• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 8, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

قومی اسمبلی میں ہڑبونگ: ‘نئے پاکستان کا بھی وہی پرانا تحفہ’

احتشام اعجاز بھلی by احتشام اعجاز بھلی
ستمبر 29, 2021
in تجزیہ
2 0
0
قومی اسمبلی: مراد سعید کے علاوہ ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 اراکین پر پابندی عائد
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پچھلے دنوں پاکستان کی قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر جو سرکس لگا اور جو بدزبانی و بدتہذیبی کا مظاہرہ قوم کے قانون سازوں کی طرف سے کیا گیا۔اس کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں میڈیا کے توسط سے دیکھا گیا۔اس گالم گلوچ اور مار دھاڑ کی تشہیر پوری دنیا میں ہوئ جس سے پاکستان کے سیاست دانوں کی خوب جگ ہنسائی ہوئی۔

اس اجلاس کے موقع پر اسپیکر اسمبلی کا وہی کردار لگ رہا تھا جو کلاس میں اس مانیٹر یعنی کلاس انچارج کا ہوتا ہے جس کے مخالف اس کی بات ویسے ہی نہیں سنتے اور اس کے لنگوٹیے اور دوست اس کی دوستی کی وجہ سے اس کو خاطر میں نہیں لاتے۔اس اسمبلی میں جو کہ عوام کے لیۓ قانون بنانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا ادارہ سمجھا جاتا ہے،اس اسمبلی میں جہاں آئین کی پاسداری کی جاتی ہے اور جس کو عوام کے حقوق کا ضامن سمجھا جاتا ہے وہاں عوام کی رہنمائ کرنے والے پڑھے لکھے جاہلوں کی ایسی حرکتیں دیکھ کر ایک لمحے کو تو میں دنگ رہ گیا اور یہ یقین کرنے کو دل ہی نہ کیا کہ کیا یہی وہ منتخب نمائندے ہیں جو عوام کی آواز اور ان کے حقوق کے ترجمان ہیں کیوں کہ اس وقت محض اجڈ اور گنوار سے زیادہ ان کا کوئ نمونہ نہ تھا۔

RelatedPosts

‘پی ٹی آئی کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے کسی حصے کی حمایت حاصل ہے’

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو پھر سے بچا لیا | کابینہ میں مزید اضافہ | علوی کا الیکشن کمیشن کے سربراہ کو خط |

Load More

اسمبلی میں بجٹ پر بحث ہونے کی بجاۓ نت نئی گالیوں کا مقابلہ جاری تھا اور یہ دیکھا جا رہا تھا کہ کون اس دوڑ میں سبقت لیتا ہے۔اسکول کے چھوٹے بچوں کی طرح بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ایک دوسرے پر پھینکی جا رہی تھیں۔اس کام میں اپوزیشن کے علاوہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والی حکومت کے اراکین بھی زور و شور سے حصہ لے رہے تھے۔اپوزیشن کا تو ان کے پچھلے ادوار حکومت میں بھی ایسا ریکارڈ موجود ہے مگر زیادہ افسوس اس بات پر ہو رہا تھا کہ وہ وزیراعظم صاحب جن کا نعرہ ہی ریاست مدینہ اور نۓ پاکستان کا تھا، ان کی برسر اقتدار جماعت کے اراکین کی اکثریت بھی اس جاہلیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھی اور نیا پاکستان تو درکنار پرانا پاکستان بھی خراب کر رہی تھی۔

مجھے تو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ شکر ہے ان افراد کے ہاتھ میں کوئ ڈنڈے یا بندوق وغیرہ نہیں ورنہ وہ بھی ایک دوسرے پر چلانے سے گریز نہ کرتے۔افسوس کہ عمران خان صاحب بھی اپنے وعدوں کے مطابق وہ پڑھی لکھی،مہذب اور باشعور اسمبلی پاکستان کو نہ دلا سکے۔حکومت میں ہونے کی وجہ سے حکومتی اراکین کو صبر کا زیادہ مظاہرہ کرنا چاہیۓ اور تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیۓ۔

اس کے بعد یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں بلکہ اس کا اثر بلوچستان کی اسمبلی تک بھی جا پہنچا جہاں قومی اسمبلی سے بھی زیادہ بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا اور اراکین،صوبائی اسمبلی کے سامنے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوۓ۔اپوزیشن اور پولیس کے درمیان بھی تصادم ہوا۔وزیراعلی بلوچستان پر بھی اپوزیشن کے کچھ اراکین کی طرف سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔گویا یوں لگ رہا تھا کہ کسی جاہلوں کے ٹولے کا تماشہ دیکھ رہا ہوں۔

ان اراکین اور عوامی نمائندوں کے صبر اور تہذیب کا یہ عالم دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ عوام کو چاہیۓ کہ ان کا اپنے حلقوں میں خود احتساب کریں کیوں کہ اور تو کسی سے بھی امید نہیں ہے۔نۓ پاکستان کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم شاید ایسی بدتہذیبی کو بھی نۓ پاکستان کا حصہ ہی مانتے ہوں۔عوام کو خود اپنے اوپر ایسے رہنما مسلط کرنے ہوں گے جو اگلی نسل کے لیۓ مشعل راہ ہوں اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والے ہوں۔

یہ بات بھی ان گالی اور عدم برداشت کی سیاست کرنے والوں کو یاد رکھنی چاہیۓ کہ جو یہ بو رہے ہیں وہی ان کی آنے والی نسل کاٹے گی۔ موجودہ وزیراعظم پاکستان کا ایسے واقعات پر خاموش رہنا یا رسمی کارروائی کے طور پر مذمت کر دینا جب میں دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ کاش خان صاحب اپوزیشن میں ہی رہتے تو کم از کم دھڑلے سے بولتے تو سہی اور ان کے بولنے کی وجہ سے حکومت بھی ٹھیک کام کرتی رہتی۔

اگر ایسا نیا پاکستان ہے تو یقین کریں کہ ایسا نیا پاکستان جو کہ تہذیب اور صبر سے عاری ہو وہ بالکل نہیں چاہیۓ۔

Previous Post

بیگم خورشید شاہد ۔۔۔ ایک دور جو تمام ہوا

Next Post

‘وزیر قانون نے کہا بار گرانٹ حاصل کرنی ہے تو جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف قرارداد پاس کرو’: لاہور ہائی کورٹ بار سیکریٹری

احتشام اعجاز بھلی

احتشام اعجاز بھلی

احتشام اعجاز بھلی ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں اور U.S. Press Association کے ممبر ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور لاہور ہائی کورٹ کے تاحیات رکن ہیں۔

Related Posts

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

by حسنین جمیل
فروری 7, 2023
0

سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک طبقہ دشت گردوں کا حمایتی ثابت کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔ یہ خود ساختہ لبرل...

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

by بایزید خان خروٹی
فروری 7, 2023
0

کرکٹ کے ایک آزمائشی میچ کے لئے 11 کروڑ روپے دینے والا بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے جہاں 3 لاکھ ملازمین موجود...

Load More
Next Post
‘وزیر قانون نے کہا بار گرانٹ حاصل کرنی ہے تو جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف قرارداد پاس کرو’: لاہور ہائی کورٹ بار سیکریٹری

'وزیر قانون نے کہا بار گرانٹ حاصل کرنی ہے تو جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف قرارداد پاس کرو': لاہور ہائی کورٹ بار سیکریٹری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In