• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

طالبان کی تردیدیں اور مفت کے وکیلوں کی ذہنی قلابازیاں

علی وارثی by علی وارثی
جولائی 13, 2021
in تجزیہ
7 0
0
Taliban-women
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایک ہی دن میں طالبان سے متعلق دو خبروں کی تردید آئی ہے۔ پہلی خبر تو یہ تھی کہ طالبان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام خواتین جو شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہیں انہیں طالبان مجاہدین کے ساتھ نکاح میں دے دیا جائے کیونکہ وہ جہاد کے کام پر اپنے گھروں سے نکلے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

دوسری خبر ایک تصویر سے متعلق ہے جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو درختوں کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے اور ان کا سر نیچے کی طرف جھکا ہوا اور یہ دعویٰ سامنے آ رہا ہے کہ اس کے ہاتھ چوری کرنے پر کاٹ دیے گئے ہیں۔ اس تصویر کی تاحال ذبیح اللہ مجاہد نے تو تردید نہیں کی لیکن ان کے چاہنے والے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں بڑی تندہی کے ساتھ اس خبر کی حقیقت کو چیلنج کر رہے ہیں۔ پہلی خبر سے متعلق بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔ جو لوگ اس تردید پر یقین نہیں کر رہے، انہیں بڑی کوشش سے سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طالبان ایسے صفحے پر اپنا اعلامیہ جاری نہیں کرتے۔

RelatedPosts

شاگرد آ نہیں رہے، شاگرد آچکے ہیں

امریکا مان گیا، حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام تبدیل ہوگا، طالبان کا دعویٰ

Load More

اس خبر کی طالبان کے ترجمان کی تردید کے باوجود یہ یاد رہے کہ مقامی صحافی بضد ہیں یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ البتہ مقامی سطح پر جاری کیا گیا تھا اور سنٹرل کمانڈ اس کو ماننے کے لئے تیار نہ ہو تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

سوال لیکن یہ ہے کہ اس سارے عمل میں تعجب کی بات ہے کون سی؟ انیسویں صدی میں سید احمد بریلوی جب ہندوستان سے اٹھ کر وادئ سوات میں اپنے لشکر سمیت پہنچے تھے اور وہاں سکھوں کے خلاف جہاد کر رہے تھے تو انہوں نے بھی یہی حکم تو دیا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ اسی اعلامیے نے ان کی تباہی میں ایک اہم کردار بھی ادا کیا کیونکہ لوگ ان کے اس حکم کے خلاف ہو گئے اور موقع آنے پر ان کی مدد کو نہ پہنچے تھے۔ دیگر عوامل بھی یقیناً ساتھ رہے لیکن اس وقت اس تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ اصل بات تو یہ ہے کہ جہاد کرنا ہے تو گھروں سے دور جانا ہوگا اور پھر دیر تک باہر رہنے کے لئے ایک ساتھی کی ضرورت بھی ہوتی ہے، لہٰذا یہ تو طالبان کا حکم ہونا کوئی حیرت کی بات ہی نہیں۔ حیرت کی بات البتہ یہ ضرور ہے کہ لوگ اسے ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ میری دانست میں ایسے لوگ یا تو طالبان سے بہت ہی شدید محبت رکھتے ہیں اور ان کے سہولت کار کے طور پر پاکستان کے شہری علاقوں میں ان کے لئے پبلک ریلیشنز کا کام انجام دے رہے ہیں، یا پھر تاریخ سے بالکل ہی نابلد ہیں۔

دوسری خبر تصویر والی ہے۔ اب بابا اس میں حیرانی کی کیا بات ہے؟ پریشانی تو چلیں سمجھ میں آتی ہے۔ اسلام میں چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے۔ مگر چونکہ وزیرِ داخلہ شیخ رشید صاحب فرما چکے ہیں کہ ‘نئے طالبان’ بہت ‘مہذب’ لوگ ہیں، جیسے ایک دور میں ان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک دہشتگرد تنظیم بھی قرار دے رکھا تھا اور ساتھ ان کے لیڈران کو نفیس لوگ بھی کہا کرتے تھے، تو اب بیچارے نیم صحافی، نیم پبلک ریلیشنز ایجنٹ بضد ہیں کہ طالبان ایسی سخت سزاؤں کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ کیونکہ اب یہ کوئی نئے طالبان ہو چکے ہیں۔ اب تو یہ بھی سمجھ نہیں آتی کہ کون سا طالبان کون سا ہے۔ وہ جو سر کاٹ کر فٹبال کھیلا کرتے تھے، وہ ویسے ہی ہیں جیسے یہ مبینہ طور پر ہاتھ کاٹنے والے کیونکہ اب تو اعلیٰ عسکری قیادت یہ کہہ چکی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان میں کوئی فرق نہیں۔ وہ جو سر کاٹ کر فٹبال کھیلنے والے طالبان تھے وہ بھی کبھی افغان طالبان کا حکم آ جائے تو صلح کر لیا کرتے تھے۔ اور حکم دینے والے طالبان وہی تھے جو کابل کے فٹبال گراؤنڈ میں لوگوں کو پھانسیاں دیا کرتے تھے۔ اب ایک گروہ اقتدار میں آ ہی مذہب کو بنیاد بنا کر رہا ہے تو اس سے اور کیا توقع رکھی جا سکتی ہے؟

آپ مہربانی کریں۔ اپنے اوپر احسان کریں۔ اس حالتِ انکار سے باہر آ جائیں۔ یہی طالبان کی سوچ ہے۔ اور جتنی جلدی آپ اپنی ملازمت کی ذمہ داریوں پر قومی ذمہ داری کو فوقیت دیتے ہوئے عوام سے سچ بولنا شروع کر دیں، آپ کے اپنے حق میں بھی اتنا ہی بہتر ہوگا۔

Tags: طالبان حکومتطالبان کی تردیدطالبان کے وکیل
Previous Post

خیبر پختونخوا کے پانچ اور بلوچستان کے چار اضلاع کا زیر زمین پانی خطرناک حد تک نیچے جارہا ہے: وزارت آبی وسائل

Next Post

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ نے ثابت کردیا کہ سکروٹنی کمیٹی ناکام ہو چکی: اکبر ایس بابر

علی وارثی

علی وارثی

علی وارثی نیا دور میڈیا کے ویب ایڈیٹر ہیں؛ ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Related Posts

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

پاکستان میں سیاست اس وقت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک تحریک انصاف باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتی، اور وہ اس...

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

مارچ 2022 کی تحریک عدم اعتماد کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخی موڑ آ گیا۔ عمران خان کو لانے اور...

Load More
Next Post
عمران خان نے مئی 2018 میں فارنگ فنڈنگ کیس کی تحقیقات خفیہ رکھنے کی درخواست دی جو خارج کردی گئی: اکبر ایس بابر

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ نے ثابت کردیا کہ سکروٹنی کمیٹی ناکام ہو چکی: اکبر ایس بابر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In