Related Posts

سیاست دان پروجیکٹ بننا بند کریں اور عملی سیاست پر توجہ دیں

سیاست دان پروجیکٹ بننا بند کریں اور عملی سیاست پر توجہ دیں

by عظیم بٹ
جون 9, 2023
0

پل میں تولہ پل میں ماشہ؛ یہ کہاوت پاکستان میں برسر اقتدار لوگوں پر مکمل طور پر درست بیٹھتی ہے۔ پاکستان وہ...

10 سالہ سیاسی انجینیئرنگ بے نقاب ہو چکی، ذمہ داران توبہ کریں

10 سالہ سیاسی انجینیئرنگ بے نقاب ہو چکی، ذمہ داران توبہ کریں

by ڈاکٹر ابرار ماجد
جون 8, 2023
0

قدرت کا نظام انصاف و انتقام بھی کیسا ہے کہ ہر کوئی اپنے آپ کو ہی بے نقاب کرنا شروع کر دیتا...

Load More
Next Post
پنجاب حکومت کا صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو خط

پنجاب حکومت کا صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

امام خمینی اور ان کا اسلامی انقلاب جو آج بکھر رہا ہے

by خضر حیات
جون 9, 2023
0

...

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

by حسن مجتبیٰ
جون 9, 2023
0

...

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

by نیا دور
جون 7, 2023
0

...

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,976
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

10 hours ago

Naya Daur Urdu
زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالرز سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔قانونی طریقے سے زرمبادلہ کی وطن منتقلی کو فروغ دینے کے لیے مراعات دی جائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

10 hours ago

Naya Daur Urdu
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں فری لانسرز کیلئے ٹیکس سہولتوں کا اعلان کردیا۔آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور یہ سہولت 30 جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی، ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit