• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 10, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

میڈیا کے لئے حریم شاہ کی شادی جبری گمشدگیوں، ریپ کیسز اور غربت سے زیادہ اہم ہے؟

حسنین جمیل فریدی by حسنین جمیل فریدی
ستمبر 29, 2021
in تجزیہ
7 1
0
میڈیا کے لئے حریم شاہ کی شادی جبری گمشدگیوں، ریپ کیسز اور غربت سے زیادہ اہم ہے؟
42
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میرا تعلق ایک میڈیا ادارے سے ہے اور میں بحثیت صحافی میڈیا میں گردش کرتی روزانہ کی خبروں، تجزیوں اور تبصروں کو دیکھتا اور سنتا ہوں۔ آج میڈیا میں کون سی خبر سب سے زیادہ چل رہی ہے، ملکی سیاسی جوڑ توڑ کے حالات کیا ہیں؟ پیٹرول ، بجلی، گیس اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو رہا ہے؟ حکومت کل جارہی ہے یا پرسوں؟ نیب اور ایف آئی اے کیسز کی تازہ ترین کیا صورت حال ہے؟ ہمارے وزیراعظم، انکی کابینہ اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف کیا بیانات داغ رہے ہیں؟ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر کون سا ایشو یا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے وغیرہ دیکھنا میرا کام ہے ، اسے میرا شوق سمجھ لیں، مجبوری یا نوکری مگر حالات حاضرہ سے باخبر رہنا اور انہیں بلا تفریق عوام تک پہنچانا ہی میری ذمہ داری ہے۔

آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہوئے میں تمام میڈیا چینلز اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کرنا اپنا صحافتی فرض سمجھتا ہوں جہاں حقیقی عوامی مسائل کو اہمیت نہیں دی جاتی اور انہیں یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے البتہ ریٹنگ کے چکروں میں ایسے موضوعات بھی پس پشت ڈال دئیے جاتے ہیں جنہیں منظر عام پر لانا اور انہیں اپنی خبروں کا مرکز بنانا بے حد ضروری ہے۔

RelatedPosts

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے

ملک بھر سے لاپتہ افراد کے 42 نئے کیسز درج

Load More

میں بحثیت ایڈیٹر روزانہ کی بنیاد پر ریپ اور ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی جنسی درنگی کی خبریں دیکھتا ہوں۔ ذاتی حیثیت میں کوشش بھی کرتا ہوں کہ اس اہم اور سنجیدہ مسئلے کو اجاگر کیا جائے کیونکہ اس کا تدارک اسے منظر عام پر لانے اور اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر موضوع بحث بنانے کے بغیر ممکن نہیں مگر ہمارے چینلز پر ریپ کی خبروں کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی بلکہ یہ معمول کی خبروں میں سے ہی ایک خبر بن کر رہ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اِکا دکا کیسز وائرل ہو جائیں تو میڈیا پکڑ لیتا ہے وگرنہ خواتین، چھوٹے بچے اور بچیوں کے ریپ کی ایک خبر اگلے ہی گھنٹے بعد اپنی موت آپ مر جاتی ہے جبکہ غیر ضروری خبریں پھر سے متحرک ہو جاتی ہیں۔ کئی دفعہ دن میں 10 سے 15 ریپ کیسز میڈیا پر رپورٹ ہوتے ہیں مگر رات کو تمام چینلز سے غائب ہو جاتے ہیں اور چینلز اپنے پرائم شوز میں سیاسی رہنماؤں کی بے مقصد اور لا حاصل لڑائیاں شروع کر دیتے ہیں۔ ان بے مقصد موضوعات سے شاید ان کو ریٹنگ تو مل جاتی ہے مگر ریپ جیسا یہ اہم معاشرتی مسئلہ جوں کا توں ہے جس میں میڈیا کی عدم دلچسپی اس مسئلے کے تدارک میں اہم رکاوٹ بن گئی ہے۔

ہمارے ملک کے میڈیا اور معاشرے کے مجموعی انحطاط کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی شادی کی خبر سب کے لئے اہم ہے۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میڈیا کے پاس حریم شاہ کی شادی کی خبر چلانے کے سوا کچھ نہ تھا ، میڈیا کے لئے اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حریم شاہ نے شادی کس سے کی ہے۔ گویا 22 کروڑ عوام کے ملک میں اور کوئی موضوع یا مسئلہ بچا ہی نہیں۔

جن دنوں حریم شاہ کی شادی کا مسئلہ زیر بحث ہے انہیں دنوں سوشل میڈیا پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف آواز اٹھانے والے اور جبری گمشدگی کا شکار سینگار نورانی کی بازیابی کے لئے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہے ہیں مگر سینگار سمیت جبری گمشدگی کے شکار کسی بھی شخص پر میڈیا کا کوئی ادارہ بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔  ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے قبضے کے خلاف آزدی صحافت کے نعرے بلند کرنے والے صحافیوں اور میڈیا اداروں کی خاموشی پھر بھی سمجھ میں آتی ہے کہ اس شخص (ملک ریاض) نے اپنی دولت کے بل بوتے پر انہیں یرغمال بنا رکھا ہے مگر ریاست کے شہریوں کو غائب کرنے پر بھی میڈیا بات نہیں کر سکتا تو شاید اس کا وجود بے مقصد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہریوں کا حکومت اور مین سٹریم میڈیا پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور اب وہ فیک نیوز اور گمراہ کن تھمب نیل والے یو ٹیوبرز کی خبروں پر زیادہ یقین کرتے ہیں۔

بحثیت صحافی میں نے محسوس کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کے فیس بک اور انسٹا گرام سٹوری کی خبریں، انکی انتہائی معمولی لڑائیاں انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والے سینٹر عثمان کاکڑ سے زیادہ اہم ہیں جہاں کسی بھی ایک میڈیا چینل نے عثمان کاکڑ کی موت پر 2 منٹ کی خبر نہ چلائی اور ان کے زخمی ہونے سے لیکر ان کے ہزاروں کے جنازے کو میڈیا پر ٹوٹل بلیک آؤٹ کیا گیا۔ البتہ حرا مانی کا بیرون ملک سفر، ہمایوں سعید کا آئی ایس پی آر سے نیا کانٹریکٹ اور سونیا حسین کے حسن کا راز بتانا ہی شاید میڈیا کیلئے اہم ترین موضوع ہے۔

کرونا لاک ڈاؤن کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے، حکومت نے ان کے روزگار کی بحالی کے لئے کس قدر سنجیدہ ہے ہمارے میڈیا کے لئے غیر ضروری موضوع ہے۔ کسی بھی مین سٹریم میڈیا میں آج تک اس سوال پر پروگرام نہیں کیا گیا کہ پاکستان میں 5 کروڑ 90 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی کیوں گزار رہے ہیں؟ آج تک کسی بھی مین سٹریم میڈیا کے چینل نے حکومت سے یہ سوال نہیں کیا کہ کراچی میں گجر نالہ ، اورنگی نالہ مسمار کرنے اور نا جائز تجاوزات کے نام پر بے گھر کئے گئے لاکھوں افراد کا کیا بنے گا؟ کسی بھی میڈیا ادارے نے بڑھتی ہوئی عدم برابری اور ماحولیاتی آلودگی پر سوال نہیں اٹھایا۔ کسی بھی میڈیا ادارے میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کے تدارک کے لئے آج تک ایک پروگرام تک مرتب نہیں کیا گیا البتہ ہر میڈیا چینل پر روزانہ رات کو تمام بڑے اینکرز اور مفکرین  کا اپنی سرپرستی میں حکومت اور اپوزیشن کی لڑائیاں کروانا اور ریٹنگ کے چکروں میں سیاسی الزام تراشیاں ہی اہم موضوع رہ گیا ہے۔

میڈیا اداروں کا ماننا ہے کہ عوام سیاسی بحث و مباحثہ اور سنسنی خیز خبریں سننے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے مگر انہیں احساس دلانا کہ کون سے موضوعات اہم ہیں، یہ بھی میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ میڈیا عوام کو جو دکھائے گا عوام اسی میں دلچسپی لیں گے۔ میڈیا ہی اس بات کا تعین کرتا ہے کہ عوام اور حکمرانوں کو کن مسائل کا ادراک کروانا ضروری ہے اور کون سے موضوعات کو لائم لائٹ میں جگہ دینی ہے۔   

یقیناً ملکی سیاست اور سیاسی فیصلوں سے عوام کو آگاہ کرنا میڈیا کا کام ہے، مگر جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ کئی دفعہ میڈیا کے پاس کوئی سیاسی موضوع نہیں ہوتا اور ملکی معاشی و معاشرتی موضوعات پر بات کرنے کی کھلی سپیس بھی موجود ہوتی ہے تب بھی ان موضوعات کے بارے میں نہیں سوچا جاتا۔ جب کسی روز میڈیا کو کوئی سیاسی یا سنسی خیز خبر نہ ملے تو میڈیا مالکان کے چہرے پر افسردگی چھا جاتی ہے مگر پھر بھی عوامی مسائل پر بات نہیں ہوتی البتہ جہانگیر ترین، شہباز شریف اور دیگر گھسے پٹے نیب کیسز کی رٹی رٹائی کہانیوں کو دوبارہ کھول لیا جاتا ہے اور تجزیہ نگاروں کی فوج آکر ان کیسز کی نئی کہانیاں اور انکشافات سامنے لے آتی ہے۔

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے جس کا کام دیگر تین ستونوں کی غیر جانبدارانہ نگرانی کرنا ہے تاکہ مقننہ، عاملہ اور عدلیہ کے ان تمام فیصلوں پر کڑی نظر رکھی جائے کہ آیا یہ ادارے روٹی، کپڑا، مکان، صحت اور روزگار جیسے عوامی مسائل کے لئے کام کر رہے ہیں یا اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مگر جب وہی میڈیا حقیقی عوامی مسائل پر اپنی آنکھیں بند کرلے اور ریٹنگ کے چکرمیں اپنی اصل ذمہ داری سے منحرف جائے تو نہ صرف اس کے کردار پر سوالات اٹھیں گے بلکہ دیگر تمام اداروں کو شہہ ملے گی کہ وہ اس کی آزادی پر قدغنیں لگائے یا اسکی آزادی سلب کرے، تب عوام بھی میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی کیونکہ عوام کو ادراک ہو چکا ہے کہ میڈیا عوامی مسئلے اجاگر کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے منافع اور ریٹنگ کے لئے سرگرم ہے۔ بقول بیدل حیدری؎

گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئے

سردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا

بیدل لباسِ زیست بہت دلفریب تھا

اور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا

Tags: آزادی صحافتبے روزگاریپاکستانی میڈیاجبری گمشدگیجنسی زیادتیحریم شاہریپ کیسزغربتکرونا وبامہنگائیمیڈیا
Previous Post

چیف صاحب وزیر اعظم کیوں نہیں آئے؟ بلاول کا آرمی چیف سے سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں سوال

Next Post

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر بم دھماکا، متعدد زخمیوں کی اطلاع

حسنین جمیل فریدی

حسنین جمیل فریدی

حسنین جمیل فریدی نیا دور کے سب ایڈیٹر ہیں۔ مصنف کی سیاسی وابستگی ’حقوقِ خلق پارٹی‘ سے ہے۔ان سے ٹویٹر پر @HUSNAINJAMEEL اور فیس بک پرHusnain.381پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔

Related Posts

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
اگست 10, 2022
0

مولانا طارق جمیل صاحب جس طرح سیاستدانوں میں عمران خان کو ایک بہترین سیاستدان گردانتے ہیں، اسی طرح مجھ جیسے بے شمار...

فیض حمید سے بہاولپور | لبیکیوں کا جلسہ فیض آباد | توشہ خانہ | چینی حکام عمران

فیض حمید سے بہاولپور | لبیکیوں کا جلسہ فیض آباد | توشہ خانہ | چینی حکام عمران

by نیا دور
اگست 8, 2022
0

سب سے زیادہ متنازعہ اگر کسی نے جنرل فیض کو کیا ہے تو عمران خان اور پی ٹی آئی ہے عمران خان...

Load More
Next Post
شام میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری: ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی اکثریت پاکستانی ہے: سیرئین آبزرویٹری

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر بم دھماکا، متعدد زخمیوں کی اطلاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

2 hours ago

Naya Daur Urdu
ARY News declared voluntary bankruptcy in UK court after losing a massive defamation case against Mir Shakil ur-Rehman, the owner of Geo. The new channel it uses for airing its content has also lost several defamation cases in UK. ... See MoreSee Less

ARY News Declared Itself Bankrupt After Losing Massive Defamation Case

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

4 hours ago

Naya Daur Urdu
ابصار عالم نے کہا کہ میری صرف پیمرا سے یہ درخواست ہے کہ سویلین کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کو بھی کبھی مدنظر رکھ لیا کریں۔ اس وقت بھی فوری ایکشن لیا کریں۔urdu.nayadaur.tv/analysis/93745/absar-alam-blasphemy-pemra-shahbaz-gill-pti/ ... See MoreSee Less

اے آر وائے نے میرے خلاف 45 دن تک مہم چلائی، توہین مذہب سمیت ہر قسم کا مکروہ الزام لگایا

urdu.nayadaur.tv

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام بند کرنے کی پاداش نے اے آر وائے نے میرے خ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In