• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

مندر کا معاملہ: چوہدری پرویز الہیٰ کسی کے کہنے پر عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں؟

علیم عثمان by علیم عثمان
اکتوبر 5, 2021
in تجزیہ
4 0
0
مندر کا معاملہ: چوہدری پرویز الہیٰ کسی کے کہنے پر عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں؟
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وفاق میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دوسرے اور پنجاب میں سب سے بڑے اتحادی "چوہدریوں” کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مذہبی کارڈ جیسا خطرناک کارڈ کھیلنے کی کوشش کئے جانا بہت معنی خیز ہے۔ جو پاکستان میں کسی بھی حکمران یا حکومت کے خلاف کھیلا جانے والا آخری کارڈ سمجھا جاتا ہے جبکہ سنجیدہ سیاسی حلقوں کے نزدیک "چوہدری برادران” ایسا نازک ، حساس اور خطرناک کارڈ اپنے طور پر کھیلنے کا ایسا کوئی جذبہ رکھتے ہیں نہ ‘جرات’۔

باور کیا جاتا ہے کہ "چوہدریوں” نے وفاقی دارالحکومت میں مندر تعمیر کرنے بابت وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے اقدام کے خلاف خصوصی طور پر ایک وڈیو بیان جاری کر کے جو "نواں کٹا” کھولا ہے وہ اگر اسٹیبلشمنٹ کی فرمائش یا منشاء پر نہیں تو کم از کم مقتدر حلقوں کی ‘خاموش’ اپرُوول کے ساتھ یہ قدم اٹھایا ہے جس کی پیروی میں چند گھنٹوں کے اندر نئے انکشافات نے شامل ہو کر اسے "خادم رضوی” ٹائپ کی تحریک میں بدل دیا ہے۔

RelatedPosts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

شہباز گل کیس میں تعاون نہ کیا تو برطرف کرا دوں گا، عمران خان کی اعلیٰ حکام کو دھمکیاں

Load More

ذرائع کے مطابق سیاست کے "سیانے” چوہدریوں نے متذکرہ وڈیو بیان جاری کرنے سے پہلے "خادم رضوی” ٹائپ بعض بنیاد پرست اور مذہبی انتہا پسند "کیمپوں” سے خاموش رابطہ کیا جس کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی اسمبلی کے "حاضر سروس” سپیکر نے یہ قدم اٹھا کر پہلے سے تقسیم اور پھوٹ کا شکار حکمران جماعت میں سیاسی نقب لگائی ہے جس کی صفوں میں کارکنوں ، بالخصوص اراکین اسمبلی کی ہم خیال آوازیں چوہدریوں کی آواز میں شامل ہو جائیں گی۔

اس کہانی کا آغاز گزرے اتوار کی شام اس وقت ہوا جب اسلام آباد کے سیکٹر F سیون میں پی ٹی آئی کے ایم این اے امتیاز صفدر کے گھر پر جمع حکمران جماعت کے 28 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقے میں سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ الاٹ کئے جانے ، ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کئے جانے اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے بھی مرضی کے ٹھیکیداروں کو دیئے جانے کی اہم شرائط منوا لینے کے بعد بھی صرف بجٹ پاس کرنے کے لئے ووٹ ڈالنے کی حامی بھری تھی ، اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیراعظم عمران خان کے 2 قریبی رفقاء زلفی بخاری اور مراد سعید پر مشتمل 3 رکنی وفد کی منت سماجت کو خاطر میں نہ لائے اور اس وقت تک پرائم منسٹر کے عشائیہ میں شریک ہونے پر آمادہ نہ ہوئے جب تک حکمران پارٹی کے ان ‘باغی’ ارکان کو کہیں "اور” سے آنے والی فون کال پر وزیراعظم کے ڈنر میں جانے کو نہیں کہا گیا۔

گزشتہ اتوار کی شام وفاقی دارالحکومت میں جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ان ‘ ناراض ‘ ایم این ایز کا "باغیانہ” اکٹھ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو کوئی پیغام دے رہا تھا وہیں حکومت کے بہت اہم اتحادی "چوہدریوں” کی طرف سے حکومت کے دیگر اتحادیوں کے لئے سجایا گیا "متوازی” ڈنر پرائم منسٹر ہاؤس کو ‘علیحدگی پسندی’ کا پیغام بھیج رہا تھا۔  قومی اسمبلی میں قائد ایوان یعنی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی سیاسی کشتی کو "ان” کی طرف سے دیا جانے والا یہ پہلا جھٹکا تھا۔

  اور اب دوسرا جھٹکا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے” مندر مخالف” وڈیو بیان کی صورت میں دیا گیا ہے۔ لیکن  یہ کوئی ایسا قدم نہیں جو عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ بچانے یا اپنے دوسرے سیاسی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کی خاطر کسی بارگین کے لئے اٹھایا گیا ہو ، مذہبی کارڈ پر مبنی یہ "بے لگام” قدم واپس لیا جاسکتا ہے نہ حکومت مندر کی تعمیر کا قدم واپس لے لئے جانا ممکن نظر آتا ہے بلکہ اراکین پارلیمنٹ سمیت عوام الناس کے ایک بڑے حصے کو اپنے ساتھ انگیج کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ قدم مذیبی بنیاد پر حکومت ، اور وہ بھی اپنی ہی مخلوط حکومت کے مرکزی پارٹنر کے خلاف ایک ‘بے لگام’ مہم اور ایک نیا "فیض آباد” بن سکتا ہے۔ 

لہٰذا سنجیدہ سیاسی حلقوں میں "چوہدری برادران” کے حالیہ اقدام کو عملاً وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے علیحدگی سے تعبیر کیا جارہا ہے کیونکہ آنے والی "عید قربان” کے ماحول میں کوئی بڑی سیاسی قربانی خارج از امکان نہیں.

Tags: اسلام آباد میں مندرتحریک انصافسیاستعمران خانق لیگمذہب کارڈمندر
Previous Post

شہباز شریف اور ن لیگ ملک کے مسائل حل کرسکنے کی سب سے زیادہ اہلیت رکھتے ہیں: سروے نتائج

Next Post

اسلام آباد میں ہندو برادری کے لیے مندر کی تعمیر مسئلہ بن گیا

علیم عثمان

علیم عثمان

Related Posts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

صحافی کامران یوسف نے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جتنے بھی جلسے جلوس کر لیں، جلد...

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

by بخت منیر
اگست 15, 2022
0

یہ حساس معاملات ہیں، ان پر بات کرنے یا سوال کرنے کی جرات تو بہت بڑے بڑے لوگ نہیں کرسکتے تو میرے...

Load More
Next Post
اسلام آباد میں ہندو برادری کے لیے مندر کی تعمیر مسئلہ بن گیا

اسلام آباد میں ہندو برادری کے لیے مندر کی تعمیر مسئلہ بن گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,743
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

56 minutes ago

Naya Daur Urdu
فریحہ ادریس نے ان کو پیشکش کی کہ وہ ایک بار کیمرے کے سامنے بتا ہی دیں کہ جنرل فیض کتنی بار ملنے آئے ہیں۔ لیکن عمران خان نے اس سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ مارنے کی ضرورت نہیں ہے، ویسے ہی پوچھ لیں۔bit.ly/3plZ0IG ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 233 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔urdu.nayadaur.tv/news/94182/petrol-price-diesel-inflation-shahbaz-sharif-economy/ ... See MoreSee Less

عالمی مارکیٹ میں کمی کا ریلیف عوام کو نہ مل سکا، شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

urdu.nayadaur.tv

شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In