• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

لاک ڈاؤن کے دوران غریب کو دیا کیا ہے، سوائے بھاشن کے؟

ارشد سلہری by ارشد سلہری
مئی 19, 2020
in تجزیہ, حکومت, سیاست, کورونا وائرس
2 0
0
لاک ڈاؤن کے دوران غریب کو دیا کیا ہے، سوائے بھاشن کے؟
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان میں کرونا وائرس کو پہلے پہل قبول نہیں کیا گیا۔ حتیٰ کہ حکومت بھی خاموش رہی اور کرونا وائرس تیزی کے ساتھ ملک میں داخل ہوتا گیا۔ جب پانی ناک تک پہنچ گیا تو وزیر اعظم عمران خان نے خطابات کا سلسلہ شروع کیا مگر فیصلہ نہیں کر سکے کہ کرنا کیا ہے۔ لاک ڈاؤن، کرفیو، سمارٹ لاک ڈاؤن پر بحث کرتے رہے۔ جس طرح کشمیر کے ایشو پر مودی اور آر ایس ایس کے نظریات کے لیکچر دیتے تھے۔ مگر کوئی اصولی فیصلہ کرنے سے قاصر رہے۔ کرونا وائرس کے معاملے میں بھی وزیراعظم کا زیادہ فوکس لیکچرز پر ہے۔

کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے اب تک حکومت نے کوئی ٹھوس اور قابلِ ذکر اقدام نہیں کیا ہے بلکہ گریزاں رہی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی جلد بازی اس بات کی شہادت ہے کہ حکومت عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی خواہاں ہی نہیں بلکہ مکمل آمادہ نظر آتی ہے۔

RelatedPosts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

Load More

وزیر اعظم کی تقاریر میں بار بار اس بات پر زور دیا جاتا رہا ہے اور مسلسل اس بات کی تبلیغ کی جا رہی ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کی سختی کی تو عوام بھوکے مر جائیں گے یعنی وزیر اعظم اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار چاہتے ہیں۔

عمران خان کی حکومت کا منصوبہ، عمل اور وژن یہ ہے کہ حکومت نیا ہاؤسنگ پاکستان جیسے کاروبار کرے گی۔ جس سے لوگوں کو روزگار حاصل ہوگا اور خوشحالی آئے گی۔ جو این جی اوز کا طریقہ کار ہوتا ہے کہ لوگوں کو بتاؤ، راہنمائی کرو، ایڈووکسی، کیپسٹی بلڈنگ، کاغذی منصوبے اور دیگر ڈھکوسلے کرتے رہو۔ جس سے این جی اوز کو تو فائدہ ہوتا ہے۔ این جی اوز کے کرتا دھرتا امیر بن جاتے ہیں۔ جن کے منہ سے گرنے والے نوالے سے کچھ غریب بھی اپنی بھوک مٹا لیتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان یہی وژن رکھتے ہیں۔

کرونا وائرس پر بھی عمران خان کا یہی خیال ہے کہ عوام اس بات کو قبول کر لیں کہ کرونا قدرتی وبا ہے۔ حکومت قدرت کے آگے بے بس ہے۔ کچھ نہیں کر سکتی ہے۔ لہٰذا عوام کرونا وائرس سے لڑنا سیکھیں اور معمولات زندگی چلاتے رہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مجھے یقین دلا دیتا کہ ایک یا تین ماہ تک لاک ڈاؤن سے وائرس ختم ہو جائے گا تو اس سے بہتر کوئی بات نہ ہوتی لیکن ماہرین کہہ رہے ہیں کہ رواں سال کے اختتام تک وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہو سکتی اور اس کے بغیر وبا کا خاتمہ ممکن نہیں۔

لامحدود لاک ڈاؤن کے بجائے کورونا کے ساتھ رہنا سیکھا جائے یعنی سماجی فاصلے، ماسک اور سینی ٹائزر جیسی احتیاطی تدابیر کے ساتھ زندگی کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ وزیراعظم کا مؤقف درست ہے مگر لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کا بازاروں اور عوامی مقامات پر جم غفیر اک نئے خطرے کو جنم دے سکتا ہے۔ زمینی حقائق کچھ اور ہیں اور وزیراعظم کے ارشادات مغربی ممالک کی تقلید ہیں۔

جناب وزیر اعظم عمران خان صاحب! پاکستان کے عوام کرونا وائرس کے ساتھ رہنا سیکھ سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کو قبول کرنے پر تیار ہو جاتے اگر آپ کی تبدیلی سرکار بذریعہ ڈاک ہر گھر کو ماسک ارسال کر دیتی۔ اگر تبدیلی سرکار نے ہر گھر میں راشن پہنچا دیا ہوتا۔ تبدیلی سرکار نے کرونا وائرس سے پہلے ہر بیروزگار کو روزگار فراہم کیا ہوتا تو آج عوام کرونا وائرس کے ساتھ رہنا سیکھ جاتے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی پر بازاروں میں جم غفیر دیکھنے کو نہیں ملتا۔

ریاست جب ماں کا کردار نہیں نبھا سکتی تو پھر عوام بھی نافرمان ہی ہوتے ہیں۔ بھاشن دینے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، صاحب۔

Tags: ارشد سلہریحکومت کا لاک ڈاؤنعمران خانعمران خان لاک ڈاؤنلاک ڈاؤن
Previous Post

سندھ حکومت کا منفرد اعزاز: گمبٹ ہسپتال میں جگر کے 200 مریضوں کے مفت ٹرانسپلانٹ

Next Post

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی ’جس نے کروائی، ان سے پوچھ لیں‘: شاہ محمود قریشی کہاں اشارہ کر رہے ہیں؟

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
Shah Mahmood Qureshi Raymond Davis

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی ’جس نے کروائی، ان سے پوچھ لیں‘: شاہ محمود قریشی کہاں اشارہ کر رہے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In