• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

شکریہ فواد چودھری! کوئی تو ہے جو ان لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کر سکتا ہے

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
مئی 26, 2020
in تجزیہ, سیاست, مذہب
2 1
2
شکریہ فواد چودھری! کوئی تو ہے جو ان لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کر سکتا ہے
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بوجہ کرونا وائرس مہینوں سے چھائی پژمردگی اور اس پر طیارہ گرنے کا اندوہناک حادثہ، عید کی خوشیاں تو تہ و بالا ہو ہی چکی تھیں، مزید جلتی پر تیل چھڑکنے کا خدشہ ’چاند چڑھانے‘ کی حسب روایت مہم سے تھا۔

اس بار کا متوقع ٹاکرا ننگی آنکھ سے دیکھنے والوں اور ملک کے کہلائے جانے والے ملحدوں کے درمیان تھا۔ متحارب گروہ، مفتی منیب الرحمان اور فواد چودہدری کے صورت میں اپنے پہلوان اتار چکے تھے۔ شائقین بھی اس ’ٹھا پھا‘ سے رگڑا کھانے کے لئے ذہنی طور پر تیار تھے، اس سے پہلے کہ اشارہ ملنے کے ساتھ یہ ہاتھا پائی نزاع کی شکل اختیار کر لیتی۔

RelatedPosts

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

فواد چودھری کی دھمکی: پنجاب اور کے پی گورنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کریں گے

Load More

شاید قدررت کو ہی قوم کی حالت زار پر رحم آ گیا، قدرت نے فریقین کی تشنگی بجھانے کے لئے کچھ اس طرح کا بندوبست کیا کہ دونوں امیدوار ہی ایک دوسرے کو دھول چٹانے سے بچ گئے۔ فواد چودھری صاحب جیت کا سہرا پہنتے وقت اپنی’سائنس‘ لڑانے والی حکمت پر نازاں رہے جب کہ مفتی صاحب بھی بطور فاتح اپنا بھرم رکھنے میں کامیاب ہو گئے کہ اندھوں کو ’بینائی‘ دینے کی وجہ وہ بنے۔ اور یوں اس ملی جلی کاوش کی بدولت کراچی تا خیبر مکین خلاف معمول ایک ساتھ ہی اپنا مذہبی تہوار منانے میں کامیاب ہو گئے۔

موازنہ کیا جائے تو یہ جدل ہم پلوں کے درمیان ہر گز نہیں تھا۔ کہاں دوربین سے آنکھیں ٹکائے مفتی صاحب اور کہاں سائنسی زرہ بکتر میں ملبوس چودھری صاحب۔ لیکن یہ بھی قطعاً زیادتی ہو گی اگر ہم اتحاد و یگانگت کے اس ’سنگین‘ مظاہرے میں قصور صرف فواد چودھری کی ’سائنس‘ کو ٹھہرائیں، کیونکہ مساوی ستائش کے حقدار مفتی منیب صاحب بھی ہیں۔ اللہ بھلا کرے مفتی صاحب کا جنہوں نے چودھری صاحب سے رکھی عداوت کو صرف ان کی ذاتی ’حیثیت‘ اور ان کے ’نماز روزوں‘ تک ہی محدود رکھا، ورنہ تو ان کو کون روک سکتا تھا اگر وہ سائنس کو بھی بیچ میں لے آتے؟

دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں یہ ایک جان جوکھم والی بحث ہے کہ رویت ہلال کے معاملے میں سائنس، دین کے کام میں مداخلت کرتی ہے یا دین سائنس کے کام میں آڑے آتا ہے، کیونکہ اگر یہ مباحثہ آمنے سامنے بیٹھ کر کرنے کی کوشش کی جائے تو صد فیصد یقین ہے کہ تھوڑی دیر بعد غیر روایتی امیدوار، اپنے روایتی مقابل کے ’ہتھے‘ چڑھ جائے گا۔ تو اس نکتے سے چشم پوشی کرتے ہوئے کہ رویت ہلال کمیٹی کو قمری کلینڈر میں کیوں ’فرسودگی‘ نظر آتی ہے، سو ہم غور و فکر کا دائرہ رویت ہلال کمیٹی کی مقصدیت تک محدود رکھتے ہیں۔

ایوب خان کے قائم کردہ اس ادارے کی بنیاد رکھنے کی وجہ تو پورے ملک میں ایک دن کا ہی روزہ اور ایک دن کی ہی عید کا تعین کرنا تھا۔ تو کوئی بتا سکتا ہے کہ کتنی ایسی عیدیں گزری ہیں جن پر رویت ہلال کی شہادت کی وجہ سے یہ فریضہ خوش اسلوبی سے نمٹا ہو؟ کیا شہادتوں کی اس دوڑ میں بحثیت منتظم سرکار کا فرض نہیں کہ خلاف ورزی کرنے والے کسی ایک فریق کے خلاف کارروائی کرے؟ اور اگر اس ہاتھیوں کی لڑائی میں گھاس ہی ’روندنی‘ مقصود ہے تو ’سفید ہاتھی‘ پر سالانہ 36 سے 40 لاکھ روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ نیت میں گھاس کی حفاظت کا جذبہ ہے تو منتظم کے پاس اس کا واحد حل گھاس کے گرد باڑ لگا کر اس پر چوکنا ہو کر پہرہ دینا ہے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس بار ہاتھیوں نے دلچپسی نہیں دکھائی یا پہرے دار کو اونگھ نہیں آئی۔ لیکن دونوں صورتوں میں فواد چودھری داد کے مستحق ہیں۔ آخر اس ملک میں کوئی تو ایسا ہے جس میں اتنی ہمت ہے کہ وہ ان 80، 80 سال کے بابوں کو ٹوک سکے، جو آج بھی کوٹھوں چڑھ کر چاند دیکھنے جیسی حرکتیں کر رہے ہیں۔

Tags: رویت ہلال کا مسئلہفواد چودھریمفتی منیبمفتی منیب بمقابلہ فواد چودھری
Previous Post

ارطغرل یا اتاترک: فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہیرو کون ہے

Next Post

امریکی گلوکارہ شیر پاکستان کی شکرگزار کیوں؟

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

لکھاری ایک نجی چینل سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ جائے ورنہ ملک ڈوب جائے گا

اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ جائے ورنہ ملک ڈوب جائے گا

by رضا رومی
فروری 1, 2023
0

تحریک طالبان پاکستان کا پھر سے سر اٹھانا اور پاکستانی ریاست پر اس کے مسلسل حملے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے...

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

by بیرسٹر اویس بابر
فروری 1, 2023
0

موجودہ ملکی منظرنامے میں تین سٹیک ہولڈرز اہم ترین ہیں؛ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ۔ ان میں سے جو...

Load More
Next Post
امریکی گلوکارہ شیر پاکستان کی شکرگزار کیوں؟

امریکی گلوکارہ شیر پاکستان کی شکرگزار کیوں؟

Comments 2

  1. Mohammad Baig says:
    3 سال ago

    Allah saved we all so thank to Allah the greatest and one.

    جواب دیں
  2. Shabbir Hussain says:
    3 سال ago

    Mufti Muneeb nor Fawad Ch will lead us to right path only Quran and Hadith can. Our leftist think opposing everything is good. Please at least open the books, give it a try and learn it yourself. You dont need Mufti Muneeb nor Fawad Ch to tell you anything. Hadith explained it.

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In