• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اگست 14, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کرونا وائرس بحران کے وسط میں پاکستان میں جبری بے دخلیاں اور مسماری

محمد توحید by محمد توحید
اکتوبر 5, 2021
in تجزیہ
4 0
0
بہاولپور میں ہندو برادری کے گھروں کی مسماری، مقامی انتظامیہ ذمہ دار قرار
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کوویڈ-19 کے حالیہ اثرات کی وجہ پوری دنیا کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بالخصوص  لوگوں کو آمدنی کا خاطر خواہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، ایسے مشکل اور نازک وقت میں ‘رہائش’  کرونا وائرس کے خلاف ‘دفاع’  بن گئی ہے۔

کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی ریاستیں  لوگوں کو "گھر میں” رہنے کا حکم دے رہی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سی ریاستوں میں  کئی آبادیوں کو بے دخل کئے جانے کا خطرہ لاحق ہے جبکہ دنیا بھر میں کم از کم ڈیڑھ کروڑ افراد بے گھر ہیں جو پناہ گاہوں یا فٹ پاتھوں پر رہتے ہیں۔ انہی حالات کے پیش نظر، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے  نے کوویڈ۔19 کے دوران ہر طرح کی بے دخلی کی ممانعت قرار دی اور وبائی مرض کے خاتمے اور اس کے بعد معقول مدت تک کسی کو بھی اور کسی بھی جگہ سے بے دخل کرنے سے  روکنے کا اعلان کیا۔

RelatedPosts

سندھ میں کورونا کی پابندیاں: شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں دینے کی ہدایت

کیا عام نزلہ زکام کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

Load More

اسی طرح  اقوام متحدہ کے رہائش سے متعلق ادارے نے کوویڈ-19 بحران کے دوران ہر طرح کی بے دخلی اور نقل مکانی کی روک تھام  کا کہا ہے۔ کیونکہ وبائی مرض کے دوران طویل المیعاد مکینوں، خاص طور پر غیر رسمی بستیوں سے نقل مکانی اور جبری بے دخلیاں نہ صرف انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ وائرس کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ چونکہ انخلا و بے دخلی ‘گھر میں رہنے‘ کی پالیسی سے متصادم ہے، لہذا اقوام متحدہ نے تمام سطحوں پر ممبر ممالک اور حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وقت تمام نقل مکانی اور بے دخلی کو روکیں۔

اس وقت دنیا کی شہری آبادی کا ایک چوتھائی حصہ غیر رسمی بستیوں میں رہتا ہے اور زمین کی ملکیت نہ ہونے کے سبب انہیں کسی بھی وقت ان کی رہائش سے بے دخل کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کرایہ پر رہائش رکھنے والے اپنے کرایے کی ادائیگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس وبائی بیماری کے پیش نظر کسی کو گھر سے بے دخل کیا جانا ایسا ہی ہے جیسے کسی کو  موت کی سزا سنانا۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی کئی ریاستوں کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں شہری حکام نے بے دخلی پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت کرونا وائرس وبائی امراض کے دوران کسی کو بھی ‘بے دخل’ نہیں کیا جاسکتا ہے، حتیٰ کہ  متاثرہ رہائشی کرایہ داروں کے تحفظ کے لئے بھی اصول نافذ کر دیے گئے ہیں۔ تاہم کچھ ممالک کے شہروں میں بے دخلیاں  بدستور جاری ہیں۔

اس تناظر میں پاکستان میں  ایسی کوئی قانون سازی نہیں ہوئی جو کوویڈ-19 بحران کے دوران تمام بے دخلیوں کو روکنے اور شہریوں کے رہائشی حق کی حفاظت کرے۔ ایسے حالات میں غیر رسمی آبادیوں کے مکین اور غیر رسمی معیشت سے وابستہ افراد سخت پریشانی کا شکار ہیں، یہ وہ کمزور اور غریب   طبقہ ہے جو مقامی حکام کی جانب سے ہمہ وقت بے دخلی کے خطرہ سے دوچار رہتا ہے۔ اس ضمن میں قانون سازی و احکامات نہ ہونے کے باعث کوویڈ۔19 بحران کے وسط میں پاکستان میں غریب باشندوں اور روزگار کو زبردستی بے دخل کرنے کے چار انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بہاولپور، کراچی اور کوئٹہ میں  پیش آئے۔

علاوہ ازیں حکام غیر رسمی بستیوں میں رہنے والے لوگوں اور غیر رسمی معیشت سے وابستہ افراد کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ کراچی میں خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے گردونواح کی عمارتوں کے رہائشیوں کو حکام  بے دخلی کے نام پر ڈرا دھمکا  رہے ہیں، ساتھ ہی مسئلہ حل کرنے کے لئے رہائشیوں سے رشوت طلب کی جارہی ہے۔

16 اپریل 2020 کی صبح  اسلام آباد، سیکٹر جی میں دارالحکومت کی انتظامیہ نے کئی جھونپڑیوں کو کرونا وائرس کے بحران اور لاک ڈاؤن کے دوران مسمار کر کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے 75 خاندانوں کو بے گھر کر دیا تھا۔ اسی طرح 27  مئی 2020 کو ضلع بہاولپور کے شہر یزمان میں مقامی حکام نے چک 52 / DB میں ہندو برادری کے 25 مکانات مسمار کر دیے۔ بات یہیں تک محدود نہ رہی بلکہ 16 جون 2020 کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کراچی کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ اور اس کے آس پاس تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر  کئی پتھارے، ٹھیلے، کیبن، پھلوں اور سبزیوں کے سٹال ضبط کر لیے۔

تازہ ترین واقعہ 21  جون 2020 کو کوئٹہ میں پیش آیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے حکم پر کاسی روڈ، مسجد روڈ اور نمکو گلی میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر 400  سے زائد دکانوں کو مسمار کر دیا۔ مسماری و جبری بے دخلی کے ان واقعات میں کسی بھی مجاز ادارے نے  متاثرین کو پہلے سے زبانی یا تحریری طور پر مطلع نہیں کیا تھا اور نہ ہی بعد میں  انھیں کھانا، عارضی پناہ گاہ، پانی تک رسائی اور صفائی ستھرائی یا کسی بھی طرح کا معاوضہ فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدام اٹھایا۔

وہ مقامات جہاں کوویڈ- 19 بحران کے وسط میں جبری بے دخلیاں اور مسماری کی گئیں- ( نقشہ- محمد توحید)

جبکہ شہر کراچی میں سرکلر ریلوے ٹریک سے ملحقہ آبادی قائداعظم کالونی میں پہلے ہی سیکڑوں افراد ‘بے گھر’ ہیں اور انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ان کے مکانات کو مسمار ہوئے ایک سال گزر گیا مگر سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے قطع نظر، حکومت کے کسی بھی ادارے نے ان کو دوبارہ آباد کرنے کے لئے بات نہیں کی۔ جبکہ مستقبل قریب میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا واضح امکان ہے اور مذکورہ آبادی میں کئی خاندان اپنے مکانات کے ملبے پر کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔ گذشتہ سردیوں کے موسم میں سخت سردی اور بارش میں بھی قائداعظم کالونی کراچی کے متاثرہ خاندانوں کو کوئی پناہ گاہ فراہم نہیں کی گئی تھی۔

ایسے حالات  میں وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکام پر یہ  ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی مزید سوچی سمجھی بے دخلی کو روکیں اور بے دخل افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کریں۔ ان کی رہائش، خوراک، پانی اور صفائی ستھرائی کے حقوق کی ضمانت دیں۔ ساتھ ہی حکومت کو رہائشی ضروریات کا طویل مدتی حل تلاش کرنے کے لئے ‘بے دخل افراد’ کی مکمل شرکت کے ساتھ ایک منصوبہ بھی مرتب کرنا چاہیے۔ کوویڈ-19بحران کے درمیان جبری بے دخلی و مسماری غیر انسانی فعل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، لہذا حکومت پاکستان جبری بے دخلی اور مسماری پر مکمل پابندی کے حوالے سے قانون سازی کرے اور اس کا فوری نفاذ کیا جائے۔

Tags: تجاوزاتجبری بے دخلیاںجبری مسماریکرونا وائرس
Previous Post

انسداد کرونا وائرس کے لیے چین کی اسمارٹ حکمت عملی

Next Post

پاکستان میں بڑھتے کرونا کیسز، ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی عدم سہولت: دبئی نے پاکستان سے آنی والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

محمد توحید

محمد توحید

اربن پلانر، ریسرچر کراچی اربن لیب آئی بی اے

Related Posts

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

ساری بات پیسے، طاقت اور اپنے مفاد کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اے آر وائے کی حالیہ محبت کی داستان کے...

قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بیرونی سازش کا چورن اور غلامی سے آزادی کے نعرے

قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے بیرونی سازش کا چورن اور غلامی سے آزادی کے نعرے

by ذیشان ملک
اگست 13, 2022
0

مسلم لیگ ن نے 2013 میں ان گنت مشکلات، بحرانوں اور مسائل میں گھرے وطن عزیز کی کمان سنبھالی تو یہ کوئی...

Load More
Next Post
پاکستان میں بڑھتے کرونا کیسز، ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی عدم سہولت: دبئی نے پاکستان سے آنی والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

پاکستان میں بڑھتے کرونا کیسز، ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی عدم سہولت: دبئی نے پاکستان سے آنی والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,741
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

59 minutes ago

Naya Daur Urdu
اگر نوجوان تحریک آزادی کے اصل مشاہیر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو وہ تکلیف دہ حقائق پڑھیں کہ کس طرح ان کو مذہبی نفرت کا شکار بنا کر محسن کشی کی گئی۔urdu.nayadaur.tv/features/94051/amuhammad-ali-jinnah-pakistan-14-august-independence-day-establis... ... See MoreSee Less

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

urdu.nayadaur.tv

پاکستان کی پلاٹینم جوبلی کا سورج بروز 14 اگست، جبری تبدیلی مذہب کا شکار 39 بچیوں اور خواتین، توہین مذہب کے الزام ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

9 hours ago

Naya Daur Urdu
'Neutrals' have had enough. They have given up their neutrality. Not to fix Imran but to save their institution. Shahbaz Gill is the first episode. Now let's see how 'un-neutral' they will become and how many of Imran Khan's aides will stick with him to the end, writes Saleem Safi. ... See MoreSee Less

'Neutrals' Have Given Up Their Neutrality, Writes Saleem Safi

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In