• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ہمارا سچ بھی “سیلیکٹڈ” ہے

علوینہ ساجد by علوینہ ساجد
جولائی 2, 2019
in تجزیہ, سیاست, میگزین
4 0
0
ہمارا سچ بھی “سیلیکٹڈ” ہے
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: (علوینہ ساجد) سیلیکٹڈ وزیراعظم یا سیلیکٹڈ حکومت کے بارے میں تو آپ نے بہت سُنا ہوگا لیکن میں بات کرنے جا رہی ہوں “سیلیکٹڈ معیار” کی۔ سیلیکٹڈ اس لیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ہمارا معیار بھی سیلیکٹڈ ہوتا ہے۔ یہاں سزا اور جزا بھی سیلیکٹڈ معیار پر منحصر ہے۔ کچھ گناہوں کی سزائیں سیلیکٹڈ لوگوں کے لیے ہی ہیں اور کچھ سیلیکٹڈ لوگوں کے لیے وہ گناہ گناہ تصور ہی نہیں کیے جاتے۔

ہمارے معاشرے کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ جس طرح ‘کہنا’ کر دکھانے کی نسبت آسان ہے اسی طرح ‘بولنا’ اور ‘ٹویٹ کرنا’ لکھنے یا پڑھنے کی نسبت بے حد آسان ہے اس لیے ہم بولتے ذیادہ ہیں اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہمیں معلومات بھی سیلیکٹڈ پسند ہیں۔

RelatedPosts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

Load More

ہم پاکستانی جب کسی کو سپورٹ کرتے ہیں تو اس کی خامیاں دیکھنے سے عاری ہو جاتے ہیں اور اگر کسی کی مخالفت کرتے ہیں تو اس کی خوبیوں سے عاری ہو جاتے ہیں۔ ہمیں صرف وہی صحیح لگتا ہے جسے ہم صحیح سمجھتے ہیں یعنی ہمارا سچ بھی “سیلیکٹڈ” ہے۔ تصویر کا دوسرا رُخ پرکھنا تو دور ہم اس کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ تحقیق میں ہم اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے کیونکہ آخرکار فروغ تو ہم نے اپنے نظریے کو ہی دینا ہے تو اس کے لیے تحقیق میں کیوں وقت ضائع کرنا۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہماری سیلیکٹڈ معلومات بھی ہمیں واٹس ایپ اور ٹویٹر جیسی ایپس کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں۔۔ اب تو ہم لوگ “ٹک ٹوک”جیسی ایپس جو انٹرٹینمنٹ کے لیے بنائی گئی ہیں ان کے ذریعے بھی سیاست کرنے لگے ہیں۔

کچھ لوگ الفاظ کے نیچے میوزک اور جھٹکوں والے افیکٹس لگا کر یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا تیر مار لیا اور جن کے خلاف لکھا ہے اصل میں یہ جھٹکے ان کو لگے ہوں گے۔ حیرت ہوتی ہے ایسے لوگوں کی حیرت انگیز سوچ پر۔ یہ لوگ معلومات کے ذخیرے اپنے ذہنوں میں لیے پھرتے ہیں لیکن ان ذخیروں کے بہاو کو کم کرنے کے لیے ان دانشوروں کو ٹک ٹوک کا سہارا ہی ملتا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ معلومات حاصل کر کے اپنا موقف لکھنا مشکل ہے لیکن ٹک ٹوک بنا کر لوگوں کا مذاق بنانا آسان ہے!

سیلیکٹڈ معیار کی طرف آتے ہیں اور سب سے پہلے بات کرتے ہیں “پرچی سے تقریر پڑھنے والے وزیراعظم” پر۔ پچھلی حکومتوں میں جب وزرائے اعظم پرچی سے دیکھ کر تقریر کرتے تھے تو کچھ لوگوں کا یہ موقف تھا کہ انہیں بولنا نہیں آتا۔ جب حال ہی میں عمران خان منتخب ہوئے اور انہوں نے اُردو میں حلف لینے کا فیصلہ کیا تو بہت سے لوگوں کوتب یہ بھی معلوم ہوا کہ دیکھ کر پڑھنا بھی آسان کام نہیں کیونکہ عمران خان کو دیکھ کر پڑھنے میں بھی بے شمار مشکلات پیش آئیں مگر انہی لوگوں نے جو پرچی سے دیکھ کر پڑھنے والوں پر تنقید کرتے تھے اور اس بات پر خوش ہوتے تھے کہ عمران خان پرچی سے دیکھ کر نہیں پڑھتے انہیں ان کی یہ “ادا” بھی کیوٹ لگی۔ عمران خان کا یو ٹرن اپنی جگہ کیونکہ وہ کم از کم اپنے یو ٹرن کو تسلیم تو کرتے ہیں مگر وہ لوگ جو عمران خان کی ہر بات کو سپورٹ کرتے ہیں یہ تو اپنی بات سے ہی مُکر جاتے ہیں۔

پھر بات کرتے ہیں مہنگائی کی۔ اپوزیشن میں کنٹینر پر کھڑے ہو کر زور زور سے یہ کہنے والے عمران خان کہ کرپٹ حکمرانوں نے مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توڑ دی آج خود حکمران بن کر انہی کے نقش قدم پر رواں دواں ہیں۔ ایک وقت میں انہوں نے یہ بات کی تھی کہ مہنگائی کر کے کرپٹ حکمران عام عوام کو لوٹتی ہے لیکن آج عمران خان کے ماننے والے اس بات سے انکاری بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مجبوراً مہنگائی کرنا پڑی کیونکہ پچھلی حکومتوں نے خزانہ خالی کر دیا۔ اور تو اور آج یہ ہی لوگ مہنگائی کے فوائد پر دوسروں کو درس دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہمارے وزیراعظم نے تب تب بھی کہا جب جب گزشتہ حکومت کے دور میں ڈالر کی قیمت بڑھی۔ وہ کہتے تھے کہ جب روپے کی قدر کم ہونے لگے تو سمجھ جائیں کہ حکمران کرپٹ ہیں تاہم میرے خیال میں تب انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کبھی وہ بھی حکمران جماعت کے سربراہ ہو سکتے ہیں۔ اب وہ لوگ جو تب ڈالر کی قیمت بڑھنے پر تنقید کرتے تھے آج یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان کی غریب عوام کا ڈالر سے کوئی تعلق نہیں اور ان بڑھتی قیمتوں پر بھی وہ اکتفا کر کے بیٹھے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھی ہیں تاہم حکمران اب کرپٹ نہیں۔ اس سے زیادہ “سیلیکٹڈ معیار” کیا آپ نے کہیں دیکھا ہے ؟

ایسے ہی کچھ بیان ہمارے وزیراعظم نے “آئی ایم ایف” اور “قرضے لینے” سے متعلق بھی دیے اور یہ کہا کہ “ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ عمران خان وزیراعظم ہو اور وہ ملکوں ملکوں بھیک مانگتا پھرے”، جی نہیں یہ الفاظ میرے نہیں وزیراعظم صاحب کے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آئی ایم ایف کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ لیکن آخر میں آئی ایم ایف سے ہی قرضہ لینا پڑا۔ اس بات کو بھی خان صاحب کے سپورٹرز نے “سیلیکٹڈ” طریقے سے لیا اور دوسروں کو یہ سمجھاتے رہے کہ کیا کریں، خزانہ خالی تھا اس لیے حکومت کو قرضہ لینا پڑا۔

پھر آئی ایمنسٹی سکیم کی باری اور گزشتہ حکومت کی وہ سکیم جس پر سب سے زیادہ مخالفت خود عمران خان صاحب نے کی تھی وہی سکیم وہ خود ہی لے آئے۔ اپوزیشن میں رہ کر عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکومت میں آئے تو نا صرف اس سکیم کی مخالفت کریں گے بلکہ ان چور ڈاکووں کے خلاف کارروائی بھی کریں گے جنہوں نے اس سکیم سے فائدہ اُٹھایا۔ مگر اب وہ از خود عوام کو ایمنسٹی سکیم میں حصہ لینے کی تاکید کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے سپورٹرز اس سکیم کے فوائد بیان کرتے نظر آتے ہیں کہ کیسے کالے دھن کو سفیر کرنا عمران خان کا ایک بہترین فیصلہ ثابت ہو گا۔

دیکھا جائے تو جو کچھ گزشتہ حکومتوں نے کیا اس میں سے بہت سی چیزیں اب تحریک انصاف کی حکومت بھی کر رہی ہے لیکن اس جماعت کے چاہنے والوں کا معیار اب بھی “سیلیکٹڈ” ہے۔ جب یہ سب پچھلے حکمرانوں نے کیا تو وہ کرپٹ کہلائے مگر جب وہ ہی سب تحریک انصاف کی حکومت کر رہی ہے تو وہ صریحاً جائز اور ایمانداری پر مبنی ہے۔ اور تو اور گزشتہ کرپٹ حکومتوں کے تمام کرپٹ باشندے بھی جب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو وہ بھی صاف شفاف اور تمام کرپشن سے پاک ہو جاتے ہیں۔

کہتے ہیں “یاد ماضی عذاب ہے یا رب”۔ یہ بات صرف خان صاحب پر ہی نہیں بلکہ ان کے ڈائی ہارڈ سپورٹرز پر بھی عائد ہوتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہوتی جا رہی ہےکہ گزشتہ حکومتیں کرپٹ تھیں یا موجودہ حکومت بہت زیادہ ایماندار ہے یا پھر یہ سب ہماری عوام کے “سیلیکٹڈ معیار” کا نتیجہ ہے۔ بہرحال غریب عوام کا نا تو گزشتہ حکومتوں کے دور میں کوئی پُرسان حال تھا اور نا ہی ان کا موجودہ حکومت کے دور میں کوئی پُرسان حال ہے۔

 

Tags: ایمنسٹیسیلیکٹڈسیلیکڈ وزیر اعظمعمران خانعمران خان ایمنسٹینیا دوروزیر اعظم عمران خان
Previous Post

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، عمران خان

Next Post

لاکھوں روپے کا ایک بے نامی کالم: ہمارے پاس تو جی یہی تھا، ظاہر کر دیا

علوینہ ساجد

علوینہ ساجد

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

احساس کا جذبہ ختم ہو جائے تو انسان زندہ لاش بن کے رہ جاتا ہے

by اے وسیم خٹک
مارچ 25, 2023
0

نجانے کبھی کبھار مجھے کیوں یہ لگتا ہے کہ ہم مر گئے ہیں اور یہ جو اس جہاں میں ہماری شبیہ لے...

Load More
Next Post
لاکھوں روپے کا ایک بے نامی کالم: ہمارے پاس تو جی یہی تھا، ظاہر کر دیا

لاکھوں روپے کا ایک بے نامی کالم: ہمارے پاس تو جی یہی تھا، ظاہر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In