• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 17, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاکستان پوسٹ کی نجکاری، اداروں کو ٹھیک بھی کرنا ہے یا ملک olx پر لگا دیں؟

مدثر سلیم میاں by مدثر سلیم میاں
نومبر 16, 2019
in تجزیہ, جمہوریت, سیاست
8 0
0
پاکستان پوسٹ کی نجکاری، اداروں کو ٹھیک بھی کرنا ہے یا ملک olx پر لگا دیں؟
44
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

از مدثر سلیم میاں

لاہور سے چھپنے والے اخبار کی خبر "6 سال میں 25 ارب روپے کا خسارہ، پاکستان پوسٹ کی نجکاری کا فیصلہ” بظاہر دو کالمی معمولی سی خبر ہے۔ لیکن در حقیقت یہ خبر ارباب اختیار، پاکستان پوسٹ کے سربراہان اور ادارے کی پالیسیوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کیوں؟ کیونکہ پاکستان پوسٹ آفس ایک وفاقی ادارہ ہے۔ اس کی شاخیں ملک کے مشرق سے لے کر مغرب اور شمال سے لے کر جنوب تک ملک کے کونے کونے میں مو جود ہیں۔

RelatedPosts

No Content Available
Load More

پاکستان پوسٹ کے وسائل

وطنِ عزیز کا کوئی ایسا شہر، قصبہ، گاؤں نہیں ہے جہاں پوسٹ آفس کی برانچ موجود نہ ہو۔ ملک کے طول و عرض میں پھیلے اس ادارے کی 13000 کے لگ بھگ شاخیں ہیں جن میں پچاس ہزار کے لگ بھگ لوگ کام کرتے ہیں۔ جو کہ ادارے کے حجم اور ذمہ داریوں کی نسبت بہت کم ہے۔ ادارے کے پاس 100 کھرب روپے سے زائد مالیت کی 4500 سے زیادہ عمارتیں ہیں۔ جن میں سے 3500 سے زیادہ عمارتیں کمرشل ہیں۔ تاریخی ورثہ قرار دیے جانے والے لاہور جی پی او سمیت پاکستان بھر میں 85 جی پی اوز ہیں جو شہروں کی پرائم لوکیشن پر موجود ہیں۔ اس کے باوجود محکمہ ڈاک مسلسل خسارے کا شکار ہے اور یہ خسارہ پچھلے چھ سال کی عرصہ میں پچیس ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

 

ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خود ادارے کے اپنے سربراہان ہیں

پاکستان پوسٹ کی قبرکھودنے میں صرف پرائیویٹ کورئیر کمپنیوں کا ہی حصہ نہیں ہے بلکہ اس نہج تک اپنے ہاتھوں سے لے کے جانے میں اس ادارے کے سربراہان اور زمانہ قبل از فرعون کی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اس مملکتِ خداداد کا نام ہے جسکی بنیاد ہے "لا الہ الااللہ”۔ نہایت دکھ ہے کہ بنیاد کے اوپر لگایا گیا مٹیریل اس کمپنی کا نہیں ہے جس کمپنی کا سامان بنیاد میں ہے۔

آپ کے ملک، جس میں آپ نے پیدائش سے لے کر بعد از وفات تک رہنا، جینا اور مرنا ہے کے متعلق آپ کا خیال ہے کہ خود بخود ہی سب کچھ ٹھیک چلتا رہے گا۔ بحیثیتِ شہری آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ہمیں یہ سوچ بدلنا ہو گی۔

گھر کو گھر سمجھنا شروع کیجئے

اپنے گھر کے باتھ روم میں استعمال کرنے کیلئے ٹوائلٹ کلینر بھی خریدنے کے لئے جائیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ کسی کمپنی کی پراڈکٹ اچھی، سستی اور معیاری ہے۔ قیمت کس کی مناسب ہے۔ سائیڈ افیکٹ کس کا کتنا ہے۔ میری جیب کیا کہتی ہے۔ تب جا کر آپ ٹوائلٹ کلینر خریدیں گے۔ اس کے برعکس آپ کے ملک، جس میں آپ نے پیدائش سے لے کر بعد از وفات تک رہنا، جینا اور مرنا ہے کے متعلق آپ کا خیال ہے کہ خود بخود ہی سب کچھ ٹھیک چلتا رہے گا۔ بحیثیتِ شہری آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ہمیں یہ سوچ بدلنا ہو گی۔ ہمیں اس دیس کو جس نے ہمیں پہچان دی، کو اپنا گھر سمجھنا ہو گا۔ اس کے نفع نقصان کو اپنا نفع نقصان ماننا ہو گا۔ ہمیں یہ طے کرنا ہو گا کہ ہم نے محنت کر کے اپنا مستقبل محفوظ کرنا ہے یا سب کچھ پرائیوٹائز کرتے جانا ہے۔ پرائیوٹائز کرتے جائیں گے تو بہت دیر نہیں گزرے گی جب ہمارے اقتدار کے ایوانوں کا حال بہادر شاہ ظفر کے ایوان جیسا ہو جائے گا جو ایسٹ انڈیا کمپنی کے غلاموں سے بھی بدتر ہو گیا تھا۔

مسئلے کا حل موجود ہے، صرف اس پر عمل کرنا ہے، نیت تو کریں

اور اگر ہم آج یہ طے کر لیں کہ ہم نے پاکستان پوسٹ آفس کو پرائیوٹائز نہیں کرنا، ہم نے اس کے موجودہ عملہ کو ہی استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی انویسٹمنٹ کے صرف اتنا کرنا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کو قانون کے دائرے میں لا کر پا بند کر دینا ہے کہ کوئی ایک کاغذ بھی اگر پو سٹ کرنا ہے تو کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے نہیں بلکہ پاکستان پوسٹ کے توسط سے بھیجیں گے اور پاکستان پوسٹ کو ہدایات دی جائیں کہ اگر کریں گے تو رہیں گے ورنہ مٹ جائیں گے، جس ڈاک کو سات دن میں منزل تک پہنچاتے ہیں اسے تین دن میں پہنچائیں گے، سرکاری وسائل کو ذاتی نہیں عوام کی خدمت کے لئے استعمال کریں گے، ادارے کی موجودہ برانچوں کو ہی اس طرح منظم کریں گے کہ ریونیو میں اضافہ ہو سکے، عملے کی تنخواہوں میں اضافہ ہو سکے، ترسیل کے اخراجات کم ہو سکیں، ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین جو سکیل 1 تا 15 میں ہیں کی تنخواہوں میں پوسٹل الاؤنس متعارف کروائیں گے جو ان کی بنیادی تنخواہ کے برابر ہو، ملک کے دور دراز علاقوں میں موجود ان دفاتر کو جن کی عمارتیں کسی بھی وقت زمیں بوس ہونے کا خطرہ ہے کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کروائیں گے، ایسے دفاترجہاں کام تھوڑا اور عملہ زیادہ ہے وہاں سے عملہ ان دفاتر میں ٹرانسفر کیا جائے گا جہاں کام زیادہ اور عملہ کم ہے، تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

ادارے کو ٹھیک کرنے کوئی آسمان سے نہیں اترے گا، لوگ ہمارے درمیان ہی موجود ہیں

اس خاکے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے حکومت کو اس صورت میں ضرورت محسوس ہو گی اگر وہ پاکستان پوسٹ آفس کو عوام کی فلاح کیلئے استعمال کرنا چاہے گی۔ افسران کی فوج ظفر موج اس کام کیلئے کچھ نہیں کر سکے گی۔ کیونکہ یہ کام کسی فوج کا نہیں صرف ایک اچھے ٹیم لیڈر کا ہے۔ المیہ ہے کہ جو کام کرتا ہے اسے کرنے نہیں دیا جاتا۔ اور جس کے وسائل ہوتے ہیں وہ اس ملک میں اپنا آپ "ضائع” نہیں کرنا چاہتے کہ کیا رکھا ہے اس ملک میں تیرے سامنے آسمان اور بھی ہیں اور پرواز کرجاتے ہیں گوروں کے دیس "خدمتِ خلق” کے لئے۔ اس وقت وطنِ عزیز میں ایسے مایہ ناز افراد ہیں کہ جس کام کو شروع کیا، بہتر سے بہترین کے درجے تک پہنچا کر دم لیا۔ ان میں سے کوئی ایک اگر اس ذمہ داری کے لئے منتخب ہوتا ہے تو امید رکھیں کہ نہ صرف پاکستان پوسٹ آفس پرائیوٹائز ہونے سے بچ سکتا ہے بلکہ ملک کا سب سے زیادہ منافع بخش ادارہ بھی بن سکتا ہے۔

برطانیہ میں ڈاک کی ترسیل کیلئے سب سے معتبرادارہ "یو کے میل” ہے جو نہ صرف تیزترین بلکہ محفوظ ترین ذریعہ ہے۔ لو گ اسے استعمال کرتے، اس پر اعتماد کرتے اور اسے کامیاب بناتے ہیں۔ ہمیں بھی پاکستان پوسٹ آفس کی بحالی کیلئے اس طریقے کو استعمال کرنا ہو گا۔ اس پر بھرو سہ کرنا ہوگا۔ اور اسے کامیاب بنانا ہو گا۔ پھر دیکھیں سب سے زیادہ منافع بخش ادارہ بنتا ہے یا نہیں۔ اگر پھر بھی عقل کے چیمپیئن یہ الجبراء حل نہ کر سکیں تو عوام سے رائے لے لیں کہ عوام ہی اصل پاکستان ہیں۔

Tags: پاکستان پوسٹ آفسپاکستان پوسٹ نجکاریپاکستان ڈاکڈاک کا محکمہ
Previous Post

آج کے دن انہوں نے میری ماں کو قتل کیا تھا، ایک نظم اس قسم کے نام کہ کبھی سر نہ جھکاؤں گا

Next Post

ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ منظر عام پر

مدثر سلیم میاں

مدثر سلیم میاں

Related Posts

‘قدرتی آفات میں خواتین کی موت کے امکانات 14 گنا زیادہ ہوتے ہیں’، ہمیں کیا سبق سیکھنے کی ضرورت ہے؟

‘قدرتی آفات میں خواتین کی موت کے امکانات 14 گنا زیادہ ہوتے ہیں’، ہمیں کیا سبق سیکھنے کی ضرورت ہے؟

by اقصیٰ یونس
اگست 16, 2022
0

رحیم یارخان،صادق آباد یونین کونسل ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی جس سے تقریباً 50 کے قریب...

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

صحافی کامران یوسف نے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جتنے بھی جلسے جلوس کر لیں، جلد...

Load More
Next Post
ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ منظر عام پر

ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ منظر عام پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

44 minutes ago

Naya Daur Urdu
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابلِ قبول نہیں ہے۔ شہباز گِل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے، لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ ... See MoreSee Less

شہباز گِل کیخلاف قانونی کارروائی ضرور کی جائے، انہیں ایسا بیان ہرگز نہیں دینا چاہیئے تھا،سینیٹر فیصل جاوید

urdu.nayadaur.tv

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ شہباز گِل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابلِ قبول نہیں ہے۔ سی...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
آئی جی پولیس ناصر خان نے سینٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی سائرہ ظفر کی گرفتاری پولیس کو دھمکیاں دینے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے پر عمل میں لائی گئی۔ انھوں کہا سائرہ کے بھائیوں کی گرفتاری پولیس والوں سے مزاحمت پر کی گئی۔ ... See MoreSee Less

شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی نے پولیس کو دھمکی دی اور خاتون پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، آئی جی اسلام آباد کی بریفنگ

urdu.nayadaur.tv

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In