• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

نون لیگ کا نیا ’پائلٹ‘ پرواز کے لئے تیار،مریم نواز نے ’او کے‘ کا سگنل دے دیا

علیم عثمان by علیم عثمان
مارچ 5, 2020
in تجزیہ, سیاست
2 0
0
مریم نواز کی گرفتاری میں اتنی جلدی کیوں کی گئی؟
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نواز لیگ نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف سے اپنے خلاف دباؤ کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت بھرپور رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مقتدر قوتوں پر موجودہ سیٹ اپ کو ’فارغ‘ کرکے ملک میں نئے عام انتخابات کروانے کے لئے دباؤ بڑھایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی اعلیٰ قیادت پر دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے جوابی حکمت عملی اور لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ یہ حکمت عملی پارٹی کے سینئر نائب صدر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نائب صدر مریم نواز کی حال ہی میں جاتی عمرہ میں ہونے والی ملاقات میں مرتب کی گئی جس میں طے پایا ہے کہ نوُن لیگ کی اس ’جوابی دباؤ مہم‘ کو شاہد خاقان عباسی لیڈ کریں گے جبکہ پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب ان کے ہمراہ ہوں گی۔

RelatedPosts

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

Load More

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف سے مسلم لیگ (نون) اور اس کی اعلیٰ قیادت یعنی شریف فیملی پر دباؤ کی جو نئی مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت شریف برادران کے خلاف برطانوی حکومت سے باضابطہ رابطوں کےعلاوہ شریف فیملی کے خلاف نئے مقدمات بنانے اور پہلے سے قائم مقدمات کو آگے بڑھانے جیسے اقدامات شامل ہیں، اس کے مقابلے میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے مؤثر اور نتیجہ خیز سیاسی رابطوں کی ایک بھرپور مہم فوری طور پر شروع کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں ترتیب دیئے گئے لائحۂ عمل کے تحت نہ صرف پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف) اور اے این پی جیسی ہم خیال سیاسی قوتوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے بلکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور حکمران پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں موجود بعض شخصیات کے ساتھ انفرادی سطح پر بھی ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ انہیں ملک میں سیاسی انتشار اور نفرت کی سیاست کے خلاف کردار ادا کرنے پر قائل کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی قیادت کے علاوہ ق لیگ کی قیادت یعنی چوہدری برادران، بی این پی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل اور جی ڈی اے کی قیادت سے بھی رابطہ کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی سمیت تمام اھم سیاسی و پارلیمانی قوتوں سے تعلق رکھنے والی بعض شخصیات کے ساتھ سابق وزیراعظم انفرادی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی حال ہی میں پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) سے جا ملنے والے اپنے ’باغی‘ ارکان سے بھی ’مذاکرات‘ کریں گے جبکہ اس کے جواب میں حکمران اتحاد کی جماعتوں کے اراکین کو توڑنے کی کوششیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ مولانا فضل الرحمن کی طرح موجودہ سیٹ اپ کے خلاف کوئی احتجاجی تحریک چلانے کے حق میں نہیں اور اس کا اصل ہدف موجودہ سیٹ اپ کی طرف سے اپنی اعلیٰ قیادت کے خلاف بڑھائے جانے والے دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے، البتہ اسی ’جوابی دباؤ مہم‘ کے نتیجے میں موجودہ سیٹ اپ، بالخصُوص مقتدر حلقوں کو نئے الیکشن کے لئے مجبور کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی تاکہ ملک میں محاذ آرائی کی سیاست اور انتشار کے ماحول کا خاتمہ اور معاشی و سیاسی استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔

Tags: تحریک انصافشاہد خاقان عباسیق لیگمریم نوازمقتدر حلقےن لیگ
Previous Post

جیو چینل نے عورت سے بد تمیزی پر خلیل رحمان قمر کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیئے

Next Post

کرونا وائرس کا خوف، ماسک مہنگے، ‘برا’ کا بطور ماسک استعمال شروع

علیم عثمان

علیم عثمان

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
کرونا وائرس کا خوف، ماسک مہنگے، ‘برا’ کا بطور ماسک استعمال شروع

کرونا وائرس کا خوف، ماسک مہنگے، 'برا' کا بطور ماسک استعمال شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In