• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پیپلز پارٹی میں مائنس ون فارمولا… کیا اب زرداری گرفتار ہوں گے؟

محمد اسرار by محمد اسرار
مئی 15, 2019
in تجزیہ, سیاست
2 0
1
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلز پارٹی میں بھی مائنس ون فارمولا لاگو ہونے لگا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کو ان کی پاکستان مخالف تقریر نے پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نااہل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے فارغ ہو گئے مگر وہ ملکی سیاست سے مائنس نہیں ہوئے۔

سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی مبصرین یہ سمجھتے ہیں کہ اس مرتبہ مائنس ون فارمولے کا اطلاق سابق صدر آصف علی زرداری پر ہو سکتا ہے۔ سابق صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو گئے ہیں مگر درحقیقت ایسا ہے نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور بلاول کو چلانے والے آصف زرداری ہی ہیں. آصف علی زرداری میں صورت حال کو بھانپتے ہوئے درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے.

RelatedPosts

عمران خان جیسے بزدل لیڈر کی مرتضیٰ بھٹو سے مماثلت کسی صورت درست نہیں

سچ گپ: ‘بِلُّو بیٹے’ کی دھاک، اڑان بھرنے کو تیار پنچھی اور منورنجن بذریعہ آڈیو لیکس

Load More

اگر زرداری صاحب سیاست سے دوری اختیار کر لیں تو یہ ان کے لئے مفید ثابت ہو یا نہ ہو مگر پیپلز پارٹی کے لیے ضرور ایک بہتر فیصلہ ہو گا کیوں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پارٹی سے نالاں ہیں اور ہزاروں کارکنان بھی گھروں میں ناراض بیٹھے ہیں۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کو مائنس ون فارمولے کے تحت ضرور نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن اگر پیپلز پارٹی کو مائنس ون فارمولے جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پیپلز پارٹی کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہو گا بشرطیکہ بلاول بھٹو زرداری اس صورتحال کا سیاسی فائدہ اٹھائیں۔

یہ بات تو سب جانتے ہی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی طرح پیپلز پارٹی میں بھی دو گروپ ہیں اور اکثر دونوں گروپوں کا ٹکراؤ بھی ہوتا ہے۔ کون نہیں جانتا کہ 2014 میں الطاف حسین کے خلاف تقریر کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے فرزند بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی نابالغ قرار دیا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری ناراض ہو کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ یہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے اندر بلاول مخالف گروپ نے بلاول ہاؤس میں موجود بلاول بھٹو زرداری کے تمام قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں کے بلاول ہاؤس داخلے پر پابندی عائد کروا دی تھی جن میں بلاول بھٹو زرداری کے چیف آف سٹاف حشام ریاض شیخ بھی شامل تھے۔ میری بلاول بھٹو زرداری کے قریبی ساتھی سے بات ہوئی تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بلاول اکثر پارٹی میں موجود اپنے مخالف گروپ کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔

سیاست واقعتاً بہت بے رحم ہوتی ہے۔ اگر ماضی پہ نظر دوڑائی جائے تو پتا چلتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف ان کی والدہ بیگم نصرت بھٹو اور ان کے بھائی میر مرتضی بھٹو بھی سیاسی میدان میں آئے اور میر مرتضی بھٹو آخری سانس تک اپنی سگی بہن کے سیاسی مخالف رہے۔

مرتضی بھٹو اپنی بہن کی مخالفت میں آخری حد تک چلے گئے تھے۔ اس بات کا ذکر کرنے کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے اور کچھ بھی ناممکن نہیں. پیپلز پارٹی کی موجودہ صورتحال بھی زیادہ مختلف نہیں لیکن ابھی سیاسی لڑائی بند کمروں تک محدود ہے اور جب ایسی خبریں میڈیا پر نشر ہوتی ہیں تو کچھ ہی دن بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ تصویر شیئر کر دی جاتی ہے جو شکوک و شبہات میں مزید اضافہ کر دیتی ہے۔  خیر، جہاں تک مائنس ون فارمولے کی بات ہے تو میری رائے میں بات مائنس ون فارمولے سے بہت آگے جا چکی ہے کیوں کہ زرداری صاحب کو منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ اگر منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو سزا ہو گئی تو انہیں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح تاحیات نااہلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

Tags: آصف علی زرداریبلاول بھٹوپیپلز پارٹیمائنس ونمنی لانڈرنگ
Previous Post

ڈاکثر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت مقرر

Next Post

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچنے کے بعد واپس 144 روپے پر آ گیا

محمد اسرار

محمد اسرار

مصنف سٹیزن جرنلسٹ اور فری لانس بلاگر ہیں۔ وہ سیاسی و سماجی موضوعات پر قلم اٹھاتے ہیں

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچنے کے بعد  واپس 144 روپے پر آ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچنے کے بعد واپس 144 روپے پر آ گیا

Comments 1

  1. Junaid Qaiser says:
    4 سال ago

    بھائی جان! قیاس آرائی اور آدھے سچ پر مبنی تبصرہ لکھتے وقت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ تاریخی ٹویٹ بھی لکھ دیتے “سلام بے نظیر ، صدر زرداری کمان اور بلاول تیر” تو قارئین کیلئے گمراہی کی بجائے راہنمائی ہوتی۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی ہیں، پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں، تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمییٹی فعال ہے۔ مائنس زرداری کرنے والے خود سیاست سے مائنس ہوجائیں گے۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In