• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

شادی کا کھانا، یتیم خانے کے بچے اور نوحؑ کی کشتی

سفیان خان by سفیان خان
مئی 12, 2021
in تجزیہ
7 0
0
shaadi-ka-khana
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایک بہت ہی پرانا گھسا پٹا لطیفہ ہے کہ استاد نے شاگرد سے پوچھا کہ بتاؤ وہ کون سی جگہ ہے جہاں نفسا نفسی ہوگی، باپ بیٹے کو، بیٹا باپ کو اور بھائی بھائی کو نہیں پہچانے گا۔ تو معصوم بھولے بھالے شاگرد نے برجستہ جواب دیا ’شادی کا کھانا‘۔ کہنے کو تو یہ لطیفہ ہی ہے لیکن سچ جانیں کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ گذشتہ دنوں شادی کی ایک تقریب میں جانا ہوا، تاخیر سے پہنچے تھے، اسی لئے ایک موصوف سے کورونا وبا کی وجہ سے طویل عرصے بعد ملنے پر اُن کا حال احوال ہی پوچھ رہے تھے کہ پل بھر کو اُن کی جانب سے نگاہ ہٹی اور جب دوبارہ ہم کلام ہوئے تو وہ مدمقابل تھے ہی نہیں، ایسا لگا کہ زمین کھا گئی یا آسمان، نظریں گھمائیں تو وہ ایک میز کی جانب یوسین بولٹ کو شکست دینے کے ارادے سے دوڑ لگا چکے تھے۔ پھر میزبانوں کا یہ اعلان ہماری سماعت سے گزرا کہ ’کھانا کھل گیا ہے‘۔ وجہ بخوبی سمجھ میں آ گئی۔

چند لمحے پہلے مہمان جو مہذبانہ انداز میں بیٹھے تھے، انہیں ارطغرل کے گھوڑے کی طرح کھانے کی طرف سرپٹ بھاگتے دیکھا۔ کسی کے ہاتھ میں پلیٹ تو کوئی دولہا کا چمچہ ہونے کے باوجود خود اپنے چمچے کی تلاش میں، تو کہیں ٹھنڈے مشروبات کے حصول کے لئے پانی پت کی جنگ، جس کے ہاتھ میں پلیٹ آ گئی تو اس نے بریانی یا قورمے کی جانب یلغار کر دی، بوٹیوں کو دشمن کا لشکر سمجھ کر ان پر چڑھائی کا ہی منظر تھا۔ سچ پوچھیں جناب عجیب سی افرا تفری اور بھگڈر مچی تھی۔

RelatedPosts

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن۔۔۔

جب امیتابھ بچن کا ’شکتی‘ میں دلیپ کمار سے سامنا ہوا

Load More

دلچسپ منظر تو اُس وقت دیکھنے کو ملا جب کسی ایک کے ہاتھ میں کفگیر ہوتا ہے اور اُس کے پیچھے کفگیر پر حاکمیت جمانے والوں کی ایک لمبی قطار۔ بس اسے رکھنے کی دیر ہوتی ہے، پھر کسی اقبال کے شاہین کی طرح کفگیر پر لپکنا بھی دیکھا۔ خیال آیا کہ شاعر نے غالباً انہی کے لئے یہ مصرعہ تخلیق کیا تھا کہ ’جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘۔ پلیٹ کو عمرو عیار کی ’زنبیل‘ سمجھ کر ہر چیز بھری جا رہی تھی۔ ایسی ہی لبالب پلیٹ کو دیکھنے کے بعد ہم نے ایک موصوف پر ازراہ مذاق یہ جملہ کس دیا ’حضور پلیٹ میں چمچے کی تو جگہ چھوڑ دیں۔‘ جنہوں نے اس کا بدلہ یہ لیا کہ جھٹ دو تین اور بوٹیوں کا پلیٹ میں ’کے ٹو‘ بنا ڈالا۔

شادیوں میں کھانے کے ماہر ہمارے ایک دوست اِسے بھی آرٹ کا درجہ قرار دیتے ہیں۔ اُن کے مطابق ہمیشہ سب سے پہلے بریانی پر ہاتھ صاف کرو، قورمہ، چکن کڑائی پر نہیں، ہر ممکن کوشش کرو کہ روغنی پکوان سے دور رہو۔ ان کاتو یہ بھی فرمان ہے کہ ایسے کھانے سب سے آخر میں پیٹ کے مہمان بنانے چاہئیں۔ پھر کبھی بھی ایک ہی مقام پر بیٹھ کر کھانے کی کوشش مت کرو، بلکہ مختلف جگہیں بدل بدل کر کھاؤ۔ وجہ یہ بیان کرتے کہ اس طرح میز پر خالی پلیٹس کا انبار اس بات کی چغلی نہیں کھائے گا کہ یہ طوفان آپ نے برپا کیا ہے۔ یہی نہیں جناب وہ تو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ مشروبات کا استعمال کم کریں، کیونکہ پیٹ میں اگر پانی بھر جائے گا تو کھائیں گے کیسے؟ خیر ہم نے تو اس کے برعکس شادی بیاہ میں ٹھنڈے مشروبات کی بوتلوں پر بچوں سے زیادہ بڑوں کو مے نوشوں کی طرح پیتے دیکھا ہے۔ موصوف فرماتے ہیں کہ جب جب کیمرا مین، ویڈیو بنانے آئے تو موقع واردات سے ایسے کھسک جائیں، جیسے مقروض ہوتا ہے۔

درحقیقت المیہ یہ ہے کہ دولہا ہو یا دلہن، ان کے گھر والے رقم پانی کی طرح بہا کر مختلف پکوان ترتیب دیتے ہیں اور مہمان ان میں کوئی نہ کوئی نقص نکال کر چلتے بنتے ہیں۔ کھانے کے نام پر اتنا خرچ کیا جاتا ہے کہ شادی کے دیگر لوازمات کے مقابلے میں اس کا حجم برابر ہی آتا ہے۔ بدقسمتی یہ بھی ہے کہ ’ذرا چکھنے‘ کے چکر میں مہمان صاحبان پلیٹس کو نوحؑ کی کشتی کی طرح بھر لیتے ہیں۔ دو تین نوالے کے بعد متعلقہ کھانے کو ادھورا چھوڑ کر کسی اور پکوان کی جانب پیش قدمی کی جاتی ہے۔ کوشش ہی نہیں کی جاتی کہ اتنا ہی نکالیں، جتنا کھا سکیں۔ لیکن ’کہیں ختم نہ ہوجائے‘ کا دھڑکہ انہیں مجبور کر دیتا ہے کہ ایک بار ہی میلہ لوٹ کر آئیں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اتنا خرچ کرنے کا بوجھ ہم نے دونوں گھرانوں پر کیوں لازم و ملزم کر دیا ہے؟ شان و شوکت، دبدبے اور رتبے کے خاطر بھی یہ فضول خرچی کی جانے لگی ہے۔

کوئی چار پانچ سال پہلے کی بات ہے کہ سندھ اسمبلی میں ’ون ڈش‘ کا قانون منظور کرایا گیا لیکن جن محترمہ نے یہ بل پیش کیا، ان کی اپنی شادی میں سنا ہے انواع و اقسام کھانوں کی بھرمار تھی۔ ہمارے ایک دوست نے بتایا کہ اُن کے گاؤں میں رہنے والی برادری یتیم خانے میں شادی کی تقریبات کا فخریہ اہتمام کرتی ہے۔ یتیم خانے میں پرورش پانے والے بچے کیٹرنگ کی ذمے داری نبھاتے ہیں۔ جب کہ یتیم خانے کے سبزہ زار میں ہی شادی کا ٹینٹ لگتا ہے۔ بچے ویٹرز ہوتے ہیں۔ جنہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح جو کھانا بچ جاتا ہے، اس میں سے ایک حصہ رکھ کر باقی یتیم خانے کو عطیہ کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تو یہ بھی تھا کہ بیشتر یتیم خانوں میں بے سہارا بچوں کو مختلف شعبہ جات کے بارے میں باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے، جو ان کا ذریعہ معاش بننے میں معاون ثابت ہوں۔ دوست کی بات سن کر ہم یہ سوچ رہے تھے کہ ہمارے شہروں میں اگر کوئی یتیم خانے میں شادی کا انعقاد کرنے کا ارادہ کرے تو ’لوگ کیا کہیں گے‘ کی زنجیر ان کے پیروں میں آپڑے گی۔

Tags: سفیان خانشادی کا کھانا
Previous Post

ماہرہ خان ایک بار پھر بھی بھارتی ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں

Next Post

فواد عالم کے 11 سال ضائع کرنے کا ذمہ دار کون؟

سفیان خان

سفیان خان

Related Posts

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

by عاصم علی
جنوری 28, 2023
0

پاکستان کی 75 سالہ سیاسی اور معاشرتی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ایک چیز جس نے پاکستان کی سیاست اور معاشرے...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

Load More
Next Post
فواد عالم کے 11 سال ضائع کرنے کا ذمہ دار کون؟

فواد عالم کے 11 سال ضائع کرنے کا ذمہ دار کون؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In