• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

رمضان اور ٹی وی نشریات کی بہار ، فہد مصطفیٰ  نے ہر بار کی طرح میلہ لوٹ لیا

سفیان خان by سفیان خان
مئی 14, 2021
in تجزیہ
9 0
0
رمضان اور ٹی وی نشریات کی بہار ، فہد مصطفیٰ  نے ہر بار کی طرح میلہ لوٹ لیا
11
SHARES
50
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رمضان آئیں اور ٹی وی چینلز اس حوالے سے نشریات نہ پیش کریں، جناب ایسا تو ہوہی نہیں سکتا۔ جبھی اس بار بھی ہر چینل نے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کازور لگادیا۔ ہر طرح کا انداز اختیار کیا گیا، فلمی ستاروں کی محفلیں حسب روایت سجائی گئیں۔  وہ اداکار جو سارا سال تھرکتے تھرکتے تھکتے نہیں تھے ، وہ نیا  روپ دھا ر کر ٹی وی اسکرین پر ایمان کو تازہ کرتے ہوئے نظرآئے۔ پاکستان میں جب سے ٹی وی چینلز کی بھرمار ہوئی ہے، دیکھا یہی گیا کہ رمضان کے ’سیزن‘ میں اشتہارات کے حصول کے لیے چینلز ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے ہر حربے کو استعمال کرتے ہیں۔ ریٹنگ کی اس دوڑ میں اکثر و اوقا ت اخلاقیات کی ساری حدیں پار کرنا تو جیسے اب عام سی بات ہوگئی ہے، بلکہ اگر ایسا نہ ہو تو خود رمضان کے ان میزبانوں اور مہمانوں کو عجیب عجیب سا لگتا ہے۔ بہرحال اس بھیڑ چال میں کچھ میزبان ایسے بھی ہیں، جو اپنی منفرد، برجستہ اور بے ساختہ انداز میزبانی کی وجہ سے عوام میں پذیرائی حاصل کرتے ہیں۔ ان میں بلاشبہ فہد مصطفی کا نام نمایاں ہیں۔ جنہوں نے حالیہ برسوں میں اپنے ہم عصر میزبانوں کو یہ باور کرایا ہے کہ دلوں میں جگہ بنانے اور راج کرنے کے ہنر کے لیے کس طرح کا اندا ز اختیار کیا جائے۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی پھر فہد مصطفی‘’ جیتو پاکستان‘ کے ذریعے چھائے رہے۔ اگر یہ کہاجائے تو غلط بھی نہ ہوگا کہ وہ رمضان کے پروگراموں کے ’بے تاج بادشاہ‘ ہیں۔ جن کی میزبانی میں اپنائیت کا پہلو نمایاں رہتا ہے جبکہ کسی بھی مرحلے پر  بازاری انداز سے دور ہی رہتے ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ’ جیتو پاکستان لیگ‘ کا اہتمام ہوا۔ جس میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، شائستہ لودھی، شعیب ملک، اعجاز اسلم اور ثنا جاوید کی ٹیمیں بنا کر مقابلے ہوئے۔ ’جیتو پاکستان‘ میں حصہ لینے والوں پر بھاری اور قیمتی انعامات کی بارش ہونا تو عام سی بات ہے۔ پروگرام کی یہ بھی خاصیت کہی جاسکتی ہے کہ اس میں صرف اعلان کی حد تک انعامات نہیں دیے جاتے بلکہ عملی طور پر بھی مہمانوں کو خوش کیا جاتا ہے ۔ جبھی تو  اس شو کو سب سے زیادہ  سراہا جاتا  ہے۔ ’جیتو پاکستان‘ میں پاکستان کے شہرت یافتہ فنکار، کھلاڑی اور گلوکار ہنسی خوشی شرکت کرتے نظر آئے۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی فہد مصطفی نے رمضان کا میلہ لوٹ لیا۔

RelatedPosts

روزہ، اس کی اہمیت اور چند اہم فوائد

’رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ملک کے معروف ٹی وی چینل کا ٹک ٹاک گرل حریم شاہ سے رابطہ‘

Load More

دوسری جانب ’اے آر وائے‘ کے وسیم بادامی کے پروگرام ’شان رمضان‘ نے بھی خوب رنگ جمایا۔ وسیم بادامی نے صرف افطار ہی نہیں سحری کی نشریات میں بھی اپنے مخصوص انداز میزبانی خوب کی۔ بہرحال اس ضمن میں ’اے آر وائے‘ کو اس پہلو پر بھی سوچنا چاہیے کہ وہ کب تک‘ ’پیچھے تو دیکھو فیم‘ احمد شاہ کا استعمال کرتا ہے۔ کیونکہ اب محسوس ہورہا ہے کہ احمد شاہ کی معصومیت میں بھی اداکاری کا پہلو پوشیدہ رہتا ہے۔

’ہم ٹی وی‘ نے اس بار رمضان نشریات تو پیش نہیں کی، البتہ منی ڈراما سیریل ’چپکے چپکے‘ نے ریٹنگ کے کئی نئے ریکارڈ تخلیق کیے۔ دلچسپ کہانی اور چٹ پٹے ڈرامائی موڑ کی وجہ سے عائزہ خان، عثمان خالد بٹ، علی سفینہ سمیت دیگر ستاروں کے کام نے خاصی دھوم مچائی۔ بالخصوص عائزہ خان کی مزاحیہ اداکاری کا تو چرچا، اسی بنا پر سوشل میڈیا پر بھی ’چپکے چپکے‘ چھایا رہا، عائزہ خان جو اس سے قبل سنجیدہ اور المیہ اداکاری دکھا چکی ہیں، ان کی مزاحیہ اداکاری پر بے مثل رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صائمہ اکرم چوہدری کے لکھے ہوئے اس ڈرامے کی ڈائریکشن دانش نواز نے دی تھی اور ایک بار پھر انہوں نے یہ ثابت کردکھایا کہ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے فنکار ہی نہیں ہدایتکار بھی ہیں۔

’چپکے چپکے‘ کی طرح ’ہم ٹی وی‘ کا ’تانا بانا‘ بھی ناظرین میں مقبولیت کی سندحاصل کرگیا۔ افطار کے فوراً بعد نشر ہونے والے اس سٹ کام میں ہر اداکار نے لوٹ پوٹ کرتی اداکاری دکھائی۔ جبکہ اس کے چلبلے جملوں نے کھکھلا کر رکھ دیا۔

’جیو ٹی وی‘ نے اس سال رمضان نشریات پیش کرنے سے خود کو دور رکھا۔ البتہ اصلاحی کہانیوں پر مبنی ’دکھاوا‘ کو پذیرائی ملی۔ جیو نے ’احساس رمضان‘ کے تحت ترک ڈراما سیریل ’عثمان غازی‘ کے پہلے سیزن کو اردو میں ڈب کرکے نشر کیا لیکن ’ارطغرل‘ کے برعکس یہ  ایکشن ایڈونچر تاریخی تخلیق جیسے رمضان نشریات میں کہیں کھو سی گئی۔

کسی زمانے میں عامر لیاقت، رمضان نشریات کے وہ میزبان ہوتے، جنہیں بھاری بھرکم معاوضے پر کوئی بھی چینل حاصل کرتا اور اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کمالیتا  لیکن اب ان کا جادو دھیرے دھیرے اپنا اثر کھوتا جارہا ہے۔وہ میزبان جو رمضان کی جان تصور کیا جاتا۔ اب اس کی مقبولیت اور شہرت ماند پڑتی جارہی ہے اور نظر یہی آتا ہے کہ خود عامر لیاقت کو بھی اس کا احساس ہے۔ اسی لیے وہ اپنے عمل اور حرکات سے کچھ ایسی حرکتیں کرتے ہیں، جنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔  پچھلی بار عامر لیاقت، پی ٹی وی سے منسلک تھے تو اس بار ’ایکسپریس انٹرینٹمنٹ‘ سے ان کی جادوگری کا کھیل چلتا رہا۔ ’پیارے رمضان‘ کے نام کے ساتھ وہ افطار تک ایمان افروز گفتگو کرتے اور پھر ’جیوے پاکستان‘ شروع ہوتا تو ان کے اندر کا فن کار جو دبکا بیٹھا ہوتا، اچانک جاگ اٹھتا، جبھی تو اس بار وہ کبھی ناگن ڈانس دکھاتے رہے تو کبھی دوڑ کو ریٹنگ کی دوڑ سمجھ کر بھاگتے ہوئے منہ کے بل جا گرے۔

عامر لیاقت کے مقابلے پر رہے ساحر لودھی، ٹی وی ون سے ’نور رمضان عشق رمضان‘ پیش کرتے رہے اور ’بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘ کے مصداق جون ایلیا کا غلط شعر پڑھ کر ’بدنامی والی شہرت‘ حاصل کرگئے۔ ساحر لودھی پر خوب لعن طعن ہوئی لیکن انہیں کوئی فرق اس سے پہلے پڑتا تھا اور ناا ب پڑا۔ اسے مہذبانہ انداز میں  غالباً  ’ثابت قدمی‘ کی کہا جاسکتا ہے۔

رمضان نشریات کی اس دوڑ میں ’آج نیوز‘ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا۔ جس نے فلم اسٹار ریما خان اور فرحان علی وارث کے ساتھ ’باران رحمت‘ پیش کیا۔ جبکہ ان کی معاونت صدف اقبال اور عمران عباس بھی مختلف سیگمنٹس  کے ذریعے دیتے رہے۔ ’آج انٹرنٹمنٹ‘ پر عمران عباس نے ترکی پہنچ کر ’ارطغرل‘ کے مختلف اداکاروں کے ساتھ گفتگو بھی پیش کی۔ ان ترک فنکاروں کی باتوں کو اردو میں ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا۔

سابق نیوز کاسٹر رابعہ انعم کی خدمات پی ٹی وی نے حاصل کیں۔ ’رمضان پاکستان‘ میں رابعہ انعم کے ساتھ احسن خان نے دوسروں کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ’ جیو نیوز‘ اور ’سما‘ نے اپنی صبح کی نشریات کو شام میں منتقل کردیا۔ جبکہ ’قطب آن لائن‘ میں بلال قطب نے ’خدا کی قسمیں‘ کھانے کے علاوہ نم آنکھوں  اور رونے دھونے کے ساتھ کئی مواقع پر عامر لیاقت اور ساحر لودھی کو پیچھے چھوڑنے کی ناکام کوشش بھی کی۔

پاکستان کے نمبر ون چینل کا دعوے دار ’ بول نیٹ ورک‘ نے بھی رمضان نشریات کی اس دوڑ میں خو ب حصہ ڈالا۔ ’رمضان میں بول‘ ڈاکٹر فضا علی اور اسامہ غازی کا تحفہ تھا۔ جبکہ دانش تیمور ’ایسے چلے گا‘ اور فیصل قریشی ’خوش رہو پاکستان‘ کے ذریعے اچھل کود کا عجیب و غریب  کا تماشا لگاتے رہے۔ جس میں سوشل میڈیا پرنظر آنے والے لڑکے اور لڑکیاں اپنے رنگین اور اوٹ پٹانگ سراپوں کی وجہ سے واقعی ’دیکھنے کی چیز‘ بن کر رہ گئے۔

ایک اور ٹی وی چینل ’اے پلس‘ کو واقعی قابل تحسین ہے، جس نے ’نور رمضان‘ کی محفل سجائی۔ جس میں میزبان جگن کاظم اور قاسم علی شاہ کی دلچسپ، معلوماتی اور ایمان افروز بلکہ زندگی میں نئے اسلوب کو متعارف کراتی گفتگو میں مقصدیت کا پہلو نمایاں رہا۔ ’اے پلس‘ سے ہی سحری میں فرحان علی وارث بھی نشریات کرتے ہوئے نمودار ہوئے، یعنی وہ بھی وسیم بادامی اور عامر لیاقت کی طرح اس رمضان میں مصروف رہے۔ جن کی افطاری، آج میں اور سحری ’اے پلس‘ کی مرہون منت رہی۔

ناظرین کے لیے تو ان رمضان نشریات میں دیکھنے کو بہت کچھ تھا۔ جس کا پسندیدگی کا جو حلقہ ہے، اس نے اپنے محبوب میزبان کو ہی دیکھا لیکن غیر جانبدارنہ تجزیہ یہی ہے کہ فہد مصطفی ان سب پر ہمیشہ کی طرح سبقت لے گئے۔ جو جہاں پروگرام میں شریک مہمانوں پر انعامات کی بارش کرتے، وہیں ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے افراد کو اپنا گرویدہ بناگئے۔ایک عام رائے یہ ہے کہ ’جیتو پاکستان‘ سے اگر فہد مصطفی کو نکال دیا جائے تو یہ شواس قدر مقبولیت اور شہرت نہ حاصل کرے جو اس وقت ریٹنگ کے توڑتے میٹر کی عکاسی سے معلوم ہوتا ہے۔

 

Tags: رمضانرمضان ٹرانسمیشن
Previous Post

آسیہ بی بی کے بعد پاکستان کے ایک اور مبینہ گستاخ مسیحی جوڑے پر دنیاکی نظر

Next Post

تحریک انصاف کے اندرونی تضادات: کیا عمران خان کو ایک نظریاتی جماعت کا احساس ہوا؟

سفیان خان

سفیان خان

Related Posts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

صحافی کامران یوسف نے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جتنے بھی جلسے جلوس کر لیں، جلد...

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

by بخت منیر
اگست 15, 2022
0

یہ حساس معاملات ہیں، ان پر بات کرنے یا سوال کرنے کی جرات تو بہت بڑے بڑے لوگ نہیں کرسکتے تو میرے...

Load More
Next Post
تحریک انصاف کے اندرونی تضادات: کیا عمران خان کو ایک نظریاتی جماعت کا احساس ہوا؟

تحریک انصاف کے اندرونی تضادات: کیا عمران خان کو ایک نظریاتی جماعت کا احساس ہوا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

35 minutes ago

Naya Daur Urdu
Chaudhry Shujaat kept telling me about the betrayals he had suffered all his life at the hands of the Sharif family and then he suddenly decided to join hands with them. He should have updated my software as well so I'd be mentally prepared for this U-turn, Moonis Elahi tells Javed Chaudhry in a tell-all interview.The first part of this interview can be watched here: youtu.be/8qH8lutpzJc ... See MoreSee Less

Moonis Elahi Opens Up About Biggest Disagreement With Shujaat In Interview With Javed Chaudhry

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

50 minutes ago

Naya Daur Urdu
عمران خان نے چور سپاہی کا کھیل 2014 میں شروع کیا تھا اپوزیشن میں ہوتے ہوئے وہ سپاہی بن گئے تھے اور حکومت کو انہوں نے چور بنادیا تھا تمام ادارے انکے ساتھ تھے، حکومتی افسران بھاگے پھر رہے تھے سرکاری افسران میزوں کے نیچے چھپے ہوئے تھے، ضیغم خان ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In