• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘ایک سپر پاور اور عرب ملک سمیت چار ممالک اپوزیشن کی تحریک کو سپورٹ کرنے کے لیے متحرک’

علیم عثمان by علیم عثمان
ستمبر 29, 2021
in تجزیہ
3 0
0
‘ایک سپر پاور اور عرب ملک سمیت چار ممالک اپوزیشن کی تحریک کو سپورٹ کرنے کے لیے متحرک’
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے مسلم لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے مانگ لیے ہیں ، نواز شریف نے اہم پارٹی رہنماؤں کو ضروری صلاح مشورے کے لئے لندن طلب کرلیا ہے۔  بلاول بھٹو زرداری براستہ دوبئی لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ نوازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ نواز شریف نے اپنے بڑے بیٹے حسین نواز کو امریکہ کے دورے پر بھیج دیا ہے جہاں وہ اپنے والد اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں لابنگ تیز کروانے کی غرض سے اہم سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے ، ادھر پاکستان میں ذرائع کے مطابق 4 اہم سفارت خانے متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کی حمایت کے لئے متحرک ہوگئے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے نئی ‘ایم آر ڈی’ یعنی "پی ڈی ایم” کی سربراہی حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

اپوزیشن کے نئے سیاسی اتحاد پاکستان جمہوری  تحریک (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کی سربراہی کیلئے مولانا فضل الرحمٰن متحرک ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز نے اگرچہ ‘پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ’ (پی ڈی ایم) کی کمان مولانا فضل الرحمٰن کو سونپ دیئے جانے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ شہباز شریف کے علاوہ پیپلز پارٹی اور "اے این پی” سمیت بعض لبرل جماعتیں مولانا کو سربراہی  دینے پر رضا مند نہیں ہیں ۔ اس ضمن میں بالخصوص پیپلزپارٹی کے قائد آصف زرداری کا کہنا ہے "ویسٹ کو ایک داڑھی والا چہرہ قبول نہیں ہوگا” مطلب امریکہ سمیت اہم مغربی طاقتوں کو پاکستان میں موجودہ سیٹ اپ کے مخالف اور” تبدیلی” کی تحریک کی حمایت کے لئے ایک مولوی کی قیادت منظور نہیں ہوگی۔

RelatedPosts

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

چیف جسٹس، اس کھلی، ننگی ناانصافی کو کیسے جسٹیفائی کریں گے؟ مریم نواز

Load More

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اپوزیشن کی لبرل جماعتوں کو باور کروایا گیا ہے کہ خدشہ ہے مولانا فضل الرحمٰن بعد میں کسی مرحلے پر اس تحریک کو اسی طرح مذہبی تحریک میں تبدیل کردیں گے جس طرح 1977 کی بھٹو حکومت مخالف تحریک کو بعد میں "تحریک نظام مصطفیٰ” کا نام دے کر ایک مذہبی تحریک میں تبدیل کر دیا گیا تھا یا پھر جس طرح 16 مارچ 2009 کو وکلاء کی ملک گیر عدلیہ بحالی تحریک کا دوسرا مرحلہ نتیجہ خیز بنانے کے لئے نوازشریف کی قیادت میں شروع کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی تحریک میں بدل دیا گیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو دوبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ کچھ عرصہ کے لئے لندن چلے جائیں گے اور لندن میں اپنے قیام کے دوران امکان ہے وہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد ، سابق وزیراعظم نواز شریف سے اھم ملاقات کریں گے ، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا یہ غیرملکی دورہ اور ان کا بیرون ملک قیام قدرے طویل ہوگا اس لئے امکان ہے وہ متحدہ اپوزیشن یعنی "پی ڈی ایم” کے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پہلے جلسہ عام سے خطاب کے لئے موجود نہ ہوں جبکہ آصف زرداری خود بھی عوامی جلسوں سے خطاب نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے احتجاجی تحریک میں پارٹی قیادت کا کردار بلاول بھٹو کو سونپ دیا ہے .

ذرائع کے مطابق "پی ڈی ایم ” کے روح رواں مولانا فضل الرحمٰن نے پیر کے روز نواز شریف سے فون پر رابطہ کر کے لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے طلب کر لیے ہیں ، انہوں نے تقاضہ کیا کہ ‘اے پی سی’ کے فیصلے کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی کے تحریری استعفے ان کے سپرد کر دیئے جائیں جس پر نواز شریف نے انہیں اپنی پارٹی کے کلاس بی ارکان کے استعفے بھجوا دینے کی یقین دہانی کروا دی اور کہا ہے "مولانا ، استعفے آپ کو مل جائیں گے ، آپ کام شروع کریں۔  "جلا وطن” سابق وزیراعظم نواز شریف نے مشورے کیلئے اہم پارٹی رہنماؤں کو لندن طلب کر لیا ہے ، مسلم لیگ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ "جلاوطن” سابق وزیراعظم لندن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور اس پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان سے بھی مسلم لیگ کے ہمخیال صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایسے مخصوص صحافیوں اور اینکرز کے ویزوں اور ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کا بند و بست کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف نواز شریف نے منگل کو لاہور میں ہونے والے پارٹی ہائی کمان کے ہنگامی اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنا تھا جو آخری لمحوں میں منسوخ کر دیا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد "نون لیگ” کی اعلیٰ قیادت کو ان کی جگہ قائم مقام صدر کی نامزدگی میں مشکلات کا سامنا ہے . ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف پاکستان میں پارٹی کی قیادت کے لئے اپنی چوائس ، لیڈی نائب صدر مریم نواز کے لئے پاکستان میں مرکزی پارٹی رہنماؤں کی تائید حاصل نہیں کرسکے جس پر نواز شریف نے منگل کو اپنے خطاب کا پروگرام بھی منسوخ کیا۔
خُود مریم نواز نے بھی پیر کو پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران یہ کہتے ہوئے اس کی تصدیق کردی "نواز شریف اور میرے بیانیہ کابوجھ اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں”۔ ذرائع کا کہنا ہے سوموار کو شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ہونے والی لیگی قیادت کی ہنگامی پریس کانفرنس سے صرف سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے خطاب کرنا تھا لیکن پاکستان میں پارٹی قیادت سنبھالنے کے لئے بے تاب مریم نواز نے عین آخری لمحوں میں خود خطاب کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نواز شریف نے انہیں ہدایت کی کہ پہلے وہ احسن اقبال کو بولنے دیں کہ وہ ان سے سینئر ہیں .

دریں اثناء ، ذرائع کے مطابق پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے حوالے سے ملک کی سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہونے والی ایک سوپر عالمی طاقت اور 3 اہم خلیجی ممالک سمیت اسلام آباد میں 4 غیر ملکی سفارت خانے متحدہ اپوزیشن یعنی "پی ڈی ایم” کی خفیہ مگر "ٹھوس” حمائت کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان کو "سرکاری مولوی” کی شہرت رکھنے والے ایک مذہبی رہنما کو فوری طور پر "سرکاری سرپرستی” میں لے لینے کی "ایڈوانس” دی گئی جس پر اس مذہبی رہنما کو گزشتہ ہفتے ہنگامی طور پر اسلام آباد بلوا کر وزیراعظم عمران خان سے اس کی ملاقات کروائی گئی اور ایک روز قبل پرائم منسٹر ہاؤس کی طرف سے اس مذہبی رہنما کو وزیر اعظم کا اعزازی خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ، تاکہ وہ پرنس محمد بن سلمان سمیت حکمران سعودی شاہی خاندان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو موجودہ سیٹ اپ کے حق میں استعمال میں لاسکے . واضح رہے کہ یہ مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن ہی کے دیوبند مسلک سے تعلق رکھتے ہوئے ان کے مخالف "سمیع الحق گروپ” کی پنجاب شاخ کے رہنما رہ چکے ہیں۔

ادھر مبصرین کا خیال ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اور مؤثر مذہبی سیاسی جماعت ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی "پی ڈی ایم” کی سربراہی میں غیرمعمولی دلچسپی کی وجہ یہ بھی ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی موجودہ سیٹ اپ کے خلاف تحریک کو” جاندار” اورنتیجہ خیز بنانے کی غرض سے بعض "دوست” بالخصوص عرب ممالک کی طرف سے بھاری فنڈز فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔

Tags: اپوزیشناپوزیشن تحریکپاکستان ڈئموکریٹک موومنٹپاکستان ڈیموکریٹک فرنٹمولانامولانا فضل الرحمٰنن لیگیو اے ای
Previous Post

’ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر ہمیں طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑا جارہا ہے‘

Next Post

دھرنوں کے دوران مجھے آدھی رات کو ڈی جی آئی ایس آئی کا پیغام دیا گیا کہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ’

علیم عثمان

علیم عثمان

Related Posts

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

بلاول بھٹو سے گزارش، ادارے پر طنز سے پہلے اپنی ادائوں پر ذرا غور کریں

by ڈاکٹر سید اسجد بخاری
اگست 11, 2022
0

جلسوں میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کے نوجوان خارجی وزیر عرصہ دراز سے خاموش تھے۔ راجا ریاض صاحب کی...

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

by سلمیٰ بٹ
اگست 11, 2022
0

11 اگست پاکستان ميں اقليتوں کا قومی دن کے طور پہ منايا جاتا ہے۔ پاکستان کے لئے يہ دن اس لئے خصوصی...

Load More
Next Post
دھرنوں کے دوران مجھے آدھی رات کو ڈی جی آئی ایس آئی کا پیغام دیا گیا کہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ’

دھرنوں کے دوران مجھے آدھی رات کو ڈی جی آئی ایس آئی کا پیغام دیا گیا کہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,736
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

40 minutes ago

Naya Daur Urdu
اے آر وائی کا ہم کیا دفاع کریں جب دفاع کریں لوگ آپ کا ماضی سامنے رکھتےہیں ہمارے سر شرم سے جھک جاتےہیں۔ ماضی میں ارشد شریف جو صحافیوں کے بارے میں پروگرام کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں ابھی کسی نے ایک پروگرام بھی نہیں کیا اور وہ پشاور سے بھاگ گئے، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

51 minutes ago

Naya Daur Urdu
دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جاناوقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی اور وقت بدل گیا ہے،باری اے آر وائی کی آگئی ہے۔ سب کہتے تھے عمران خان اور اے آر وائی کو کہ باری تمہاری بھی آئے گی اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے پر بیٹھ کر اتنی سواری نہ کرو۔ دوسروں کو اتنا دیوار سے نہ لگاو کہ کل تمہارے ساتھ کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہ ہو، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In