• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اداروں کے درمیان ڈائیلاگ: شاہد خاقان عباسی کی بات پر کان دھریں، اس میں سب کی بھلائی ہے

اصلاح الدین مغل by اصلاح الدین مغل
مئی 17, 2020
in تجزیہ, سیاست
5 0
0
اداروں کے درمیان ڈائیلاگ: شاہد خاقان عباسی کی بات پر کان دھریں، اس میں سب کی بھلائی ہے
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ابھی دو تین روز قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صاحب مشہور صحافی اور اینکر جاوید چودھری کے پروگرام میں مہمان تھے۔ انہوں نے سارے سوالات کے برجستہ جوابات دیے لیکن اینکر کے آخری سوال کے جواب میں انہوں نے فرمایا کہ جب تک تمام ادارے بیٹھ کر اس بات پر اتفاق نہیں کر لیتے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے، یہ ملک آگے نہیں چل سکتا۔

ان کے اس جواب سے مجھے 28 ستمبر 2019 کو لکھا اپنا کالم ’دائروں کا سفر‘ یاد آ گیا۔ دیکھیے کہ میں نے اس میں کیا گذارش کی تھی: ’’سیاستدان اپنے پروگرام کے تحت ووٹ لے کر اسمبلی میں آتے ہیں تو عوام سے کیے وعدے کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن یہاں پر کچھ ان دیکھی رکاوٹیں راستے کی دیوار بن جاتی ہیں۔ جب ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو خود یا پھر عدلیہ کے ذریعہ اس کو جیل کا راستہ دکھا دیا جاتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی عقل کل نہیں۔ ہم پہلے ہی قومی زندگی کے 72 قیمتی سال ضائع کر چکے ہیں اور ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ادارے مل کر بیٹھیں، کھلے دل سے ماضی میں کی گئی غلطیوں کا اعتراف کریں، اپنی حدود کا تعین کریں، ایک میثاق پر دستخط کریں اور پھر صدق دل سے اس پر کاربند رہیں ورنہ دائروں کا یہ سفر یونہی جاری رہے گا اور ہم عالمی برادی میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے‘‘۔

RelatedPosts

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

Load More

کون نہیں جانتا کہ 2018 کے الیکشن میں کیا ہوا تھا۔ یہ ایک ایسا راز ہے جس سے سارا عالم واقف ہے۔ یہ نہیں کہ اس سے قبل ہونے والے انتخابات مداخلت سے پاک تھے، یقیناً ایسا نہیں ہوا۔ لیکن ان انتخابات میں جس طرح جھرلو پھیرا گیا، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس جھرلو کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی قومی اسمبلی کا انتخاب جیت کر مرکزی وزیر بن گئے جو اپنے حلقے میں کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے تھے۔ خاص طور پر کراچی سے حکمراں جماعت کے جو لوگ منتخب ہوئے ان کے بارے میں  یہ بات اس لئے بھی وثوق سے کہہ سکتا ہوں کیونکہ ان میں سے بیشتر سے میں واقف ہوں۔

جو بیت گئی سو بیت گئی۔ آگے کا سوچنا ہے کہ ایک بے داغ شہرت کے مالک سابق وزیر اعظم کی بات پر دھیان دینا ہے یا سانپ سیڑھی کا یہی کھیل جاری رکھنا ہے۔ پہلے بھی کہا تھا اور اب پھر دست بستہ گذارش ہے کہ اب بس کر دیں اور ملک کو چلنے دیں۔ یہ ملک چلے گا تو آپ کی نوکری بھی چلے گی۔

ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں

Tags: 2018 انتخاباتپاکستان سیاستشاہد خاقان عباسی
Previous Post

مسجد، بازار، میدان، کھلیان سب آباد ہیں۔ ایک یومِ علیؓ ہی کیوں نہ منائیں؟

Next Post

لاک ڈاؤن: کرونا وائرس سے لڑتی دنیا سپینش فلو سے کیا سیکھ سکتی ہے

اصلاح الدین مغل

اصلاح الدین مغل

مصنف ایک سیاسی ورکر ہیں۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 20, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
لاک ڈاؤن: کرونا وائرس سے لڑتی دنیا سپینش فلو سے کیا سیکھ سکتی ہے

لاک ڈاؤن: کرونا وائرس سے لڑتی دنیا سپینش فلو سے کیا سیکھ سکتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In