• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

وزیر اعظم صاحب! معذور افراد کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہے

ارشد سلہری by ارشد سلہری
اکتوبر 5, 2021
in تجزیہ
10 0
0
disabled-people-pakistan
12
SHARES
55
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کرونا وائرس کی وبا کے باعث زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں مگر معذور افراد کو دیگر طبقات کی نسبت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص کر ایسے معذور افراد جن پر خاندان کی ذمہ داریاں ہیں اور وہ گھر کے کفیل ہیں اور سفید پوشی کے باعث اپنی بھوک اور ضرورتوں کا ڈھول بجانے سے بھی قاصر ہیں۔ معذور افراد میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خاندان میں ایک سے زیادہ افراد باہم معذوری ہیں۔ جیسے میاں بیوی دونوں معذور ہیں۔ ریاست کی جانب سے سفاکانہ نظراندازی کے باعث معذور افراد کی اکثریت بے روزگار ہے اور جو تھوڑا بہت روزگار کر رہے تھے آج وہ بھی اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کرونا وائرس کی وبا کے دنوں میں معذور افراد اپنے شب روز کیسے گزار رہے ہیں یہ ان کا رب جانتا ہے یا وہ خود جانتے ہیں کہ ان پر کیا بیت رہی ہے۔ ستم بلائے ستم کہ حکومت نے معذور افراد کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے۔ معذور افراد کے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس پالیسی سامنے آئی ہے کہ معذور افراد کی بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ حکومت کا رویہ ایسے ہے جیسے معذور افراد پاکستان میں موجود ہی نہیں ہیں یا وہ سانس لیتے زندہ انسان نہیں۔

RelatedPosts

عطا تارڑ کا ڈی جی سپورٹس کو خط، ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کا مطالبہ

عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فون پر بات کروائی

Load More

پاکستان کی کل آبادی کا معذور افراد دس فیصد ہیں جس کا حکومت کو قطعی ادراک نہیں ہے۔ حالانکہ دس فیصد آبادی حکومت کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے مگر حکومت نے کرونا سپورٹ فنڈز سمیت وفاقی اور صوبائی بجٹ میں بھی معذور افراد کو سو فیصد نظر انداز کر دیا ہے۔

معذافراد کمیونٹی میں پایا جانے والا یہ خیال بھی درست ہے کہ معذور افراد سیاسی طور پر فعال نہیں ہیں اور کمیونٹی میں اتحاد اور یکجہتی نہیں ہے۔ جس کے باعث معذور افراد ہمیشہ نظر انداز ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ڈس ایبلڈ این جی اوز ہیں جو معذور افراد کے نام پر کاروبار کر رہی ہیں۔ جو نہیں چاہتی ہیں کہ معذور افراد میں اتحاد اور یکجہتی پیدا ہو۔ معذور افراد کے نام پر بنائی گئی این جی اوز کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں پروگرام اور سمینارز دیکھ کر ہر معذور فرد نے این جی او بنانے کی مشق شروع کر رکھی ہے۔ جس کے باعث یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں معذور افراد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

این جی اوز نے ایسا رجحان پیدا کر دیا ہے کہ معذور افراد حقیقت کی دنیا سے نکل کر خوابوں خیالوں میں کھو چکے ہیں کہ آج نہیں تو کل ہمیں پراجیکٹ، گرانٹ مل جائے گی اور ہم بھی امیر ہو جائیں گے۔ یہ المیہ ہے اور خطرناک رجحان ہے۔ اس کی بنیادی وجہ بھی حکومت کی عدم سرپرستی ہے۔ حکومت سے معذور افراد کی ناامیدی ہے۔

عمران خان سے معذور افراد کو باقی لوگوں کی طرح کچھ زیادہ ہی امیدیں وابستہ تھیں مگر عمران خان نے معذور افراد کو کچھ زیادہ ہی منہ کے بل دے مارا ہے۔ تحریک انصاف کے منشور میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ کوئی پالیسی نہیں ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد معذور افراد کو جو مراعات حاصل تھیں وہ بھی چھین لی گئی ہیں۔ معذور افراد کے دو فیصد کوٹے سمیت ریل اور بسوں میں کرائے کی رعایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ معذور طالب علموں کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے کے لئے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔ سابق صدرآصف زرداری کی معذور افراد پر خصوصی توجہ سے بنائے گئے پروگرام اور شہباز شریف کی جانب سے دی گئی معذور افراد بحالی سکیم بھی بند کر دی گئی ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کے دوران معذور افراد کو امید تھی کہ حکومت نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق معذور افراد کو معاوضہ دے گی مگر حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے مطابق معاوضہ دیا، شاید کسی معذور فرد کو ملا بھی ہو مگر کوئی خصوصی توجہ نہیں دی گئی۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی اپیلیں کی گئیں اور خطوط بھی لکھے گئے کہ معذور افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ جس طریقے سے حکومت معاوضہ جات دے رہی ہے معذور افراد کے اگر نام شامل بھی ہیں تو وہ معاوضہ نہیں لے سکتے مگر حکومت نے بالکل توجہ نہیں دی۔

معذور افراد کی سیاسی جماعت مساوات پارٹی نے ایک بار پھر کمپین شروع کی ہے کہ ہمیں بھی الاؤنس دو، شوشل میڈیا پر اپیل کی جا رہی ہے اور آن لائن پٹیشن http://chng.it/JPHHXfck بھی لانچ کی ہے۔

کمپین کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ حکومت کو یاد دلایا جائے کہ معذور افراد پاکستان میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہیں بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور جناب وزیر اعظم معذور افراد کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت معذور افراد کے لئے جامع اور ٹھوس قومی پالیسی بنائے گی اور معذور افراد کو بے یارومدد گار نہیں چھوڑا جائے گا کیوں کہ معذور افراد بھی پاکستانی ہیں اور ان کے پاس بھی دیگر شہریوں کی طرح قومی شناختی کارڈ ہے جس پر وہ ووٹ بھی ڈالتے ہیں اور اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

Tags: ارشد سلہریپاکستان تحریک انصافپاکستان میں معذور افرادعمران خانمعذور افراد
Previous Post

سیاہ فام امریکیوں کے احتجاج اور ہم پختون و بلوچ

Next Post

جسٹس فائز عیسیٰ، پاکستان کی عدلیہ، اور اس کے لٹکتے فیصلوں کی بدنما تاریخ

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

by ڈاکٹر سید اسجد بخاری
اگست 11, 2022
0

جلسوں میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کے نوجوان خارجی وزیر عرصہ دراز سے خاموش تھے۔ راجا ریاض صاحب کی...

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

by سلمیٰ بٹ
اگست 11, 2022
0

11 اگست پاکستان ميں اقليتوں کا قومی دن کے طور پہ منايا جاتا ہے۔ پاکستان کے لئے يہ دن اس لئے خصوصی...

Load More
Next Post
جسٹس فائز عیسیٰ، پاکستان کی عدلیہ، اور اس کے لٹکتے فیصلوں کی بدنما تاریخ

جسٹس فائز عیسیٰ، پاکستان کی عدلیہ، اور اس کے لٹکتے فیصلوں کی بدنما تاریخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,736
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
اے آر وائی کا ہم کیا دفاع کریں جب دفاع کریں لوگ آپ کا ماضی سامنے رکھتےہیں ہمارے سر شرم سے جھک جاتےہیں۔ ماضی میں ارشد شریف جو صحافیوں کے بارے میں پروگرام کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں ابھی کسی نے ایک پروگرام بھی نہیں کیا اور وہ پشاور سے بھاگ گئے، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جاناوقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی اور وقت بدل گیا ہے،باری اے آر وائی کی آگئی ہے۔ سب کہتے تھے عمران خان اور اے آر وائی کو کہ باری تمہاری بھی آئے گی اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے پر بیٹھ کر اتنی سواری نہ کرو۔ دوسروں کو اتنا دیوار سے نہ لگاو کہ کل تمہارے ساتھ کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہ ہو، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In