• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

مریم نواز اگلی وزیر اعظم: صابر شاکر، چودھری غلام حسین، عارف بھٹی، سمیع ابراہیم

نیا دور by نیا دور
مئی 17, 2021
in تجزیہ
3 0
0
مریم نواز اگلی وزیر اعظم: صابر شاکر، چودھری غلام حسین، عارف بھٹی، سمیع ابراہیم
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چار نامور صحافی، جو گذشتہ چند سالوں میں عمران خان اور ان کی حکومت کے ہم خیال تصور کیے جاتے تھے، اب سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اگلے جنرل الیکشن جیتنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جس میں عموماً حکومتی ترجمانی کرتے ہوئے خبریں، رپورٹس، تجزیے اور تبصرے پیش کیے جاتے ہیں میں پروگرام کے اینکر صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ اگلے انتخابات میں عمران خان کی جگہ مریم نواز پاکستان کی وزیراعظم بنیں گی۔

RelatedPosts

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

مریم نواز کو PMLN کا چیف آرگنائزر بنانے پر پارٹی کے سینیئر رہنما نالاں

Load More

اس پروگرام کی خبر انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع ہوئی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ صحافی ماضی میں عمران خان کے حامی متصور ہوا کرتے تھے لیکن اس وقت ان کا خیال ہے کہ عمران خان اگلے انتخابات میں شکست کھا جائیں گے کیونکہ نہ تو وہ اچھی گورننس دے پائے ہیں اور نہ ہی انتخابات سے قبل کیے گئے اپنے وعدوں پر انہوں نے عمل کر کے دکھایا ہے۔

صابر شاکر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں مریم نواز ملک کی اگلی وزیر اعظم بنیں گی۔ صابر شاکر کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے چوہدری غلام (جو مسلم لیگ ن پر تنقید کے حوالے سے جانے جاتے ہیں) نے کہا کہ بالکل مریم نواز اگلی وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ صابر شاکر نے مزید کہا کہ مریم نواز کے اگلے انتخابات میں وزیر اعظم بننے کا انحصار خود مریم نواز پر ہے اور اس کے لئے ‘حالات میں کچھ تبدیلی’ بھی ضروری ہے۔ یہاں ان کی مراد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مریم اور مسلم لیگ نواز کے تعلقات تھے یا کچھ اور، یہ کہنا مشکل ہے۔ لیکن غالباً ان کا اشارہ اسی جانب تھا۔ یاد رہے کہ مریم نواز فی الحال دس سال کے لئے نااہل ہیں اور گو کہ ان کی اپیل پر وہ اس وقت ضمانت پر ہیں، ان کی نااہلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ وہ عدالت سے بری نہ قرار دے دی جائیں۔ ایسے میں صابر شاکر کا یہ کہنا کہ مریم نواز مستقبل میں وزیر اعظم ہو سکتی ہیں بشرطیکہ حالات میں کچھ تبدیلی واقع ہو جائے، انتہائی معنی خیز ہے۔

صابر شاکر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مدت حکومت میں ایک بڑا بریک آئے گا۔ وہ اگلے انتخابات ہاریں گے۔ 2023 کے انتخابات ہارنے کے بعد وہ مزید طاقتور لیڈر بن کر ابھریں گے اور اگلے انتخابات میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم بن جائیں گے۔

صابر شاکر نے کہا کہ یہ ان کی پہلی اننگز ہے جس میں وہ کھیلنا سیکھ رہے ہیں۔ اس دفعہ وہ ہاریں گے مگر اگلی مرتبہ مزید طاقت سے دوبارہ آئیں گے اور جیتیں گے۔

دوسری جانب ایک اور سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی جو پاکستان تحریک انصاف کو پسند کرنے والے صحافیوں میں شمار کیے جاتے تھے نے کہا کہ یہ بطور وزیر اعظم عمران خان کی پہلی اور آخری اننگز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پاکستان کی اگلی وزیر اعظم بن سکتی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی ریکارڈ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو سکتے ہیں۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایسا عوام کے ووٹوں کے نتیجے میں نہیں ہوگا۔ ان کا یہ جملہ بھی بہت ہی معنی خیز ہے۔

البتہ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان 2023 کے انتخابات جیت جائیں گے۔

صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی ساکھ کو برقرار رکھ سکتے ہیں اگر وہ عوام کو یہ باور کروانے میں کامیاب ہو جائیں کہ انہوں نے اکثریت کی بنیاد پر حکومت نہیں بنائی ہے لیکن وہ اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئیں گے۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا اس کے بعد اگر وہ ہار بھی گئے تو ان کی ساکھ برقرار رہے گی۔

تاہم، اس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “سیاست کارکردگی کا تقاضا کرتی ہے” اور ابن خلدون جیسے لیکچر دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا جب تک کہ حکمرانوں کو اس بھوک کا احساس نہیں ہوتا جس کا عوام سامنا کر رہے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ سمیع ابراہیم صاحب سیدھا جواب دیں تو سمیع ابراہیم نے کہا کہ اگر عمران خان نے اس طرح حکومت پوری کی کہ پہلے ایک سے اتفاق کر لیں، پھر دوسرے سے اتفاق کر لیں، ایک فیصلہ کر کے اسے واپس لے لیں، تو پھر یہ ان کی آخری حکومت ہے۔

اس بات پر مداخلت کرتے ہوئے غلام حسین نے کہا کہ سیدھی طرح اپنی بات کریں۔ جس پر بالآخر سمیع ابراہیم نے کہا کہ اگر ہم ان کی موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر بات کریں تو عمران خان دوبارہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

پاکستان میں گذشتہ چند روز سے سیاسی منجدھار میں کوئی طغیانی نہیں آئی۔ حیرت کی بات ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مر نہیں بھی چکی تو کم از کم اس میں زندگی کی کوئی رمق موجود نہیں ہے، شہباز شریف کا نام عدالتی حکم کے باوجود ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جا چکا ہے، مریم نواز جن کے بارے میں کچھ دن قبل کہا جا رہا تھا کہ وہ خاموش ہو گئی ہیں اتوار کو ایک بار پھر میاں جاوید لطیف کے حلقے میں جا کر ان کے لئے ریلیاں نکالتی نظر آئیں، یہ صحافی کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ نواز کے لئے حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ کچھ روز قبل صابر شاکر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے اور یہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ نواز کی پنجاب میں مقبولیت ایسی ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھر سکتی ہے۔ یہ بھی درست ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن ان تمام تر نااہلیوں اور پابندیوں کے باوجود مریم نواز یا نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی بات یا تو بہت دور کی کوڑی ہیں یا پھر ان صحافیوں کے پاس کچھ ایسی معلومات ہیں جن سے عوام فی الحال ناواقف ہیں۔

Tags: چوہدری غلام حسینسمیع ابراہیمصابرشاکرعارف حمید بھٹیمریم نواز
Previous Post

افغان صدر کا طالبان کی اعانت پر یورپ کو پاکستان کے خلاف ایکشن پر اکسانے کا بیان: دفتر خارجہ کا شدید احتجاج

Next Post

کمپنیوں، اداروں کی جانب سے اوور ٹائمنگ پر مجبور کیئے رکھنا ملازمین کی زندگیاں نگل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

نیا دور

نیا دور

Related Posts

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

by بیرسٹر اویس بابر
فروری 1, 2023
0

موجودہ ملکی منظرنامے میں تین سٹیک ہولڈرز اہم ترین ہیں؛ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ۔ ان میں سے جو...

تقسیم کے شکار پاکستان کے لئے پیپلز پارٹی ناگزیر ہو چکی ہے

تقسیم کے شکار پاکستان کے لئے پیپلز پارٹی ناگزیر ہو چکی ہے

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

پاکستان کی قومی اور سیاسی تاریخ میں 1971 کا سال انتہائی افسوس ناک ہونے کے ساتھ ساتھ کئی حوالوں سے خاصا سبق...

Load More
Next Post
کمپنیوں، اداروں کی جانب سے اوور ٹائمنگ پر مجبور کیئے رکھنا ملازمین کی زندگیاں نگل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

کمپنیوں، اداروں کی جانب سے اوور ٹائمنگ پر مجبور کیئے رکھنا ملازمین کی زندگیاں نگل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In