• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ٹائیگر فورس اور ‘جرنیلی’ چیک

علیم عثمان by علیم عثمان
مئی 9, 2020
in تجزیہ, سیاست, کورونا وائرس
3 0
0
‘اسلام آباد میں بلدیاتی نظام قائم ہے، ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں’
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وہاڑی کے نواحی قصبے لُڈن سے تعلق رکھنے والے جاگیر دار سیاست دان میاں ممتاز دولتانہ قومی اسمبلی کے جس آبائی حلقے سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوتے چلے آرہے تھے، اس میں وہاڑی شہر پر مشتمل صوبائی حلقے سے ارائیں برادری کے ایک مڈل کلاس گھرانے کے میاں خورشید انور ایم پی اے منتخب ہوتے رہے جو بھٹو دور میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے اور ایک وقت میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔ ایک دفعہ ایک نجی محفل میں ایک واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا ” کل میں ڈی سی سے ملا تو ڈی سی کہتا ہے میاں صاحب ، میں جب صبح آفس آتا ہوں تو میرے آفس کے باہر ایک میلا کچیلا آدمی ہاتھ میں پنسل اور ایک ڈائری سی پکڑے کھڑا ہوتا ہے جو میرے یہاں پہنچنے پر اس میں کچھ لکھنے لگ جاتا ہے”۔

میاں خورشید انور کے بقول انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے کہا ” اوہ اچھا ، وہ  . . .  ” اور (ایک گالی دیتے ہوئے) کہا ” یہ پیپلزپارٹی والے بڑے … ہیں ، انہوں نے پورے ملک میں اپنے ورکروں کی ڈیُوٹی لگائی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہر میں روزانہ سرکاری دفتروں پہ جا کر افسروں کے دفتر آنے کا ٹائم نوٹ کیا کریں۔ یہ پیپلزپارٹی نے بیوروکریسی پر چیک رکھا ہے یہ جو بندہ آپ کا ٹائم نوٹ کرتا ہے یہ پی پی پی کا ورکر جرنیل مراثی ہے”۔

RelatedPosts

پاکستان تحریک انصاف امریکہ نمائندگان کی امریکی سینیٹرز سے پاکستانی سیاست میں مداخلت کا مطالبہ

حلقہ این اے 245: پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرا لیا

Load More

” جرنیل مراثی ” کا اصل نام تو شائد کچھ اور تھا لیکن وہ شہر کے چند مثالی” جیالوں ” میں سے ایک تھا۔ لیکن فیوڈل کلچر کی وجہ سے اس کا یہی نام مشہور ہوگیا تھا۔ کیونکہ ایک انتہائی” عاجزی ” والی کمیونٹی اور سماج کے سب سے زیادہ پسے ہوئے طبقے سے ہونے کے باوجُود پیپلزپارٹی کی عطا کردہ قوت کی بناء پر اس کے منہ پھٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی دلیری کا یہ عالم تھا کہ اس نے ایک بار مقامی ڈی سی کو تھپڑ جڑ دیا تھا جس پر وہ ” جرنیل مراثی ” کے نام سے مشہور ہوگیا۔  ایسا نام جو اسے اس کی برادری اور اس کی "جرنیلی” جرات کے بظاہر متضاد امتزاج والی شخصیت کے حوالے سے دیا گیا۔

جس شدت کے ساتھ 1969 / 70 میں ملک گیر عوامی مقبولیت کے ساتھ پیپلزپارٹی ایک تحریک بن کے ابھری تھی اتنی ہی سرعت کے ساتھ جرنیل مراثی کی شہرت بھی شہر اور گردونواح میں پھیل چکی تھی۔ البتہ شہر کی راجپوت برادری کے ایک مقامی لیڈر راؤ وارث علی نے اس وقت بھری محفل میں ” جرنیل مراثی ” کو زور کا تھپڑ جڑ دیا تھا جب مقامی غلہ منڈی میں اپنی آڑھت کی دکان اور رہائش گاہ پر اس نے شہر کی سیٹ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی اے تاج لنگاہ کو لنچ پر بلایا تھا۔ میزبان ” ٹھاکر ” نے مہمان لیڈر کے ساتھ آنے والے پارٹی کارکنوں میں جب جرنیل مراثی کو کھانے کے لئے آلتی پالتی مارے بیٹھا دیکھا تو غصے میں لپک کے اس کی طرف بڑھا اور ایک زوردار چماٹے سے اس کی "تواضع” کر ڈالی ۔ 

اپنے سکول کے زمانے کا یہ یادگار واقعہ اور یہ منظر مجھے ٹائیگر فورس کی لانچنگ پر بتائے گئے اس کے مینڈیٹ سے یاد آیا جس کے مطابق سرکاری جماعت کے ٹائیگرز محض کرونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران نادار اور ضرورت مندوں کے گھر راشن پہنچانے ہی کے ذمہ دار نہ ہوں گے بلکہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضرورت کی فراہمی ، صارفین سے وصول کی جانے والی قیمتوں ، ہسپتالوں میں علاج معالجے کی صورتحال اور وہاں مریضو‍ں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر نظر اور انتظامیہ و عملے کی زیادتیوں پر چیک بھی رکھیں گے۔ جبکہ اس کے علاوہ مقامی ڈی سی کے ساتھ liaison میں رہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اور دیگر سرکاری افسران کا پبلک کے ساتھ کنڈکٹ ” مانیٹر ” کریں گے۔

مگر، بیوروکریسی پر کون چیک رکھ سکتا ہے؟ نہ بھٹو دور میں بیوروکریسی نے خود پر چیک رکھے جانے کے حکومتی تجربے کو کامیاب ہونے دیا نہ اب ہونے دینا تھا۔ جب بھٹو جیسا ملکی تاریخ کا طاقتورترین وزیراعظم بھرپور اور بے مثال عوامی حمایت کے باوجود بیوروکریٹس پر عوامی نگران بٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تو کوئی کمزور وزیراعظم کیا کر لیتا؟ شائد اسی لئے اس حوالے سے تنقید کے پیش نظر بیوروکریسی نے” کپتان ” کی ” ٹائیگر فورس ” کے ” سیاسی رضاکاروں ” کو اپنی ماتحتی میں ڈیوٹی کرنے کے سرکاری نوٹیفکیشن کروانے شروع کر دیئے ہیں جیسا کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے لئے حلف نامہ جاری کیا ہے تاکہ سیاسی کارکن اس نوآبادیاتی نظام کو چیلنج کرنے کی بجائے "بندے دے پُتّر” بن کے رہیں.

Tags: بھٹوبیوروکریسیپیپلز پارٹیتحریک انصافٹائیگر فورسجرنیل مراثیجرنیلی چیک
Previous Post

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں جوئے کی کمپنی سے معاہدے کا انکشاف، پی سی بی کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

Next Post

مولانا طارق جمیل کی خان صاحب کے لیے خاص محبت

علیم عثمان

علیم عثمان

Related Posts

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

ساری بات پیسے، طاقت اور اپنے مفاد کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اے آر وائے کی حالیہ محبت کی داستان کے...

قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بیرونی سازش کا چورن اور غلامی سے آزادی کے نعرے

قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بیرونی سازش کا چورن اور غلامی سے آزادی کے نعرے

by ذیشان ملک
اگست 13, 2022
0

مسلم لیگ ن نے 2013 میں ان گنت مشکلات، بحرانوں اور مسائل میں گھرے وطن عزیز کی کمان سنبھالی تو یہ کوئی...

Load More
Next Post

مولانا طارق جمیل کی خان صاحب کے لیے خاص محبت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu was live.

6 hours ago

Naya Daur Urdu
Why is PTI so popular among overseas Pakistanis?Why American-Pakistanis more interested in politics back home?Why Pakistani representation in local American politics so low?Adil Najam on #AzaadLabonKaySaath with Faraz Darvesh, Misbah Azam ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu was live.

8 hours ago

Naya Daur Urdu
In this special transmission scholars Ilhan Niaz, Yaqub Bangash, Maryam S Khan and Ishtiaq Ahmad join Raza Rumi and Murtaza Solangi to discuss the 75 years of history and the state that emerged in 1947 struggles to build a ‘nation’ and resolve issues of identity, governance, democracy and education. ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In