• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

خلیل الرحمن قمرصاحب کی کتے کی موت مرنے کی ایک دعا

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
مئی 3, 2020
in تجزیہ, معاشرہ, میڈیا
7 1
0
خلیل الرحمن قمرصاحب کی کتے کی موت مرنے کی ایک دعا
42
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

 

کچھ دنوں پہلے شیطانی ڈبے کے سامنے ضیاعِ وقت کی نیت لئے مختلف چینلز کو کھنگالتے ایک ایسے صاحب علم کی سحرانگیز گفتگو کو کانوں میں انڈیلنے کا موقع ملا، جو نام سے خلیل الرحمن قمر اور پیشہ سے ’’ماہر خواتین امور وفا داری‘‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے جس پروگرام میں موصوف کی لب کشائی کا خاص اہتمام کیا گیا تھا، اس میں موضوع سخن زمانہ بدنام کی ایک ’’خطا‘‘ تھی، جس کے خطاوار تو اس خطا کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں لیکن ان کے حامی نہیں۔ خیر گرما گرم گفتگو کے دوران ایک نازک موڑ پر ناظرین کے دماغوں پر اپنے دل کے گرد وغبار کو جھاڑتے ہوئے خلیل الرحمن صاحب ایک ایسی معصوم حسرت کا اظہار کر بیٹھے، جس کی خواہش ویسے تو ہر شریف النفس شخص دل میں رکھتا ہے لیکن زد زبان عام کرنے کی کوشش کوئی کوئی ہی کرتا ہے۔ حضور عالی فرماتے ہیں کہ ’’ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ دعا کریں کہ لفافے لینے والے صحافی کتے کی موت مریں‘‘۔ اس سے پہلے کہ اشکبار آنکھیں رکھنے والا مشہور حلقہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ گرو جی کی اس دعا پر آمین ثم آمین کی ورد کرنا شروع کردیتا، موصوف نے بریک پر پیر رکھا اور عصرحاضر کے تقاضوں کا احترام کرتے ہوئے بولے اگر (لفافے والے کتے کی موت مرنا شروع ہو جائیں) ایسا ہو جانے تو بچیں گے کتنے؟ اور جو بچ جائیں گے ہم ان کا کیا کریں گے؟

RelatedPosts

کتے مختلف زبانوں کے درمیان فرق کر سکتے ہیں، ہنگری کے سائنسدانوں کی تحقیق

کتے رات کو بائیک کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں؟

Load More

بدقسمتی سے خواتین، صحافیوں کے بعد کتے کہلانے جانے والے یہ معصوم جانور خلیل صاحب کی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، جن سے حُسنِ سُلوک رکھنے کے وہ قطعاً روادارنظر نہیں۔ خیر اس چوپائے سے خلیل صاحب کی عداوت اپنی جگہ لیکن ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ قمر صاحب کی ’’آہیں‘‘ بدکلامیوں کی بنیاد پر صحافیوں کو تو کتے کی موت واصل کرتی ہوں لیکن حکمراں طبقہ اور ماضی کے برسر اقتدار سیاست دانوں کو مستثنٰی قرار دے سکیں؟ یہ ایلیٹ کلاسیے کتے کی موت مرنے کے حق بجانب کیوں نا ہوں جب ان کے حرکات و سکنات معاشرہ میں بے روزگاری، مہنگائی وغربت جیسے مسائل پروان چڑھاتی ہوں؟ اسی ڈگر پر قمر صاحب کے اصول کا بوجھ اٹھاتے ہوئے دوڑیں تو کیا ہماری ایسے ٹھیکے دار بھی کتے کی موت مرنے کا استحقاق نہیں رکھتے جومذہب کے نام پر اخلاقی اور روحانی قدروں کو پامال کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں؟

’’صراط قمر‘‘ کی جانب ایک قدم اور بڑھاتے ہیں، کیا ایسے لوگ ’’غیرکتے‘‘ کی موت مرنے کے حقدار ہیں جن کی جھولیاں قانونی ذمہ داریوں، اختیارات، نامزدگیوں، اور معاشرتی اصول وضع کے سازومان سے بھری پڑی ہیں لیکن وہ اس کو غریب کی منڈی کی بجائے بلیک میں بیچنے پر مصر ہوتے ہیں؟ یہ بھی تو ناممکن ہے کہ قمر صاحب منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف امتیازی سلوک برتے ہوئے ان میں کتے کی موت مرنے کا لنگر نا بانٹیں؟ کیا یہ خدائی فوج۔۔۔۔ معذرت ایڈیڑ صاحب براہ کرم یہ جملہ کاٹیں، میرا بٹن ڈھیلا ہے۔۔۔۔!

خیر اس معاشرے میں کتے کی موت مرنے کا ہر وہ شخص مستحق ہے جو اخلاقی گراوٹ، اعلیٰ اقدار کی کمی اور عملیت کے فقدان کی وجہ سے بگاڑ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے جہنم واصل ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے کتے کی موت مرنے کی دعائیں مانگنے کی قطعاً ضرورت نہیں کیونکہ حقیقی طور پر یہ لوگ مرتے ہی کتے کی موت ہیں! جس کا ہم ادراک نہیں کرپاتے ہیں۔ اب اگر قمر صاحب کے سوال کا جواب دیں کہ بچیں گے کتنے اور ہم ان کا کیا کریں گے۔

تو جناب ایسی دعاوں کی قبولیت کے بعد وفاداری اور ایثارومحبت کے پیکر یہ ’’کتے‘‘ ہی بچ بائیں گے جنہیں ہم تضحیک آمیز لقب سے نواز کر اپنی اس خفت کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمیں احساس کمتری میں مبتلا کرتی ہیں۔ اور بچ جانے والوں کا ہم کچھ نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہ تو زمین پر بن جانے والی جنت میں خوب عیش کررہے ہوں گے۔

Tags: اینکرپاکستان میں لفافہ صحافتخلیل الرحمٰن قمرکتےلفافہ صحافی
Previous Post

اسلام آباد: پروفیشنل گداگروں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہونے کا انکشاف، شہری پریشان

Next Post

آن لائن تعلیم اور ای لرننگ کے نفاذ سے قبل ان اقدامات پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

لکھاری ایک نجی چینل سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

by وجیہہ اسلم
جنوری 27, 2023
1

فواد چودھری کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایسا کیا کہہ دیا تھا؟ فواد چودھری نے بغاوت...

Load More
Next Post
آن لائن تعلیم اور ای لرننگ کے نفاذ سے قبل ان اقدامات پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے

آن لائن تعلیم اور ای لرننگ کے نفاذ سے قبل ان اقدامات پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In