• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, اگست 13, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اتحادیوں کی ناراضی، اور وفاقی وزرا کے اپنی حکومت پر خودکش حملے

جنید قیصر by جنید قیصر
جنوری 19, 2020
in تجزیہ, سیاست
2 0
0
اتحادیوں کی ناراضی، اور وفاقی وزرا کے اپنی حکومت پر خودکش حملے
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایک تو اتحادی ناراض ہیں۔ دوسری جانب ہر حکومتی وزیر خود میں ایک خودکش بمبار ہے، جس کا ہدف اپنی ہی حکومت ہے۔ کچھ دن قبل (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے ’فوجی بوٹ‘ کے ساتھ  (اے آر وائی) کے پروگرام میں شرکت کر کے حکومت کے اس بیانیے کی ’واٹ‘ لگا دی تھی کہ یہ حکومت خود مختار ہے، نہ ہی سلیکیٹیڈ ہے اور نہ ہی کسی سے ڈکٹیشن لیتی ہے، اور آرمی ایکٹ بلز کی قانون سازی میں ووٹ اپوزیشن نے قومی مفاد میں دیے ہیں۔ بلکہ ’فوجی بوٹ‘ نے تمام جماعتوں کو ایک صف میں لاکھڑا کیا تھا۔

RelatedPosts

آرمی چیف کی تعیناتی کے موجودہ قانون میں سقم موجود ہے، اسے ختم ہونا چاہیے: فواد چودھری

پی ٹی آئی اراکین کو 40، 40 کروڑ میں خریدا جا رہا ہے: فواد چودھری کا الزام

Load More

فیصل واؤڈا کے بعد اس ماہ تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت پر دوسرا خودکش حملہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کیا ہے۔ وہ اپنی ہی پارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ  پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77 ارب روپے ریلیز ہوئے ہیں۔ صوبے میں پنجاب میں سیاسی سائیڈ ڈیلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی۔ اُن کے نزدیک وزیر اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔ وفاقی وزیر کا مؤقف تھا کہ پنجاب پروونشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا، صوبائی سطح پرکچھ ہو رہا ہے اور نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں جب کہ جس فارمولے کے تحت وفاق فنڈز صوبوں کو دیتا ہے اسی طرح اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔

جب سے اپوزیشن جماعتوں نے آرمی ایکٹ بلز کی قانون سازی میں ووٹ دیے ہیں، اور اتحادیوں کی ناراضگیاں سامنے آئی ہیں، اُس وقت سے حکومتی کیمپ میں بوکھلاہٹ اور بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ حکومت کو کھٹکا لگا ہوا ہے کہ کہیں اپوزیشن جماعتیں بھی ’ون پیچ‘ پر نہ آجائیں اور ہمارے لئے ’ون پیچ‘ پر جگہ ہی نہ بچے۔ پی ٹی  آئی کے مہربان تجزیہ نگار بھی کہہ رہے ہیں کہ حکومت کے پاس تین چار ماہ کا ٹائم  ہے، اگر اس نے معشیت کو ٹھیک نہ کیا اور ڈیلیور نہ کیا تو پھر ’مائنس ون‘ اور’ان ہاؤس چینج‘ کے ذریعے تبدیلی سرکار کو گھر واپسی کا رستہ دیکھا دیا جائے گا۔

اب تبدیلی سرکار میں پاکستان کی معیشت تباہ ہے، مہنگائی، بے روزگاری، غربت بڑھتی جا رہی ہے، آئی پی ایس او ایس نامی عالمی معاشی تحقیقی و مشاورتی فرم کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث لگ بھگ 31 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔ بقیہ بچ جانے والے ملازمت پیشہ افراد شدید پریشانی کے شکار ہیں اور ان میں سے 83 فیصد ملازمت پیشہ افراد کو خطرہ ہے کہ کہیں انہیں بھی ملازمت سے محروم نہ کر دیا جائے۔

عوام تحریک انصاف کی نالائقی سے آئی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی سونامی سے خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں کس مُنہ سے اپنے حلقوں میں جائیں گے، آئندہ انتخابات میں کیسے کامیابی ملے گی؟ یہ وہ سیاسی حقائق اور سوالات ہیں جو الیکیٹیبلز کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ حکومت سے آہستہ آہستہ فاصلے بڑھا لیں۔ اتحادیوں کا دباؤ جہاں بڑھ رہا ہے، وہاں اپوزیشن جماعتوں کا اثرو رسوخ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ حکومت کو خوف لاحق ہے کہ کہیں ان کو مزید مقتدر حلقوں کا اعتماد اور حمایت نہ مل جائے، کہیں ان کے درمیان قربت مزید نہ بڑھ جائے۔ ان حالات میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ اسلام آباد مارچ کا کہہ کر حکومتی کیمپ میں بوکھلاہٹ کو مذید بڑھا دیا ہے۔

عمران خان کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ پہلے پنجاب کی حکومت جائے گی، پھر وفاق کی۔ پنجاب اگر قلعہ ہے تو عثمان بزدار اس کا دروازہ۔ جیسے ہی دروازہ ٹوٹتا ہے، تو تبدیلی سرکار کی سلطنت تسخیر ہو جائے گی۔ خطرہ ن لیگ سے بھی زیادہ ق لیگ کا ہے۔ اگر پرویز الٰہی وزارت عظمیٰ کا تاج پہنتے ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بہت سے تحریک انصاف کے اراکین نئے سلطان کی بیعت کرلیں گے، اور یوں عمران خان کے ہاتھ سے نہ صرف پنجاب حکومت جائے گی بلکہ تحریک انصاف کا بھی پنجاب سے صفایا ہوجائے گا۔ خاص کر وہ الیکیٹیبلز جو مشرف کے زمانے میں ق لیگ میں تھے اور اب پی ٹی آئی میں ہیں وہ دوبارہ ق لیگ میں چلے جائیں گے۔ لہٰذا بزدار حکومت کا خاتمہ آگے چل کر تحریک انصاف کو بڑا نقصان پہنچائے گا اور وفاقی حکومت کے خاتمے کا سبب بھی بنے گا۔

مقتدر حلقے دوسری جانب بزدار حکومت کی کارکردگی سے سخت ناراض ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی بار اس حوالے سے خان صاحب کو کہا بھی گیا ہے، اور مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ پنجاب میں کارکردگی کے لئے تبدیلی لائیں، مگر وہ بزدار کی ضد پر اڑے رہے ہیں، بلکہ اس دوران انہوں نے عثمان بزدار کا سٹیٹس بھی بڑھایا اور انہیں وسیم اکرم سے وسیم اکرم پلس کا درجہ دیا ہے، اور قوم کو بتایا کہ پنجاب کی اس جدید تاریخ میں اس شیر شاہ سوری نے کئی تاریخ ساز کام کئے ہیں، بس ان کی میڈیا تشہیر نہیں کی گئی۔

شائد ایک بار پھر مقتدر حلقوں کی جانب سے وفاقی وزیر کی وساطت سے عمران خان کے گوش گزار کیا گیا ہے کہ بزدار کو بدلیں! لگتا ایسا ہے جیسے اس بار شائد یہ آخری پیغام ہو۔ تازہ ترین اطلاعات آنے تک عمران خان نے مفادات اور نقصانات کی جمع تفریق کرنے کے بعد عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے، پارٹی کے اندر تحفظات کا اظہار کرنے والوں، اتحادی جماعتوں اور مقتدر قوتوں کو پیغام یہ ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ ایسی صورت میں معاملات ٹکراؤ کی طرف جا رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہمیں تبدیلی سرکار کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کی جانب سے اپنی ہی حکومت کے خلاف مزید خودکش حملے دیکھنے کو ملیں گے۔

Tags: عثمان بزدارفواد چودھریفیصل واؤڈانیا دور
Previous Post

آزادی مارچ میں مولانا کے ساتھ کیا معاملات طے پائے؟ ن لیگ کی کھوج جاری

Next Post

حکومتی اتحادیوں کی ناراضگی، نیب کیسے حرکت میں نہ آئے؟

جنید قیصر

جنید قیصر

Related Posts

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

یہ 2021 دسمبر کی ایک بھیگی اور ٹھندی شام تھی۔ میں کچن میں سردی کی شدت کم کرنے کے لئے آگ کے...

فن کی دنیا کا گم شدہ مسافر، ڈرامہ نگار اور ہدایت کار  ‘امجد علی سکندر’

فن کی دنیا کا گم شدہ مسافر، ڈرامہ نگار اور ہدایت کار ‘امجد علی سکندر’

by طاہر اصغر
اگست 13, 2022
0

اس کی آنکھوں میں کچھ خواب تھے، جن کی تعبیر پانے کے لیے اس نے لفظوں سے تصویریں بنائی اور ان میں...

Load More
Next Post
"کوئی ڈیل ہوگی نہ ڈھیل اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا”

حکومتی اتحادیوں کی ناراضگی، نیب کیسے حرکت میں نہ آئے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,739
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
افغانستان ڈرون: میرے جنرل باجوہ سے متعلق بیان پر غلط پروپیگنڈا کرنےکی کوشش کی گئی، نجم سیٹھی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
ٹی ٹی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام میں جعلی ویڈیو پھیلا کر خوف وہراس نہ پھیلایا جائے، حقیقت یہ ہے کہ ہم سوات سے کبھی گئے ہی نہیں، بلکہ ہمارے لوگ موجود رہے۔urdu.nayadaur.tv/news/94036/tehrik-i-taliban-pakistan-ttp-pakistan-army-ispr-terrorism/ ... See MoreSee Less

سوات میں آپریشن کیا گیا تو ہم جوابی کارروائی کیلئے مکمل تیار ہیں، ٹی ٹی پی کی دھمکی

urdu.nayadaur.tv

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In