• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کرونا سے قبل آنے والی ہر وبا کتنے کروڑ افراد کو چاٹ چکی؟

احمد علی کورار by احمد علی کورار
اپریل 12, 2020
in تجزیہ
3 0
0
کرونا سے قبل آنے والی ہر وبا کتنے کروڑ افراد کو چاٹ چکی؟
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

RelatedPosts

سندھ میں کورونا کی پابندیاں: شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں دینے کی ہدایت

کیا عام نزلہ زکام کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

Load More

 

دنیا کے لیے یہ بات بعید القیاس تھی کہ حقیر جرثومہ ان کی مستحکم معیشت، بڑے پیمانے پر استوار تجارتی تعلقات، نت نۓ ایجادات، اور ترقی کی جستجو میں متحرک اور مگن انسانی زندگی کی کایا پلٹ دے گا۔ ۔گویا ایسا لگتا ہے یہ سب آنکھ کے پلک جھپکنے میں ہوا ہو۔اتنی تیزی سے سب کچھ بدل گیا۔پورا کا پورا نظام جو برق رفتاری سے ایک ڈگر پہ گامزن تھا زچ ہو گیا۔ یہ نحوست کسی طبقے،فرقے یا ذات پات کا شاخسانہ نہیں بلکہ یہ ہر ایک کا مقدر بنی۔ سب کو ایسے راستےپر ڈال دیا ہے جہاں منزل کا کوئی پتا ہی نہیں ۔ بات قیافہ شناسوں اور عارفوں کے گیان میں نہیں آتی۔مفرممکن نہیں سکتہ طاری کے عالم میں دنیا کے حواس پختہ ہیں۔اور اس حقیقت کو بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا بنی نوع انسان کو کسی اور آفت یا جنگوں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا لیکن سب سے بھاری نقصان جو انسانی آبادی کے لیے سم قاتل ثابت ہوا ہے وہ ان دیکھے جرثوموں کی وجہ سے ہوا ہے۔

کبھی وائرس کی صورت میں تو کبھی بیکٹریا اور پیراسائیٹ کی صورت میں ۔دنیا میں دو عالمی جنگیں بھی ہوئی لیکن اموات کا تناسب ان جرثوموں سے ہلاک ہونے والوں سے کم ہے۔ اگر ہم ماضی کا جائزہ لیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ چھٹی صدی عیسوی میں طاعون 5 کروڑ افراد یعنی تقریبا دنیا کی نصف آبادی چاٹ گیا۔ 20ویں صدی میں چیچک تقریبا 30 کروڑ افراد کو لقمہ اجل بنا گیا 1918 میں انفلوئنزا سے 5 سے10 کروڑ افراد موت کےمنہ میں چلے گئے ۔1928 میں پنسلین کی دریافت سے لاکھوں جانیں بچیں۔اس کے بعد بھی بہت سی ایسی وبائیں آئیں جنہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع  میں کسر نہیں چھوڑی۔سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنے انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد بھی دنیا نے صحت عامہ پر کام کیوں نہیں کیا۔اس کی بنیادی وجہ یہ کہ دنیا سپر پاور بننے کی چاہ میں تھی اس نے دو عالمی جنگوں سے سبق نہیں سیکھا ایک اور جنگ کی طرف گامزن ہوئی جسے عرف عام میں سرد جنگ کہا جاتا ہے۔خفیہ بلاک بناۓ گۓ اپنی تمام تر ذہنی،افرادی اور مالی قوت ان سازشوں میں صرف ہونی لگی۔دنیا کی فراست میں یہ بات کبھی آئی ہی نہیں انسانی اموات کا تناسب تو ان دیکھے دشمن کی وجہ سے زیادہ ہوا یہ ہم کس سرد جنگ کو لے کر بیٹھ گئے ہیں ہمیں تو متحد ہو کر ان دیکھے دشمن کے ساتھ لڑنا ہے لیکن دنیا نے اپنی روش نہیں بدلی۔

اب کی صورت حال یہ ہے کہ عالمی ادارے آکسفم نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ کورنا وائرس کی وجہ سے معیشت پہ گہرے اثرات پڑ سکتے ہیں جس سے عالمی غربت میں نصف ارب تک اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں طبی بحران سے کہیں زیادہ معاشی بحران پیدا ہوگا جس سے نمٹنے کے لیے وقت لگے گا۔ کوئی شک نہیں کہ دنیا کے غیر سنجیدہ رویے نے اس حقیر سے جرثومے کو بے لگام کر دیا اور یہ بے ہنگم ہوتا گیا اور عالمی معیشت کو بھی لے بیٹھا اور پوری شدو مد سے انسانی جانوں پر بھی وار کرتا جا رہا ہے۔آج دنیا کے ممالک کی صورتحال نا قابل بیان ہو چکی ہے سمجھ نہیں آتا انسانی جانیں بچائیں یا معیشت،کیونکہ لاک ڈاٶن سے پاکستان سمیت دنیا کے معاشی نظام پر برے اثرات مرتب ہو ۓ ہیں۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹا لینا کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث ایسا اقتصادی بحران پیدا ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر نے ہوں گے۔عالمی بینک کا تخمینہ ہے کہ وبا اب تک 10 کھرب ڈالر کا نقصان پہنچا چکی ہے۔

کرونا نے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت بھی بہت متا ثر کیا ہے پاکستان جو اقتصادی طور پر پہلے سے ہی لاغر ہے اس وبا سے مزید شدت آئی ہے۔ پا کستان جس کی پچیس فیصد آبادی سے زائد آبادی خط غربت کے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے پاکستان میں مسلسل لاک ڈاٶن نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔لاک ڈاٶن سے لوگوں کی زندگیاں تو بچائی جا سکتی ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بھوک موت سے بھی تلخ ہے۔ اب حکومت کی طرف سے ریلیف صرف ان مل رہا جو بے جو پہلے سےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو مستحق ہونے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام سے مستعثنی تھے اب ان کے لیے کیا حکمت عملی اپنا ئی گئی ہے اس سے انکار ممکن نہیں حکومت کے پیکج سے اس وقت جتنے مستحق مستفید ہو رہے ہیں اچھی بات ہے مستحسن عمل ہے لیکن یہ رسائی سب تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے۔حکومت کو چا ہیے ہر مستحق تک اس کی رسائی آسان بناۓ تاکہ کرونا کی وبا کے ساتھ ساتھ بھوک جیسی وبا سے بھی لڑا جا سکے

Tags: چیچک کی وباسپینش فلوکرونا وائرسکرونا وائرس کی وبا
Previous Post

‘ میری نرس بیٹی کے پاس کرونا کٹ خریدنے کی رقم نہیں,ناظم کے بچے کھیلتے بھی کرونا کٹس میں ہیں’

Next Post

ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم کو بریفنگ: کرونا وائرس امریکی فوجی لیبارٹری میں تیار ہوا،نشانہ ایران اور پاکستان تھا؟

احمد علی کورار

احمد علی کورار

Related Posts

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

پاکستان میں سیاست اس وقت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک تحریک انصاف باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتی، اور وہ اس...

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

مارچ 2022 کی تحریک عدم اعتماد کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخی موڑ آ گیا۔ عمران خان کو لانے اور...

Load More
Next Post
ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم کو بریفنگ: کرونا وائرس امریکی فوجی لیبارٹری میں تیار ہوا،نشانہ ایران اور پاکستان تھا؟

ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم کو بریفنگ: کرونا وائرس امریکی فوجی لیبارٹری میں تیار ہوا،نشانہ ایران اور پاکستان تھا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In