• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 17, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جج صاحب، احد چیمہ کی زندگی کے دو سال کون واپس کرے گا؟

رضا ہاشمی by رضا ہاشمی
ستمبر 29, 2021
in تجزیہ
2 0
0
جج صاحب، احد چیمہ کی زندگی کے دو سال کون واپس کرے گا؟
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملکی سیاسی میدان میں تحریک اںصاف کی لانچنگ کے بعد ہر جگہ احتساب احتساب کے نعرے گونجے۔ تحریک انصاف کو ملکی مسائل کا آخری حل سمجھنے والی آج کی نوجوان نسل سمجھتی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے۔ تاہم، پاکستانی سیاسی تاریخ پر کسی بھی کتاب کے چند پہلے ہی صفحات پڑھے جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ لیاقت علی خان کے پروڈا سے لے کر ایوبی احتساب اور پھر بھٹو صاحب کے منطق سے عاری احتسابی پلان تک احتساب کا یہ چورن دبا کر بیچا گیا۔ پھر اس کو بھیانک ترین شکل ضیاالحق نے دی۔ جس نے احتساب کے ساتھ اسلام کو بھی گڈ مڈ کر دیا۔ نواز شریف حکومتوں کے سیف الرحمان مارکہ احتساب سیل تو آج بھی مثال ہیں۔ اور بے نظیر صاحبہ نے بھی احتساب پر تکیہ ضرور کیا، وہ علیحدہ بات ہے کہ ان کی اپنی حکومت کے ہی اتنے سکینڈل بنے کہ ان کے لئےاحتساب کا نعرہ کچھ زیادہ موزوں نہیں رہا۔

مشرفی نیب نے بھی احتساب کو اپنی جانب سے  مشرف بہ تکمیل کیا اور وہی نیب اب وزیر اعظم عمران خان کی ایک مسکراہٹ کی منتظر رہتی ہے۔ لیکن نوجوان نسل کو شاید یہ معلوم کرنے کی زحمت نہ ہوئی ہو کہ اس احتساب کے نعرے کی چھتر چھایا کے نیچے لیاقت علی خان سے لے کر عمران خان تک صرف اور صرف سیاسی قتل و غارت گری ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ملکی معیشت، سیاست اور سب سے بڑھ کر قانون اتنے کمزور ہو گئے کہ وہ ایک صحت مند معاشرے کی ضمانت دینے سے اب قاصر ہیں۔ لیکن احتساب کو جس قدر بے معنی، تباہ کن اور متنازع عمران حکومت اور ان کے لانے والوں نے بنایا شاید ہی کسی نے بنایا ہو۔

RelatedPosts

سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا

‘دی میڑو مین’ احد چیمہ نوکری سے دلبرداشتہ، وزیر اعظم آفس میں کام سے انکار

Load More

گذشتہ روز اپنے پروگرام خبر سے آگے میں رضا رومی نے اس امر کی کچھ یوں تشریح کی کہ اب احتساب صرف یہ بنا دیا گیا ہے کہ نواز شریف چور ہے اور زرداری چور ہے۔ احتساب کی شناخت کو اس عمل کو ذلیل کر دیا گیا ہے۔

ابھی یہی الفاظ ادا ہی ہوئے تھے کہ معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ ایل ڈی اے سٹی کیس میں بری ہو گئے۔ جس کی تفصیل کے مطابق احتساب عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کر دیا اور ملزمان کے خلاف تفتیش بند کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی تفتیش بند کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

اب اس حوالے سے ملک کے معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کے کالم کا یہ اقتباس دیکھیے۔ وہ لکھتے ہیں کہ نیب کے ظلم کی بدترین مثال احد چیمہ ہیں، یہ شخص ن لیگ کی حکومت کا اصل چیمپیئن تھا، یہ اگر ملک میں پہلی میٹرو نہ بناتا یا یہ ریکارڈ مدت میں بجلی کے پانچ ہزار میگا واٹ کے پاور پلانٹس نہ لگاتا تو میاں برادران کی حکومت لوڈ شیڈنگ میں غائب ہو جاتی۔

عمران خان کے اپنے لوگ کہتے ہیں ہمارے پاس اگر ایک احد چیمہ ہوتا تو ہم تاریخ کی کامیاب ترین حکومت ہوتے لیکن نیب نے اس شخص کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ اس نے احد چیمہ کو عبرت کا نشان بنا کر رکھ دیا، یہ 29 ماہ سے کیمپ جیل لاہور میں سڑ رہا ہے اور کوئی جج اس کی ضمانت کی درخواست سننے کے لئے تیار نہیں۔ اس کا یہ نتیجہ نکلا آج کوئی بیورو کریٹ کسی فائل پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں، آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے پشاور کی میٹرو بھی احد چیمہ کی وجہ سے مکمل نہیں ہو رہی، کیوں؟

کیوں کہ یہ منصوبہ جس دن مکمل ہو گیا اس دن پشاور کے دو درجن بیوروکریٹ اندر ہو جائیں گے لہٰذا مسافر کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے درخواست ہے آپ اب احد چیمہ پر بھی رحم فرما دیں، اس شخص نے اپنی پرفارمنس کی قیمت اپنی اوقات سے زیادہ ادا کر دی ہے‘‘۔

اب جب کہ بقول جاوید چوہدری کے، ان پر رحم ہو چکا ہے، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ جیل سے نکل پائیں گے یا نہیں کیونکہ ان پر مزید کیسز ایک ساتھ بنا دیے گئے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ احد چیمہ جیسے قابل افسر کے وہ ماہ و سال جو انہوں نے ان ناکردہ گناہوں کے عوض اسیری میں ضائع کر دیے وہ ان کو کون واپس دے گا؟ کوئی عدالت؟ خان خاناں کی حکومت؟ نیب؟ یا ریاست؟ یا پھر احد چیمہ بھی چپ کر کے سر پھینک کر آگے چل دیں؟

Tags: احد چیمہاحد چیمہ بریاحد چیمہ کون ہے
Previous Post

آزاد میڈیا، اور ماضی کا اسٹیبلشمنٹ مخالف ’سب توں ہینڈسم‘ عمران خان

Next Post

موٹروے زیادتی کیس، اور عورتوں کے استحصال سے متعلق ہمارے سماجی رویے

رضا ہاشمی

رضا ہاشمی

مصنف نیا دور سٹاف کا حصہ ہیں۔

Related Posts

‘قدرتی آفات میں خواتین کی موت کے امکانات 14 گنا زیادہ ہوتے ہیں’، ہمیں کیا سبق سیکھنے کی ضرورت ہے؟

‘قدرتی آفات میں خواتین کی موت کے امکانات 14 گنا زیادہ ہوتے ہیں’، ہمیں کیا سبق سیکھنے کی ضرورت ہے؟

by اقصیٰ یونس
اگست 16, 2022
0

رحیم یارخان،صادق آباد یونین کونسل ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی جس سے تقریباً 50 کے قریب...

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

صحافی کامران یوسف نے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جتنے بھی جلسے جلوس کر لیں، جلد...

Load More
Next Post
موٹروے زیادتی کیس، اور عورتوں کے استحصال سے متعلق ہمارے سماجی رویے

موٹروے زیادتی کیس، اور عورتوں کے استحصال سے متعلق ہمارے سماجی رویے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

30 minutes ago

Naya Daur Urdu
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابلِ قبول نہیں ہے۔ شہباز گِل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے، لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ ... See MoreSee Less

شہباز گِل کیخلاف قانونی کارروائی ضرور کی جائے، انہیں ایسا بیان ہرگز نہیں دینا چاہیئے تھا،سینیٹر فیصل جاوید

urdu.nayadaur.tv

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ شہباز گِل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابلِ قبول نہیں ہے۔ سی...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

60 minutes ago

Naya Daur Urdu
آئی جی پولیس ناصر خان نے سینٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی سائرہ ظفر کی گرفتاری پولیس کو دھمکیاں دینے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے پر عمل میں لائی گئی۔ انھوں کہا سائرہ کے بھائیوں کی گرفتاری پولیس والوں سے مزاحمت پر کی گئی۔ ... See MoreSee Less

شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی نے پولیس کو دھمکی دی اور خاتون پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، آئی جی اسلام آباد کی بریفنگ

urdu.nayadaur.tv

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In