• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, فروری 9, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

واٹر کولر یا قربانی؟: ‘کیا وقت کے مطابق مجتہدین کو دین کی تشریحات دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟’

رضا ہاشمی by رضا ہاشمی
ستمبر 29, 2021
in تجزیہ
8 0
0
واٹر کولر یا قربانی؟: ‘کیا وقت کے مطابق مجتہدین کو دین کی تشریحات دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟’
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

RelatedPosts

خراب معاشی صورتحال: بڑی عید پر قربانی میں گزشتہ سال کی نسبت کمی، 20 فیصد کم کھالیں مارکیٹ میں پہنچیں

عیدالاضحیٰ؛ آئیے انفرادی نہیں اجتماعی عید منائیں

Load More

پاکستان میں گذشتہ صدی کی آخری ڈیڑھ سے دو دہائیوں میں آنکھ کھولنے والی نسل آج کل عجیب مخمصے میں ہے۔ بچپن سے لے کر لڑکپن تک کے تمام معاملات تقریباً درست انداز میں چلتے رہے۔ انہیں جو بتایا گیا، اس کے خلاف ان تک کچھ بھی نہ پہنچا۔ مثلاً مجاہد اور جہاد کا تصور جو دیا گیا تھا اس کے سوا کوئی دلیل ان تک نہ پہنچی۔ اسی طرح بین الاقوامی طاغوت کی تعریف میں بھی امریکہ، اسرائیل اور بھارت فٹ رہے۔ حتیٰ کہ یہود و ہنود کی تعریف بھی وہی رہیں جو انہیں تعمیر شعور کے ابتدائی دنوں سے ملی تھی۔
پھر ملک کی سیاست میں تبدیلی آ گئی۔ اور یک شعوری شاہراہ پر حادثے ہونے لگے۔ انتہا پسند سوچوں پر مبنی سیاسی ماحول میں روشن خیالی کی پھوار پڑنی شروع ہوئی۔ انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک سکرین میں بند کر دیا۔ یوں فکری محاذوں پر ایک لا متناہی لڑائی شروع ہوئی جو کہ روز کسی نہ کسی شکل میں ہماری زندگیوں کی عام بحثوں میں جگہ بناتی ہے۔ خاص کر جب یہ مسائل مذہبی نوعیت کی معاشرتی روایتوں سے متعلق ہوں۔ اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی ایک ایسی ہی بحث نے جنم لیا ہے اور عید کہیں پیچھے رہ گئی ہے جب کہ اس بحث کا ایک حتمی نتیجہ مسلمانانِ پاکستان کے سر پر سوار ہے۔
بحث کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک شخص کی جانب سے قربانی کا متبادل نیک کام ڈھونڈنے اور بتانے کی کوشش کی گئی اور اس کی پوسٹ کے مطابق وہ اس بار قربانی کے لئے مختص رقم کی جگہ پر ایک واٹر کولر عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے بعد سے اس کے حق اور مخالفت میں دونوں کیمپس صف آر ا ہو گئے اور دلائل کی گولہ باری شروع۔ یہ گولہ باری دلائل تک ہی محدود رہتی تو ٹھیک تھی لیکن اب اس میں کفریہ فتووں کے کیمیکل ہتھیاروں نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ اور تو اور، یہ بھی کہ اس وقت علمائے زمانہ بھی اس بحث میں برابر کے شریک ہو چکے ہیں۔ ان میں کچھ تو شوقیہ جب کہ کچھ کے سامنے سوال رکھے جانے کی صورت میں وہ رائے زن ہوئے ہیں۔
ایک جانب عوام کے رجعت پسند طبقے کی جانب سے اس تمام تر بحث کو اسلامی عقائد کے خلاف عالمی سازش کا سلسلہ قرار دیا جا رہا ہے تو دوسری جانب علما نے بھی اس حوالے سے احادیث و سنت صحابہ سے دلائل پیش کیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ علما مختلف مکاتب فکر سے تعلق کے باوجود اس پر تو متفق ہیں کہ قربانی کا نعم البدل کچھ نہیں ہو سکتا تو دوسری جانب قربانی کی شرعی حیثیت پر وہ متفق نہیں ہیں۔
مثلاً غامدی صاحب کے سامنے جب یہ سوال رکھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ قربانی کی اپنی بطور عبادت فضیلت ہے۔ واٹر کولر لگوانا اپنے تئیں ایک نیکی ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کا بدل نہیں ہو سکتیں۔
پھر سوشل میڈیا سٹار مفتی طارق صاحب کے آگے یہ مسئلہ پیش کیا گیا اور حوالہ بھی دیا گیا۔ جب ایک بہت ہی جید تابعی نے بھوکے کو چند اشرفیاں دینے کو قربانی سے افضل قرار دیا تو انہوں نے جواباً انہی تابعی کی روایت کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے قربانی کے روز ایک بکری ذبح کرنے کو بڑی رقم صدقہ کرنے پر افضل قرار دیا۔
تاہم، مقبول سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے مطابق تو قربانی واجب ہی نہیں بلکہ سنت مؤکدہ ہے۔ انہوں نے پہلے دو خلفا راشدین حضرت ابوبکر رضی اللہ اور حضرت عمر رضی اللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں استطاعت کے باوجود بھی قربانی چھوڑ دیتے تھے کہ کہیں اسے واجب نہ سمجھ لیا جائے۔
سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اب بدلتی ہوئی دنیا میں جہاں انسان شعوری ارتقا کی نئی راہوں پر گامزن ہے وہاں اس جیسے سوالات انسانی ذہن لازمی اٹھائیں گے۔ انسانی سرشت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور خاص کر یورپی نشاۃ ثانیہ کی تاریخ کو مد نظر رکھیں تو مذہب، پھر وہ چاہے کوئی بھی مذہب ہو، اسے اس قسم کے سوالات اور بحثوں کا سامنا رہے گا۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ مذہبی شارحین ان کو سختی اور غیر منطقی انداز میں رد کرنے کی بجائے انہیں مذہبی اساس کے ساتھ incorporate کرنے کا انتظام کریں۔ ایسے میں مذہب کی جدید تشریحات کی ضرورت ہوگی جس کو جدید انسان اپنی روحانی ضروریات کا نمائندہ مذہبی نظریہ سمجھے وگرنہ انسانی زندگی کو آگے بڑھنا ہے۔ جو معاشرتی، تمدنی، معاشی، سیاسی و قانونی پہلو زندگی کی دقیانوسی بیڑیوں سے اس آگے کے سفر کو لگام دینا چاہیں گے، تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔ اب بڑھتے ہوئے شہر، سکڑتا ہوا جدید رہائشی طرز تعمیر، نئی نسل کا غیر یقینی پن، دباؤ کا شکار معاشی حالات، تیزی سے تبدیل ہوتا ہوا خاندانی نظام اور سب سے بڑھ کر وقت کی قلت، قربانی کی پوری رسم ذبیحہ کو شاید برداشت کرنے کے قابل نہ رہے۔ ایسے میں کامیاب وہی مذہبی نظریہ ہوگا جو واٹر کولر (بطور استعارہ) کو ذبیحہ سے جوڑنے کا خوبصورت بند و بست کر سکے۔

Tags: عید الاضحیٰقربانی
Previous Post

پخیر راغلے طالبان: ’70 ہزار جانوں کا عطیہ دینے کے بعد کشت و خون کا سلسلہ پھر شروع ہونے کو ہے؟’

Next Post

جب خالو خلیل نے بکرا خریدا: ‘خالو نے جب تھکانے کے بعد اپنی رینج بتائی تو ہم سٹپٹائے’

رضا ہاشمی

رضا ہاشمی

مصنف نیا دور سٹاف کا حصہ ہیں۔

Related Posts

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

کیا عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں؟

by حسنین جمیل
فروری 7, 2023
0

سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک طبقہ دشت گردوں کا حمایتی ثابت کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔ یہ خود ساختہ لبرل...

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

بلوچستان میں ملازمتوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جعل سازی پر مبنی ہے

by بایزید خان خروٹی
فروری 7, 2023
0

کرکٹ کے ایک آزمائشی میچ کے لئے 11 کروڑ روپے دینے والا بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے جہاں 3 لاکھ ملازمین موجود...

Load More
Next Post
جب خالو خلیل نے بکرا خریدا: ‘خالو نے جب تھکانے کے بعد اپنی رینج بتائی تو ہم سٹپٹائے’

جب خالو خلیل نے بکرا خریدا: 'خالو نے جب تھکانے کے بعد اپنی رینج بتائی تو ہم سٹپٹائے'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 8, 2023
2

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In