• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, مارچ 24, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بی بی سی ہارڈ ٹاک کا انٹرویو نواز شریف کے لیئے تھا جن کی جگہ پر اسحٰق ڈار کو بھیجا گیا: ذرائع کا دعویٰ

علیم عثمان by علیم عثمان
دسمبر 4, 2020
in تجزیہ
3 0
0
اسحاق ڈار انٹرویو میں گھبرائے تھے تو کچھ باعثِ گھبراہٹ بھی تھا
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بی بی سی’ کے پروگرام” ہارڈ ٹاک” میں اسحاق ڈار کا حالیہ انٹرویو “حادثاتی” طور پر ہوا جس میں میزبان گورے کی طرف سے قدرے جارحانہ انداز میں کئے جانے والے تابڑ توڑ سوالات کے لئے شریف فیملی کی یہ سب سے قریبی شخصیت تیار نہ تھی اور نتیجے میں پاکستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اعلیٰ قیادت ، بالخصوص شریف خاندان کے لئے سبکی اور سیاسی نقصان کی صورتحال پیدا ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان میں حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد “پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ” (پی ڈی ایم) کی احتجاجی تحریک سے حکومت اور حزب اختلاف کے مابین 1977 جیسی شدید سیاسی تناؤ کا جو ماحول بنا ہے اور ملک کی سب سے مقبول اور ‘پی ڈی ایم’ کی اہم ترین رکن جماعت کے “جلاوطن” قائد نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جو سخت ترین تاریخی بیانیہ اختیار کیا ہے ، اس کے تناظر میں ‘بی بی سی’ نے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کے انٹرویو کے لئے رابطہ کیا تو شریف برادران کی روائت کے مطابق بی بی سی سے “ہارڈ ٹاک” میں پوچھے جانے والے سوالات پیشگی مانگے گئے جو “ایون فیلڈ اپارٹمنٹس” کو بھجوا بھی دیئے گئے تھے۔

RelatedPosts

الیکشن ملتوی: ECP بمقابلہ سپریم کورٹ | رانا ثناء اللہ کا آڈیو لیکس چیلنج | عمران تیار

ریڈ لائن کراس کی جا رہی ہے، اور ادارے سب دیکھ رہے ہیں، مزمل سہروردی

Load More

تاہم نوازشریف نے انٹرویو دینے کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے پاکستان رابطہ کرکے اپنی بیٹی اور ملک میں “نون لیگ” کو عملاً lead کرنے والی پارٹی رہنما مریم نواز اور سینیٹر پرویز رشید کے ساتھ مشورہ کیا جس کے نتیجے میں طے پایا کہ نواز شریف خود کوئی انٹرویو نہیں دیں گے بلکہ اپنی جگہ لندن ہی میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے اپنے سمدھی اسحاق ڈار کو بھیج دیں گے . سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نوازشریف کی حکومت میں عملاً “ڈپٹی پرائم منسٹر” کے طور پر خود میڈیا کے لئے بڑے “ہارڈ” رہے ہیں ، یہاں تک کہ ایک LIVE پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کسی صحابی کے سوال پر ناراض ہو کر انفارمیشن منسٹری کے سرکاری اہلکاروں کہا تھا “اسے باہر نکالو”۔

اُوپر سے ستم ظریفی یہ ہوئی کہ اسحاق ڈار کے لئے کوئی سوال نامہ نہیں بھیجا گیا بلکہ نواز شریف کے لئے جو سوالات پیشگی بھجوانے گئے تھے ، سمجھ لیا گیا کہ وہی سوالات “سمدھی شریف” سے کئے جائیں گے ، شریف فیملی کو بھی یہ اطمینان تھا کہ اسحاق ڈار بڑے آرام سے ہر سوال کا فر فر جواب دے لیں گے مگر “ہارڈ ٹاک” کے میزبان کی طرف سے کئے جانے والے “غیر متوقع” اور فی البدیہہ سوالات کے تابڑ توڑ حملوں نے سابق وزیر خزانہ اور نواز شریف کے سیاسی دست راست کے چھکے چھُرا دیئے ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں  بڑی اپوزیشن جماعتوں کے 11 رکنی الائنس اور اس کی احتجاجی تحریک کے لئے بالعموم اور متحدہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (نواز) اور شریف فیملی کے لئے بالخصوص سیاسی سبکی کا ماحول پیدا ہوا .

ذرائع کے مطابق سُبکی کی اس صورتحال سے شدید برہم مریم نواز نے لندن میں اسحاق ڈار فیملی کے ساتھ مقیم اپنی چھوٹی بہن (اسحاق ڈار کی بہو) اسماء نواز کے ساتھ ہنگامی رابطہ کرکے اسحاق ڈار کو پیغام بھیجا ہے جس میں اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو میں ان کی “پرفارمنس” پر شدید احتجاج کیا ہے . ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں پاکستان کے سیاسی منظر پر اس انٹرویو سے پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا ہے۔

Previous Post

اب پی ٹی آئی نیا دور سے ناراض ہے

Next Post

بیماری کے دوران تنخواہ کیوں بند کی؟: کے ایم سی کے کرونا سے متاثرہ افسر نے ڈائریکٹر ایچ آر کو بوسہ دے دیا

علیم عثمان

علیم عثمان

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 21, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
بیماری کے دوران تنخواہ کیوں بند کی؟: کے ایم سی کے کرونا سے متاثرہ افسر نے ڈائریکٹر ایچ آر کو بوسہ دے دیا

بیماری کے دوران تنخواہ کیوں بند کی؟: کے ایم سی کے کرونا سے متاثرہ افسر نے ڈائریکٹر ایچ آر کو بوسہ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In