• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, فروری 9, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بے حیا مردوں کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کردار

مرزا یاسر رمضان جرال by مرزا یاسر رمضان جرال
اپریل 26, 2020
in انٹرٹینمنٹ, بلاگ, تجزیہ, کورونا وائرس, میڈیا
6 0
0
بے حیا مردوں کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کردار
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گئے دنوں کی بات ہے، جب میں جامعہ گجرات کے شعبہ ابلاغیات کا طالبعلم تھا۔ طلبہ کی تعلیم و تربیت کی خاطر جامعہ میں سیمینارز کا انعقاد عام بات تھی۔ ان سیمینارز میں ملک کے نامور صحافی، لکھاری اور دیگر اہم شخصیات کو سننے اور سوال کرنے کا موقع ملتا۔ روز اول سے آخر تک ان سیمینارز کے موضوعات میں ایک مماثلت رہی۔ جیسا کہ

قومی واحدت میں میڈیا کا کردار

RelatedPosts

سوشل میڈیا پر خواتین سیاست دانوں کی کردار کشی روکنے کے لئے قوانین کی ضرورت ہے

روایتی میڈیا کے دن گنے جا چکے، متبادل میڈیا صحافت کا مستقبل ہے

Load More

اعلیٰ تعلیم اور میڈیا کا کردار

گجرات کی ترقی میں میڈیا کا کردار

تعلیمی بجٹ اور میڈیا کا کردار

مختصر یہ کہ ہر چیز میں میڈیا کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ جب جامعہ سے نکل کر میں نے صحافت کے سنگلاخ راستوں پر چلنا شروع کیا تو پتا چلا کہ قومی واحدت سے لے کر ہر مقام پر میڈیا کا کردار بڑا ہی تشویشناک ہے۔ سچ پوچھیں تو میں نے محسوس کیا کہ کسی بھی قومی مسئلے پر میڈیا کے کردار پر بات کرنے سے پہلے اصل ضرورت میڈیا کی بہتری میں میڈیا کے کردار پر بات کرنے کی ہے۔ اور کوئی بھی یہ کرنے کو تیار نہیں۔

یہ سب بتانے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا ہی کچھ آج کل بھی ہو رہا ہے۔ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے علاج اور اس کے پھیلاؤ پر بحث ہو رہی ہے۔ چین میں وبا پھیلی تو انہوں نے ووہان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور امریکہ کے کردار پر غور و فکر شروع کر دیا۔ وائرس امریکہ پہنچا تو نیویارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور چین بشمول عالمی ادارہ صحت  کے کردار پر صدر ٹرمپ نے خوب بھڑاس نکالی اور سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچانا شروع کی تو بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور مسلمانوں کے کردار پر ایسی جنگ چھڑی کے گن گرج کی آواز پوری دنیا میں سنائی دی۔

پڑوسی ممالک میں جب ایسی گرما گرمی ہو تو پاکستانی کیسے خاموش رہ سکتے تھے۔ لیکن یہاں ایک مسئلہ ہو گیا۔ رمضان اور شوال کے چاند کی طرح پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بھی عوام دھڑوں میں بٹ کر رہ گئی۔ اس عالمی مسئلے پر بھی قومی واحدت نظر نہیں آئی۔

ہر طبقے نے پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر مختلف کرداروں کا جائزہ لیا۔ ابتدائی ایام میں موضوع بحث ایران سے آئے زائرین رہے اور بحث کا محور پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ اور شیعہ کمیونٹی کا کردار رہا۔ پھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تبلیغی جماعت کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ ایسے میں تبلیغی جماعت کے اہم رکن اور تمام حکمران جماعتوں کے منظور نظر مولانا طارق جمیل کی دھواں دار انٹری ہوئی اور انہوں نے پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ اور ’’بے حیا خواتین‘‘ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ابھی سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ کرونا کے پھیلاؤ میں ’’بے حیا خواتین‘‘ کا کتنا کردار ہے کہ دوسری طرف ماہ رمضان کی مناسبت سے افطار کی روح پرور نشریات میں فہد مصطفیٰ نیم عریاں چھاتی کے ساتھ نمودار ہوئے۔ جس سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں ’’بے حیا خواتین‘‘ کے کردار کے بیانیے کو خاصہ نقصان پہنچا ہے۔

ہوا کچھ یوں ہے کہ چند روز قبل مولانا طارق جمیل صاحب نے جس چینل پر کرونا کی وبا سے نجات، چینل کے مالک کی سربلندی اور عمران خان کی ایمانداری کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے رقت آمیز دعا کی، اسی چینل کی رمضان نشریات ’’شان رمضان‘‘ میں انعامی شو ’’جیتو پاکستان‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے فہد مصطفیٰ چند منٹوں کے لیے تشریف لائے۔ بس ان چند منٹوں نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بٹی عوام مزید تقسیم ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کرونا کے پھیلاؤ میں ’’بے حیائی‘‘ کسی طرح سے ملوث ہے تو اس میں صرف خواتین ہی نہیں ’’بے حیا مردوں‘‘ کے کردار پر بھی برابر کی روشنی ڈالی جائے۔

Tags: اے آر وائی نیوزبے حیا خواتینبے حیا مردرمضان نشریاتسوشل میڈیاشان رمضانفہد مصطفیٰمولانا طارق جمیل
Previous Post

ایسا نہیں کہ عمران خان لاعلم ہیں۔ وہ سانپ سیڑھی کے کھیل میں پھنس چکے ہیں

Next Post

“زندگی تماشہ پارٹ ٹو، شاندر نمائش جاری ہے”

مرزا یاسر رمضان جرال

مرزا یاسر رمضان جرال

لکھاری نے جامعہ گجرات سے میڈیا سٹڈیز میں تعلیم حاصل کی ہے اور شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

by حسنین جمیل
فروری 7, 2023
0

سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک طبقہ دشت گردوں کا حمایتی ثابت کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔ یہ خود ساختہ لبرل...

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

by بایزید خان خروٹی
فروری 7, 2023
0

کرکٹ کے ایک آزمائشی میچ کے لئے 11 کروڑ روپے دینے والا بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے جہاں 3 لاکھ ملازمین موجود...

Load More
Next Post
“زندگی تماشہ پارٹ ٹو، شاندر نمائش جاری ہے”

"زندگی تماشہ پارٹ ٹو، شاندر نمائش جاری ہے''

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In