• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اگر غلطی ہو جائے تو کیا کِیا جائے؟

محمد شافع صابر by محمد شافع صابر
جولائی 9, 2021
in تجزیہ
4 0
0
اگر غلطی ہو جائے تو کیا کِیا جائے؟
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میں عام طور پر موٹیوشینل ویڈیوز / لیکچرز نہیں سنتا، میرا ماننا ہے کہ جتنا ٹائم آپ نے ایک ویڈیو / لیکچر سننے میں لگانا ہے، اگر اتنا ہی وقت کسی کام کرنے میں صرف کریں تو اس سے آپ کی زندگی میں بدلاؤ آ سکتا ہے، یہ میری ذاتی رائے ہے، اس سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں ۔ لیکن کھبی کبھار فیس بک، یوٹیوب یا ٹوئیٹر سکرول کرتے کرتے کوئی اچھی سی ویڈیو آپ کے سامنے آ جاتی ہے، اس کا عنوان آپکو دلچسپ لگتا ہے، آپ وہ ویڈیو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں، جلد ہی آپ کو وہ ویڈیو اپنے حصار میں گھیر لیتی ہے، اگر ویڈیو مختصر ہو تو سونے پر سہاگہ والی بات ہی ہو جاتی ہے۔

پچھلے دنوں ایسے ہی میں یوٹیوب سکرول کر رہا تھا، تو ایک ویڈیو میرے سامنے سے گزری، جس کا عنوان تھا ” اگر غلطی ہو جائے تو کیا کیا جائے "؟؟ یہ ویڈیو ایک مشہور پلاسٹک سرجن صاحب کی تھی، میں نے ویڈیو دیکھنا شروع کی دی، چھے منٹ کی ویڈیو میں انہوں نے تین مثالیں دے کر بتایا کہ اگر غلطی ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے! میں نے اپنی عادت کے برخلاف اس ویڈیو کو سنا، سمجھا اور اس کے امپورٹنٹ پوائنٹس کو زہن نشین کر لیا! میرے گمان میں نہیں تھا کہ اس ویڈیو میں جو مثال دیکر کر سمجھایا گیا تھا وہی واقعہ کچھ دنوں بعد میرے ساتھ رونما ہو گا!

RelatedPosts

اپنی خرابیوں کو پس پشت ڈال کر، ہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہے!

کیا ہمارا معاشرہ تحمل سیکھ پائے گا؟

Load More

واقعہ یہ تھا،  ” مجھے گھر کے کسی کام کے سلسلے میں بازار جانا ہوا، میں بائیک پر تھا، کام نمٹا کر جیسے ہی میں نے اپنے گھر کی راہ لی تو ایک موڑ پر یکدم سامنے سے ایک دوسرا بائیک والا آ گیا، اور ہم دونوں آپس میں ٹکراتے ٹکراتے بچے، میں سمجھا کہ میری سائیڈ ٹھیک تھی، وہ رانگ سائیڈ سے آ رہا تھا، یہی خیال اس کا تھا کہ وہ صحیح سائیڈ سے آ رہا تھا اور  میں رانگ سائیڈ پہ تھا، اس نے زرا تلخ لہجے میں کہا کہ تم غلط سائیڈ پر ہو، میں نے اس کی بات تحمل سے سنی، جب وہ چپ ہوا تو میں نے کہا” بھائی جان!  آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، میں آپ سے معذرت کرتا ہوں” تب تک وہ بھی پرسکون ہو چکا تھا، اس نے مسکرا کر سر ہلایا اور ہم دونوں نے اپنی اپنی راہ لی”

اس ویڈیو میں بھی سرجن صاحب نے یہی بتایا تھا کہ اگر آپکو لگے کہ آپ سے غلطی ہو گئی ہے، تو اپنی غلطی ماننے میں بلکل تاخیر مت کریں، اپنی غلطی پر فوراً معذرت کریں اور خود سے عہد کریں کہ آپ مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہیں کریں گے، اگر آپ اپنی غلطی ماننے اور معزرت کرنے میں دیر کریں گے تو اس بات کے روشن کے امکانات ہیں کہ آپ وہ غلطی دوبارہ کریں گے،  ہاں اگر صورتحال ایسی ہو کہ آپکو لگے آپ صیح ہیں جبکہ دوسرا غلط ہے، لیکن وہ جزبات میں بہہ کر آپ کو موردالزام ٹھہرا رہا ہے تو تحمل سے اسکی بات سنیے، جب وہ جزبات سے باہر آئے تو آپ اسے اپنا موقف بتائیں، نوے فیصد سے زیادہ امکان ہے کہ اگر غلطی اسکی ہے تو وہ اس پر نادم ہو گا، اور ہو سکتا ہے کہ وہ آپ سے معزرت بھی کر لے ”

اب اس بات پر عمل کرنا کوئی آسان کام نہیں، اگر آپ کی غلطی بھی نہیں، لیکن اگلا بندا اسے آپ کی غلطی بنائی جا رہا ہو تو چپ رہنا اور اوپر سے اس کی ساری باتیں تحمل سے سننا کوئی آسان بات نہیں، لیکن اگر یہ مشکل کام کر لیں تو ہمارے کافی مسائل حل ہو جائیں!

ہر گزرتے لمحے کے ساتھ، ہمارے معاشرے میں برداشت کا پیمانہ کم سے کم ہوتا جا رہا ہے، ہسپتال میں کام کرتے ہوئے جب اکثر لڑائی جھگڑے کے زخمیوں سے اس کی وجہ پوچھیں تو بظاہر چھوٹی سی بات ہوتی ہے، لیکن صبر اور قوت برداشت کی کمی کی وجہ سے وہ چھوٹی سی بات ایک بڑے جھگڑے کا باعث بن جاتی ہے ،جس سے تمام متعلقہ افراد پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ہمارے ہاں غلطی کو غلطی ماننا اپنی شان کے خلاف سمجھا جاتا ہے، معذرت تو بہت دور کی بات ہے، غلطی کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے وہ غلطی آپکی عادت بن جاتی ہے، جس سے چھٹکارہ پانا بھی آسان کام نہیں!

کوشش کریں کہ اگر خدانخواستہ کھبی غلطی ہو جائے تو اسکو فوراً مانیے، معذرت کیجئیے اور ایک روڈمیپ بنائیے جس پر عمل کر کے آپ مستقبل میں ویسی کوئی غلطی نا کر سکیں.

ہمیں بحیثیت قوم، اپنی غلطیوں کو ماننے ،ان پر معزرت کرنے اور آئندہ اس کو نہ دہرانے کے عمل پر کام کرنا ہو گا، ہمارے اساتذہ، علماء، دانشوروں کو معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کو ختم کرنے کے لیے آگے آنا ہو گا، سوشل میڈیا پر اختلاف رائے کو لڑائی میں بدلنے والے ٹرینڈ کی حوصلہ شکنی بھی کرنی ہو گی!

یاد رکھیے، صحت مند معاشروں میں غلطیوں کو سدھارا جاتا ہے، ناکہ ان غلطیوں کو صیح ثابت کرنے کی کوشیش کی جاتی ہیں!!

وہ ویڈیو، جس نے مجھے اس دن ایک تنازع سے بچایا، میں نے تحمل سے بات سنی، اپنی غلطی تسلیم کی اور معزرت کی، اگلے بندے کو بھی احساس ہوا کہ غلطی اس کی بھی تھی، یہ ویڈیو فیصل آباد کے مشہور پلاسٹک سرجن جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف سعید چیمہ صاحب کی تھی، جس نے مجھے زندگی گزارنے کے ایک سنہرے اصول سے روشناس کروایا۔

 

Tags: اخلاقیاتبرداشتصبرغصہغلطی
Previous Post

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل: تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے والے کمشنر کو ذلفی بخاری کا 1 ارب ہرجانے کا نوٹس

Next Post

امریکا نے 20 سال جن پر سرمایہ کاری کی وہ مقابلہ کرنے کا دم خم نہیں رکھتے: شاہ محمود قریشی

محمد شافع صابر

محمد شافع صابر

مضمون نگار، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں فائنل ائیر ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔

Related Posts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

صحافی کامران یوسف نے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جتنے بھی جلسے جلوس کر لیں، جلد...

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

by بخت منیر
اگست 15, 2022
0

یہ حساس معاملات ہیں، ان پر بات کرنے یا سوال کرنے کی جرات تو بہت بڑے بڑے لوگ نہیں کرسکتے تو میرے...

Load More
Next Post
شاہ محمود نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، حکومت نے معاملہ سیاسی بنا دیا

امریکا نے 20 سال جن پر سرمایہ کاری کی وہ مقابلہ کرنے کا دم خم نہیں رکھتے: شاہ محمود قریشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

40 minutes ago

Naya Daur Urdu
سیکیورٹی کلیئرنس کہاں سے ملتی ہے سب کو پتہ ہے میڈیا کا گلہ کہاں سے دبایا جاتا ہم سب کو معلوم ہے۔ کسی بھی ادارے میں بہت سارے لوگ کام کرتے ہیں انکا کوئی واسطہ نہیں ہوتا اس ڈیل سے جو اوپر کی سطح پر کی گئی ہوتی ہے، نادیہ نقی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

1 hour ago

Naya Daur Urdu
Chaudhry Shujaat kept telling me about the betrayals he had suffered all his life at the hands of the Sharif family and then he suddenly decided to join hands with them. He should have updated my software as well so I'd be mentally prepared for this U-turn, Moonis Elahi tells Javed Chaudhry in a tell-all interview.The first part of this interview can be watched here: youtu.be/8qH8lutpzJc ... See MoreSee Less

Moonis Elahi Opens Up About Biggest Disagreement With Shujaat In Interview With Javed Chaudhry

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In