• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سانحہ موٹروے: کیا صرف عابد اور شفقت ہی مجرم ہیں؟

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
ستمبر 29, 2021
in تجزیہ
3 0
0
سانحہ گجر پورہ اور ہمارے معاشرے پر چھائی بے بسی
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عوامی سطح پر غم و غصے کی لہر ہی شاید وہ ’حجت‘ ہے جو حکومت وقت کو ان حیوانوں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر مجبور کر رہی ہے، جنہوں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک ماں کو بچوں کے سامنے درندگی کا نشانہ بنایا۔ سانحے کا ایک ملزم شفقت گرفتار ہو چکا ہے جب کہ دوسرا ملزم عابد تادم تحریر جدید اور سائنٹیفک طریقوں سے پیچھا کرنے والی پولیس کو کھیتوں کھلیانوں میں چکمے دینے میں مصروف ہے۔

سوال یہاں یہ بنتا ہے کہ کیا اس دلخراش سانحے میں عابد اور شفقت ہی وہ واحد ملزمان ہیں، جو خاتون کی حرمت کو پامال کرنے کے اس گھناؤنے جرم کے ذمہ دار ٹھہرائے جا سکتے ہیں؟

RelatedPosts

لیہ میں لڑکی کا اغوا، 5 دن تک مسلسل زیادتی، پورن فلمیں بنا کر ویب سائٹس پر ڈال دیں

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کا ریپ، ملزم فرار

Load More

کیا اس ماں کی عزت تار تار کرنے کے ذمہ دار وہ ادارے اور ان کے اہلکار نہیں، جو ہیلپ لائن پر مدد طلب کرتی اس نہتی خاتون کو بے حسی اور اخلاقی پستی کی ردواد سنا کر بھیڑیوں کے سامنے ڈال گئے۔

بے شک سی سی پی او عمر شیخ نے اس خاتون کے جسم کو نہیں بھبھوڑا لیکن کیا اس آفیسر نے خاتون کی تذلیل کرنے میں کہیں کوئی کسر چھوڑی؟ اگرچہ پولیس آفیسر اپنی ذہنی غلاظت کے اخراج پر معذرت کے وقتی ڈھکن سے کام چلا کر خود کو محفوظ کر چکے ہیں۔ پر کاش اس آفیسر کو تھپکی دینے والے سانحے کی اس مظلوم خاتون کی حرمت کی قیمت بھی اس ’بیٹی‘ کے عزت کے مساوی لگاتے، جس کے لئے پاکپتن کے ڈی پی او کا راتوں رات تبادلہ کر دیا گیا۔

جب یہ سفاک پولیس آفیسر خاتون کی ’غلطیوں‘ کو انگلیوں پر گنوانے میں مصروف تھا، تو اس قبیح فعل پر نہ تو پڑھے لکھے وزیر برائے منصوبہ بندی کو کوئی ’غیر قانونی‘ بات نظر آئی اور نہ ہی اس میں لندن پلٹ مشیر داخلہ کو کوئی ’تنازع‘ دیکھا۔ ایک معاونِ خصوصی کو تو ملزم کے ڈی این اے میچ ہونے کی خبر پر وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان شخص کو مبارکباد دینے کی سوجھی، برخوردار یہ قابل مزمت حرکت اس شخص کا دل جیتنے کے لئے کر رہا تھا، جس کا چہرہ ملزم کے کامیاب فرار کی خبر کے باوجود پشیمانی کی شکنوں سے عاری تھا۔ آخر ان باعثِ شرم رویوں پر اخلاقی احتساب کیوں نہیں کیا جاتا؟

ایسوں کا مواخذہ کر کون سکتا ہے، جب حاکم ریاستِ خود اس لرزہ براندام کر دینے والی واردات میں برتی جانے والی کوتاہیوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے قوم کو ’عضو تناسل‘ سے جڑی نئی بحث میں الجھا کے بری الذمہ ہو جائے؟ وزیراعظم صاحب شاید بھول چکے ہیں کہ ایسے جرائم کے تدارک کے لئے فوری انصاف اور پولیس ریفارمز جیسی اصلاحات نہ کر کے وہ بھی گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔

پر وزیر اعظم کو آئینہ کون دکھائے؟ اپوزیشن رہنما تو اس گھناؤنی واردات پر تالیوں کی بوچھاڑ میں موٹروے بنانے کا کریڈٹ لیتے نظر آئے۔ اسمبلی کے ارکان کے اخلاقی دیوالیہ پن کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی سنجیدہ تقریر پر لگنے والے قہقوں نے ہی ظاہر کر دیا جب کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کو تو گریڈ 20 کے ایک آفیسر کی حکم عدولی کے بعد اپنے حقوق کے تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے۔

ستم بالائے ستم اس سانحے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے  سزا اور جزا کی ’بڑی دکان‘ سے فقط تشویش کا ’لولی پاپ‘ ہی دستیاب ہوا، ’چھوٹی دکان‘ نے سڑکوں پر گشت بڑھانے کا حکم صادر کر کے گاہک کو خالی ہاتھ بھیجنے کی ہزیمت سے خود کو بچایا۔ اگر جان کی امان پاؤں تو عرض کرنا چاہوں گا کہ یہ سسٹم خاتون کو کرونا جتنی عزت ہی کیوں نہیں بخشتا، ملک میں خواتین کے تحفظ کے ناکافی اقدامات پر ایک اور ازخود نوٹس بھی تو لیا جا سکتا تھا۔ چلیں اگر اس میں میں کوئی ’حکمت‘ پوشیدہ ہے تو حضور ریپ کیسز میں فقط پانچ فیصد سزائیں ہونے کی گتھی کو ہی سلجھا دیجیے۔

دوسری طرف اس سانحے پر دین فطرت کے کچھ  داعی مظلوم کا تحفظ کرنے کی بجائے ’رہزن‘ بننے پر تلے ںظر آئے۔ ایک رنگین مولوی خاتون کے حق میں آواز آٹھانے والوں پر اوباش چھوڑنے کی دھمکی دیتا پھرا، جب کہ تمغہ امتیاز یافتہ ’ملا‘ نے مخلوط تعلیمی نظام کو بنیاد بنا کر ریپ کرنے والوں کی ’بخشش‘ کا سامان کر دیا۔

موٹروے  سانحے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھا جائے تو حقائق سے معلوم پڑے گا کہ اس گھناؤنے جرم میں فقط عابد اور شفقت ہی شریک نہیں ہیں، بلکہ ان کے لئے راہ ہموار کرنے والا ہمارا کھوکھلا نظام بھی برابر کا مجرم ہے۔

Tags: ریپزنا بالجبرموٹر وے سانحہ
Previous Post

جنرل باجوہ، جنرل فیض کی ن لیگ، پی پی لیڈران سے ملاقات، ڈانٹ پلا دی: طلعت حسین کا دعویٰ

Next Post

بلاول،شہباز کی فوجی قیادت سےملاقات،اپوزیشن کی اے پی سی سے قبل آئی ایس آئی میس میں ہوئی: کامران خان

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ

لکھاری ایک نجی چینل سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
بلاول،شہباز کی فوجی قیادت سےملاقات،اپوزیشن کی اے پی سی سے قبل آئی ایس آئی میس میں ہوئی: کامران خان

بلاول،شہباز کی فوجی قیادت سےملاقات،اپوزیشن کی اے پی سی سے قبل آئی ایس آئی میس میں ہوئی: کامران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In