• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جمہوریت کے مامے

اصلاح الدین مغل by اصلاح الدین مغل
نومبر 12, 2019
in تجزیہ, سیاست
2 0
0
جمہوریت کے مامے
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستانی سیاستدان کیا واقعی کرپٹ ہیں؟ کیا واقعی انہیں وطن سے کوئی محبت نہیں بلکہ وہ صرف اپنے مال و دولت میں اضافہ کرنے کیلئے ہی اس میدان میں آتے ہیں؟ کیا جمہوریت واقعی کرپشن سکھاتی ہے؟ آئیے حقائق کا جائزہ لیتے ہیں۔

یہ ملکِ خداداد تو حاصل ہی جمہوری روایات کے تحت ووٹ کی طاقت سے کیا گیا لیکن بعد میں ہمیں سبق پڑھایا گیا کہ جمہوریت کوئی اچھا طرز سیاست نہیں یہی وجہ ہے کہ سیاستدان اسے اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیں اور یوں کرپشن پروان چڑھتی ہے۔ ساتھ عوام کو یہ بھی سمجھایا گیا کہ آپ جمہوریت کے مقاصد و محاسن سے نابلد ہیں اس لئے پہلے جمہوریت کی الف ب پڑھنا ہوگی اور اس کیلئے ‘بنیادی جمہوریت’ سے بہتر کوئی نظام نہیں ہو سکتا۔ یوں بلدیاتی کی طرز پر بی ڈی (بیسک ڈیمو کریسی) انتخابات منعقد کئے گئے اور پھر ان سب کو الیکٹرول کالج قرار دیکر ایوب خان صاحب نے منظم دھاندلی کے ذریعہ انتخاب جیتا۔ ان بی ڈی ممبران کو پیسے کے عوض خریدا گیا۔ کیا اس بات سے انکار کیا سکتا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی ابتدا اسی دور سے ہوئی اور پھر پاکستان میں ووٹ خریدنے کے کلچر نے رواج پایا۔

RelatedPosts

پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے؛ سابق امریکی وزیر دفاع

طالبان پالیسی کو زیادہ نقصان سیاسی قیادت نے پہنچایا یا فوجی اسٹیبلشمنٹ نے؟

Load More

اس کے بعد قوم پر ضیاء الحق ایک عذاب بن کر نازل ہوئے۔ انہوں نے غیر جماعتی بنیاد پر انتخابات کرا کر قوم کو لسانی، نسلی، قبائلی اور مذہبی گروہوں میں تقسیم کر دیا۔ اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ مرحوم نے سندھ کے شہری علاقوں سے جماعت اسلامی اور جمیعت العلامہ پاکستان کا زور توڑنے کیلئے مہاجر قومی موومنٹ جیسی ھشتگرد تنظیم کو پروان چڑھایا۔ کیا لشکر جھنگوی، جیش محمد اور سپاہ صحابہ جیسے خونی مسلکی جتھے اسی دور کی پیداوار نہیں؟ اقوام متحدہ میں مرحوم کے ‘تاریخی’ خطاب سے قبل قران خوانی کا ڈرامہ اب ساری قوم کو معلوم ہے۔ ان سب کے باوجود باور کرایا گیا کہ وہ مرد مومن اور مر حق تھے۔ 

اب آئیے تیسرے پیٹی بند بھائی کی کارستانیوں کا بھی مختصر جائزہ لیتے ہیں۔ موصوف نے اس وقت کی حکومت کے علم میں لائے بغیر طارق بن زیاد بننے کے شوق میں فوج کو کارگل کے پہاڑوں پر بھیج دیا اور پھر جب لینے کے دینے پڑ گئے تو ناکامی کا سارا ملبہ اس وقت کے وزیر اعظم کے سر ڈال دیا۔ موصوف بھی جمہوریت کے بہت دلدادہ تھے لیکن ‘شیم ڈیموکریسی’ سے سخت نفرت کی وجہ سے پہلے ‘نیب’ کے نام سے ایک ادارے کی تشکیل کی گئی اور پھر مسلم لیگ (ن) کے ‘کرپٹ’ ممبران کو اس کے ذریعہ پاک صاف کر کے اپنی تشکیل کردہ جماعت ‘ق لیگ’ میں شامل کیا۔ موصوف کے دور حکومت میں ملک اس طرح دھشتگردی کے لپیٹ میں آیا کہ آج تک اس کے اثر سے نہیں نکل پایا۔

9/11 کے بعد اپنے پیشروؤں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے سارا ملک امریکہ کے حوالے کر دیا۔ کراچی میں اپنی حمایت یافتہ لسانی اور دہشتگرد تنطیم متحدہ قومی موومنٹ (سابقہ مہاجر قومی موومنٹ) کے ذریعے قتلِ عام  کیا گیا۔ بلوچستان کے معمر سیاستدان سردار اکبر بگٹی کو دھمکی دینے کے بعد جس طرح قتل کیا گیا صوبہ آج تک اس آگ میں جل رہا ہے۔ ہمارے ؛مہربانوں’ نے اپنے زر خرید سیاستدانوں کے ذریعہ عوام کو یہ تو باور کرانے کی کوشش کی کہ نواز شریف کی ایما پر سپریم کورٹ پر حملہ ہوا لیکن یہ کوئی نہیں کہتا کہ آمر وقت نے عدالت عظمیٰ کے تمام ہی ججز کو فارغ کر کے گھروں میں نظر بند کر دیا۔ اپنے آپ کو کمانڈو کہنے والا اگر اتنا بزدل ہو کہ اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہ رکھتا ہو تو پھر سوال تو اٹھیں گے کہ ایسے کمانڈو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے قابل بھی ہیں؟ یہ بتانے کی تو ضرورت ہی نہیں کہ موصوف کو ملک سے کس نے فرار کرایا کیونکہ وہ خود ٹی وی پر کہہ چکے ہیں لیکن کیا کریں ہمارے پاس یہی کچھ ہے جس پر قوم کو گزارہ کرنا ہوگا۔

آج ملک جن گوناگوں مسائل کا شکار ہے اس کے مرکزی کرداروں کا ایک مختصر جائزہ پیش کر دیا ہے۔ امید ہے مستقبل میں عوام اپنے ‘مہربانوں’ سے ہوشیار رہے گی۔

Tags: 9/11نائن الیون
Previous Post

اللہ کا شکر کرتا ہوں جو عزت دینے والا ہے، وزیر اعظم کی پاکستان روانگی سے قبل گفتگو

Next Post

”شہباز شریف کو کہا ہے پیسے دے کر مسئلہ ختم کریں”

اصلاح الدین مغل

اصلاح الدین مغل

مصنف ایک سیاسی ورکر ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی، شہباز شریف

''شہباز شریف کو کہا ہے پیسے دے کر مسئلہ ختم کریں''

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In