• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 17, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما کراچی کی کچی آبادیوں کے مکین

محمد توحید by محمد توحید
اکتوبر 5, 2021
in تجزیہ
3 0
5
موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما کراچی کی کچی آبادیوں کے مکین
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

موسمیاتی تبدیلی انتہائی پسماندہ طبقات کے لئے انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ ایک وقت تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بات کی جاتی تھی تو کہا جاتا تھا کہ اس کے بدترین اثرات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔ اب موسمیاتی تبدیلی دور مستقبل میں نہیں بلکہ بدلتے موسم کے ساتھ ہے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ آب و ہوا میں تبدیلی تیز ہوگئی ہے اور لوگوں کو متاثر کررہی ہے، جس کے سبب  دنیا میں بے گھر لوگوں کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں کے مکینوں کو سخت زندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم گرما میں اب آرام دہ اور پرسکون گرمی نہیں رہی ہے۔ اسی طرح سردیوں میں جسمانی دَرجہ حَرارَت کا نارمَل سے کَم ہونا  اور  یخ موسم کی بدولت جسم میں درد وغیرہ عام ہوگئے ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ  آب و ہوا میں براہ راست تبدیلیوں کا سامنا کرنے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جو کچی آبادیوں میں رہتے ہیں یا بے گھر ہیں۔

کوئی نہیں جانتا کہ شہر کراچی میں بے گھر افراد کی آبادی کتنی ہے اور کتنی رفتار سے  بڑھ رہی ہے؟  ایک جانب رہائش کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف رسد میں کمی کی بدولت کچی آبادیاں، کرائے پر رہائش اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔  شدید سردی اور گرمی کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور  ساتھ ہی موسم کی انتہا کی لمبی عمر خطرناک ہوتی جارہی ہے جبکہ لوگوں کی قوت  برداشت  تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ انتہائی سردی کا درجہ حرارت فلو اور ٹھنڈ  کا سبب بن رہا ہے جبکہ شدید گرمی کا درجہ حرارت لو لگنے کا سبب بن رہا ہے۔

RelatedPosts

تھرپارکر میں لمپی سکن وائرس پھیل گیا، جانوروں کی اموات ہونے لگیں

اور کراچی پھر ڈوب گیا

Load More

بے گھر آبادی کے علاوہ وہ آبادی جو شہر کراچی کی غیر رسمی بستیوں، گوٹھوں اور جھگیوں اور جھونپڑیوں میں رہنے پر مجبور ہے، ان کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ مگر قابل افسوس امر یہ ہے کہ شہر کراچی کا کوئی ایسا نقشہ موجود نہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ بے گھر افراد کی پناہ گاہیں کہاں واقع ہیں اور کس علاقے میں کتنے بے گھر افراد ہیں؟ غیر رسمی بستیاں، گوٹھ  اور جھگی جھونپڑیاں کہاں واقع ہیں، ان کی آبادی کتنی ہے؟ بے گھر آبادی کے ساتھ ساتھ غیر رسمی بستیوں، گوٹھوں، جھگیوں اور جھونپڑیوں کی تعداد مستقل طور پر بڑھ رہی ہے کیونکہ حکومتی ادارے سستی رہائش کی فراہمی میں ناکام نظر آنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود آبادیوں کو غیر قانونی گردانتے ہوئے مسمار کر کے ان کے مکینوں کو بے دخل کرنے پر کمر بستہ ہیں۔

قائد اعظم کالونی کراچی کی ایک آبادی ہوا کرتی تھی، جسے ایک سال قبل مئی 2019 میں مسمار کر کے یہاں کے 100 سے زائد خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا تھا جبکہ اعلی عدلیہ کے حکم کے مطابق اس آبادی کے مکینوں کو ایک سال میں معیاری متبادل رہائش فراہم کی جانی تھی مگر ایسا نہ ہوسکا، ساتھ ہی وہ کراچی سرکلر ریلوے بھی بحال نہ ہو سکی جس کے نام پر اس آبادی کو مسمار کر کے یہاں کے مکینوں کو  قدرتی آفات، موسمیاتی تغیر کی سختیاں جھیلنے کے لئے چھوڑ دیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت ایک سال قبل مسمار کی گئی آبادی قائد اعظم کالونی کے مکینوں کی آبادکاری میں سنجیدہ نہیں جبکہ یہ  بے گھر خاندان شدید سخت موسم کے خطرات سے دوچار ہیں۔

آب و ہوا میں بدلاؤ کے سبب دنیا کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے مکین بھی ماضی کے مقابلے میں انتہائی سخت موسمی حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ موسم کی یہ سختیاں  سب سے زیادہ بے گھر افراد اور کچی آبادیوں ( جھگی و جھونپڑیوں کے مکینوں)  کے لئے تباہ کن ہیں۔ مناسب چھت نہ ہونے کے سبب، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور خاندان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ محفوظ پناہ گاہیں نہ ہونے کی وجہ سے جھگیوں اور جھونپڑیوں  کے رہائشی اور بے گھر افراد بیماریوں کا آسان شکار ہیں کیونکہ ان کے پاس موسمی تبدیلیوں سے لڑنے اور اپنی زندگی کو محفوظ رکھنے کا  کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

درجہ حرارت میں کمی واقع ہو یا درجہ حرارت بڑھ جائے دونوں صورتوں میں یہی کمزور طبقہ  سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ قائد اعظم کالونی کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ یہاں کے غریب مکین کس کس کے پاس نہ گئے مگر ان کی  داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔ حتیٰ کہ خواتین اور بچوں تک کو پناہ گاہیں فراہم نہ کی گئیں اور شہر کے کمزور طبقے کو ناقابل تسخیر حالات کا سامنا کرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا۔ کچی آبادیوں کے مکین ہوں یا بے گھر افراد انہیں  بنیادی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

جب آب و ہوا کی تبدیلی کی بات ہو تو ہر ایک کی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہئے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی پہلے ہی سے غیر رسمی بستیوں میں رہنے والے مکینوں کے لئے خطرات کو بڑھاتی ہے۔ یہ وہ طبقہ ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث دوسروں کے مقابلے میں زیادہ نقصان اٹھا رہا ہے اور ان کی زندگی کے حالات موسم کے شدید واقعات کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب بارشیں شدید اور کثرت سے ہوجاتی ہیں تو اس سے ان کے مکانات کو نقصان پہنچتا ہے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ ضروری امر یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی پالیسیوں میں انسانی بستیوں میں رہنے والے ان  لوگوں کی ضروریات پر غور کیا جائے اور یہ خیال رکھا جائے کہ یہ وہی گروہ ہیں جن کو بنیادی طور پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کی ضرورت ہے لہٰذا آب و ہوا کے اقدامات کو لوگوں کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔

یہ بات واضح ہے کہ شہر کی کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے بھی ‘تحفظ’  اتنا ہی ضروری ہے جتنا دیگر شہریوں کے لئے اور ساتھ ساتھ لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ کام باہمی طور پر اور متاثرہ تمام لوگوں  کو ساتھ میں شامل کرکے کیا جانا چا ہیے۔ حکومتی اداروں کو کمیونٹیز کے ساتھ مل کر ایسے متبادل حل تلاش کرنے کے لئے کام کر نے کی ضرورت ہے جس میں لوگوں کا تحفظ بنیادی اور اولین تر جیح ہو۔ لوگوں کے رہائشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی حمایت ضروری ہے مگر اس بات کو مد نظر رکھا جائے کہ  یہ تعمیراتی طریقے آب و ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موافق ہوں۔

Tags: آب و ہواسندھکراچیموسمیاتی تبدیلیاں
Previous Post

ایرانی عوام کے حقوق غصب کرنے والے خامنہ ای ٹرمپ پر تنقید کا حق رکھتے ہیں؟

Next Post

نیا پاکستان بمقابلہ پرانا پاکستان

محمد توحید

محمد توحید

اربن پلانر، ریسرچر کراچی اربن لیب آئی بی اے

Related Posts

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

by طاہر اصغر
اگست 17, 2022
0

میں ابھی تک کچھ گیتوں کے سحر میں ہوں۔۔۔ مدھو بالا کا مسکراتا ہوا سراپا اور لہرتا ہوا مست گیت ’آئیے مہرباں...

کراچی میں پانی کا شدید بحران کیوں ہے؟

کراچی میں پانی کا شدید بحران کیوں ہے؟

by محمد توحید
اگست 17, 2022
0

شہر کی آبادی و گنجانیت کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں اوربڑھتاہوا درجہ حرات پانی کی طلب میں اضافے کا باعث ہیں جبکہ دوسری...

Load More
Next Post
نیا پاکستان بمقابلہ پرانا پاکستان

نیا پاکستان بمقابلہ پرانا پاکستان

Comments 5

  1. منہاج علی says:
    2 سال ago

    سنتا ہوں بے گھروں کی بحالی کے واسطے
    کاغذ پہ کچھ مکان بنائے گئے تو ہیں
    (رئیس امروہوی)

    جواب دیں
  2. Zahid farooq says:
    2 سال ago

    متاثرہ خاندانوں کی تعداد کا نمبر چیک کر لیں وحید بھائی بہت اچھا لکھا ہے آپ نے

    جواب دیں
  3. ؛ Muhammad Toheed says:
    2 سال ago

    سلام زاہد صاحب
    یہ تعداد 1000 لکھی گئی تھی جو ٹا ئپنگ میں 100 ہوگئ اگر ممکن ہوا تو میں تصحیح کروادیتا ہوں

    جواب دیں
  4. ؛ Muhammad Toheed says:
    2 سال ago

    سلام منہاج صاحب
    بہت برمحل اور حاصل کلام شعر چنا ہے آپ نے

    جواب دیں
  5. ؛ Muhammad Toheed says:
    2 سال ago

    سلام زاہد صاحب
    قائد اعظم کالونی کے مکانات کی تعداد 100 ہی ہے جبکہ مجموعی طور پر کراچی سرکلر ریلوے کے مسمار مکانات کی تعداد 1000 ہے. اس حوالے سے یہاں تعداد درست ہے..

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

37 minutes ago

Naya Daur Urdu
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ میں آپکو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند البتہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔ ... See MoreSee Less

عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار

urdu.nayadaur.tv

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس پر تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

53 minutes ago

Naya Daur Urdu
"گُل ناز کوثر نے اپنی روایت سے کچھ اس طور انحراف کیا ہے کہ شعروادب کی دنیا میں نئی جہت اور اسالیب سے ناطہ جوڑا ہے۔ اُس کی شعری لفظیات منفرد ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ نظم کی زبانی کوئی کہانی سنا رہی ہے۔ ایسی کہانی جس میں کوئی ہیرو یا ہیروئن نہیں۔ ایک خودکلامی ہے یا حیرت کدہ آباد ہے۔" ... See MoreSee Less

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

urdu.nayadaur.tv

میں ابھی تک کچھ گیتوں کے سحر میں ہوں۔۔۔ مدھو بالا کا مسکراتا ہوا سراپا اور لہرتا ہوا مست گیت ’آئیے مہرباں شوق س...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In