• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 17, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عمران خان کی مشکلات کم ہوتی دکھائی نہیں دیتیں

نبیہ شاہد by نبیہ شاہد
اکتوبر 4, 2021
in تجزیہ
2 0
1
عمران خان کی مشکلات کم ہوتی دکھائی نہیں دیتیں
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کی سیاست بہت دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔ کئی دنوں سے پاکستانی سیاست میں دو رنگی اب بڑھ کر ست رنگی سی دکھائی دینے لگی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو اتحادیوں سے کم اور اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے جس کا خان صاحب کو بھی بخوبی اندازہ ہے۔ وفاقی بجٹ تو منظور ہونا ہی تھا اور کیوں، یہ شیخ رشید صاحب نے اپنے اس بیانیہ میں بتا دیا ہے۔ ذرا ملاحظہ فرمائیے:

’عمران خان وقت کی ضرورت ہے، پاک فوج، پاک فوج کے ادارے جمہوریت کے لئے، سربلندی کے لئے اس سسٹم کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ یہ سب کے علم میں تھا۔ کچھ دن قبل حزب اختلاف کے ایک مرکزی رہنما سے بات ہوئی تو خوش گوار حیرت ہوئی۔ ان کے مطابق بجٹ تو ہر صورت منظور ہونا ہی تھا اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

RelatedPosts

عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار

شہبازگل بالکل ٹھیک ہیں، برہنہ کرکے مارنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : وزیر داخلہ پنجاب

Load More

لیکن عوام کے سامنے بجٹ مخالف پھلجھڑیاں چھوڑنے کا پھر کیا فائدہ؟

بہتر تھا موصوف اپنے بیانیے کی حمایت کرنے کے لئے ایوان نہ جاتے، غیر حاظری کم از کم عوام کا آپ پر یقین تو پختہ کرتی، آپ کی سیاسی اہمیت بڑھاتی، اس پر انہوں نے مجھے جواب دیا کہ

’بجٹ منطوری سال کا ایک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں شادی میں روٹھی ہوئی پھپھی بھی بے شک ناراض ہو مگر شرکت ضرور کرتی ہے۔‘‘

اب اسے روٹھی ہوئی پھپھو کے شادی میں شرکت کا شوق کہیں یا پھر اپنے بھائیوں کی جانب سے پھپھو کی چوری چھپے تیاری مکمل کرا دینے کے بعد کا فریضہ کہیں، ان کی مجبوری سمجھ میں آ رہی تھی۔ ایوان میں موجودگی، اور پھر پارلیمان میں غیر مناسب گفتگو اور گرما گرمی بھی اسی بات کی عکاس ہے کہ سب کتنے مجبور ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا بجٹ منظور ہونے نے یہ تو بتا دیا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان تحریک انصاف سے ناراض نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے گورننس کے طریقے اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ بزدار کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے مطمئن نہیں ہے۔ اس سال کا وفاقی بجٹ اپنے ہنی مون سال کے بجٹ سے کافی مختلف دکھائی دیا اور وہ اس طرح کہ خان صاحب کی باڈی لینگویج میں لچک، اپنی پارٹی کے تمام پارلیمنٹیرینز سے جا کر حال احوال پوچھنا، بجٹ سے ایک رات قبل پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں  کے لئے عشائیہ رکھنا اور اپنی ہی پارٹی کے ایم این ایز کے کافی گلے شکوے سننا۔ اس سے برھ کر یہ کہ چوہدری شجاعت حسین جو سب سے اہم اتحادی جماعت کے سربراہ ہیں نے نہ صرف عشائیے میں شرکت سے انکار کر دیا بلکہ اس کے مقابلے پر اپنا عشائیہ کا انعقاد کیا۔

خان صاحب نے اتحادیوں کو کافی یقین دلانے کی کوشش کی بھر بھی پی ایم ایل ق اور بی این پی نے جواب میں کہا:

’’ہمارا تمہارا کھانے کا نہیں، صرف ایک ووٹ کا رشتہ ہے، وہ ہم آپ ہی کو دیں گے‘‘۔

یہ کافی سخت ردعمل تھا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا رشتہ بہت کمزور ہو گیا ہے؟ کیا پاکستان تحریک انصاف اپنے روٹھوں کو منا پائے گی؟ کیا حکومت اتحادی جماعتوں کے مطالبات پورے کر پائے گی؟ اب پاکستان تحریک انصاف میں کون جہانگیر خان ترین کو رول ادا کرے گا؟

فواد چودھری کے تہلکہ خیز بیان، ایم این ایز کی ناراضگی، غیر منتخب شدہ خصوصی مشیران اورمعاونین کے خلاف شکایات نے تجسس پیدا کر دیا، اس بیان کہ بعد میں نے تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنماؤں کو فون کیا، ان میں سے دو رہنماؤں سے میری بات ہوئی جو اس وقت اسمبلی کا حصہ بھی ہیں۔ انہوں نے خدشات ظاہر کیے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ سینیٹ کے ممبران مستقبل میں عوامی سیاست کو نہیں دیکھتے، مسلئہ ان کو درپیش ہے جنہوں نے اگلے الیکشن میں پھر ووٹ مانگنے جانا ہے، حلقے میں لوگوں کو فیس کرنا ہے۔

مائنس ون کی باتیں بھی کل قومی اسمبلی میں گونجتی رہیں۔ خان صاحب کی طرف سے آنے والا بیان فیصل واؤڈا صاحب کے بیان پر مہر لگاتا ہے کہ کابینہ میں وزیر اعظم کی کرسی کے بہت امیدوار بیٹھے ہیں۔ ہمارے ملک میں مائنس ون فارمولا کافی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے۔ مائنس ون کا فارمولا وقت کے وزیر اعظم کو ڈمپ کونے کے لئے استعمال ہوتا ہے، اور یہ اسی وقت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اور اسٹیبلشمنٹ کے رشتے میں اونچ نیچ چل رہی ہوتی ہے۔ مائنس ون کی تاریخ بہت دلچسپ رہی ہے۔ لیکن کل عمران خان ایسا محسوس ہوا کہ حریف جماعت کا صرف نام تھا، سنا کسی اور کو رہے تھے۔

یہ میسج کیا رنگ دکھاتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل کیا ہوتا ہے، یہ آنے والے چند دن ہی فیصلہ کریں گے۔ کیا سیاسی طوفان تھم گیا ہے؟ یا یہ کوئی نئی شروعات ہے؟ یہاں مجھے ایک تاریخی جملہ یاد آ گیا ہے۔ یہ میرے سامنے کی بات ہے جب چوہدری شجاعت نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ

’’یہی حالات رہے پاکستان میں، تو تین چھ مہینے میں کوئی وزیر اعظم نہیں بننا چاہے گا‘‘۔

Tags: بجٹ 2020پاکستان سیاستپی ٹی آئی بجٹعمران خان
Previous Post

تین سالہ عیاد اپنے نانا کے قتل کا ذمہ دار کس کو ٹھہرا سکتا ہے؟

Next Post

بلوچستان کا تعلیمی نظام

نبیہ شاہد

نبیہ شاہد

مصنفہ سما نیوز پر پروڈیوسر ہیں، اور اس سے قبل مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ منسلک رہ چکی ہیں۔

Related Posts

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

by طاہر اصغر
اگست 17, 2022
0

میں ابھی تک کچھ گیتوں کے سحر میں ہوں۔۔۔ مدھو بالا کا مسکراتا ہوا سراپا اور لہرتا ہوا مست گیت ’آئیے مہرباں...

کراچی میں پانی کا شدید بحران کیوں ہے؟

کراچی میں پانی کا شدید بحران کیوں ہے؟

by محمد توحید
اگست 17, 2022
0

شہر کی آبادی و گنجانیت کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں اوربڑھتاہوا درجہ حرات پانی کی طلب میں اضافے کا باعث ہیں جبکہ دوسری...

Load More
Next Post
بلوچستان کا تعلیمی نظام

بلوچستان کا تعلیمی نظام

Comments 1

  1. Mohammad Baig says:
    2 سال ago

    SO YOU WANTED TO HAVE THE LOOTERS COME BACK AND DO THEIR BUSINESS WITH ALL THE RESPECT AND THE SITUATION GO FOR TERMINATING THE EARLY DECISIONS OF THE COURTS FOR WHICH THE MEDIA MAFIA IS EAGER TO HAVE IT.WILL THE MEDIA LORDS HAVE ANY SORT OF BENEFIT IF THEY WIN AND IF SO WHERE DO STAND THE POOR PEOPLE WHOSE TRILLIONS AND TRILLIONS HAVE BEEN DRAINED TO UK AND THE USA.

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

36 minutes ago

Naya Daur Urdu
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ میں آپکو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند البتہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔ ... See MoreSee Less

عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار

urdu.nayadaur.tv

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس پر تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

52 minutes ago

Naya Daur Urdu
"گُل ناز کوثر نے اپنی روایت سے کچھ اس طور انحراف کیا ہے کہ شعروادب کی دنیا میں نئی جہت اور اسالیب سے ناطہ جوڑا ہے۔ اُس کی شعری لفظیات منفرد ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ نظم کی زبانی کوئی کہانی سنا رہی ہے۔ ایسی کہانی جس میں کوئی ہیرو یا ہیروئن نہیں۔ ایک خودکلامی ہے یا حیرت کدہ آباد ہے۔" ... See MoreSee Less

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

urdu.nayadaur.tv

میں ابھی تک کچھ گیتوں کے سحر میں ہوں۔۔۔ مدھو بالا کا مسکراتا ہوا سراپا اور لہرتا ہوا مست گیت ’آئیے مہرباں شوق س...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In