• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جنوری 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ڈالرز، مائی باپ اور افغان قیادت سے طالبان تک کا سفر

عظیم بٹ by عظیم بٹ
جولائی 25, 2021
in تجزیہ
4 0
0
ڈالرز، مائی باپ اور افغان قیادت سے طالبان تک کا سفر
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حال ہی میں ایک معتبر دوست سے ملاقات ہوئی جو کہ بلوچوں کے حالات اور مزاحمتی تحریکوں کے حوالے سے کافی ریسرچ رکھتے ہیں اور چونکہ خود بھی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور الگ صوبے کو لے کر وہاں کے خدشات اور وہاں کی عوام میں پلنے والے لاوے کا ذکر کرتے رہتے ہیں ۔اس بار وہ ملے تو انہوں نے دو اہم باتوں کا تفصیلی طور پر ذکر کیا کہ جن کو شاید مکمل تو میں کچھ سنسرشب اور سکیورٹی معاملات کی بنا پر بیاں نا کر سکوں مگر مناسب الفاظ میں تمہید کے طور پر بتانا ضروری سمجھتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ

‘میری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ پاکستان کی حدود سے باہر  جا چکا ہے کیونکہ شاید اس وقت حالات ان کے نزدیک مزید تنگ ہونے جا رہے تھے’ حال ہی میں لادی گینگ کے سربراہ ایک بلوچ کو بھی سی ٹی ڈی نے اسی اثناء میں خصوصی احکامات پر کاروائی کر کے ہلاک کیا ہے۔ دوسری بات جو افغان پاکستان معاملات کے پیش نظر اہم تھی وہ یہ کہ پاکستان کی حکومت نے طالبان سے بیک ڈور رابطے اس سلسلے میں کئے ہیں کہ بعض بارڈر حدود میں پاکستان میں امن اور دیگر معاملات کی خاطر طالبان کو پاکستان ‘جگا ٹیکس’ دینے کو تیار ہے۔

RelatedPosts

شہاب الدین غوری کے دھمیاک والے مقبرے میں کون دفن ہے؟

پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے؛ سابق امریکی وزیر دفاع

Load More

مگر یہ وہ باتیں ہیں جن پر آنکھ بند کر کے یقین نہیں کیا جا سکتا کہ واقع پاکستان کی جانب سے ایسے اقدامات ہوئے ہیں یا نہیں یہ ایک ذاتی تجزیہ بھی ہو سکتا ہے مگر طالبان سے پاکستان کی پڑنے والی پینگوں سے ہم آنکھ نہیں چڑا سکتے جو کہ افغان جنگ میں دخل اندازی کے وقت بھی موجود تھیں اور آج بھی جب امریکی فوج کے انخلاء کا معاملہ ہوا ہے تو پاکستان میں براہ راست نا صرف عوام جو کہ کوئٹہ پشاور میں طالبان کے جھنڈے اور لاشوں ،جنازوں میں ان کی سوچ کی حامی نظر آتی ہے بلکہ ہماری حکومت اور وزراء کے بیانات بھی اس میں واضح کردار ادا کر رہے ہیں کہ عالمی دنیا واضح طور پر ہمارے انداز محبت کا اندازہ لگا لے۔

پاکستان کے سربراہان نے  ڈالروں کے عوض نا صرف کئی پاکستانیوں کو امریکہ کے ہاتھ دیا بلکہ افغان سفیر تک  پاکستان سے 2008 میں اغواء ہو چکے ہیں ۔ سابق صدر جنرل ر مشرف اپنی کتاب میں واضح اس بات کا تذکرہ کر کے مان چکے ہیں کہ عافیہ صدیقی سے لے کر دیگر کئی درجن افراد کو پیسے کی خاطر بیچا گیا؎

سب کچھہ ہے اپنے دیس میں روٹی نہیں تو کیا

وعدہ لپیٹ لو جو لنگوٹی نہیں تو کیا

دنیا کے اور دیسوں کو دھن پہ غرور ہے

فن گداگری پہ ہمیں بھی عبور ہے

پچھلے 15 روز سے پاکستان کے تمام بڑے چھوٹے ٹی وی چینلز کے ٹاپ ٹاک شوز میں طالبان کے نمائندے گھنٹوں بکواس کر کے جاتے رہے کوئی قومی سلامتی خطرے میں نہیں آئی!مگر اسی ٹاک شو میں یا میڈیا یہاں تک کہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران بھی پاکستانیوں کے جمہوری آئینی قانونی اخلاقی حق اور ووٹ کے نمائندے محسن داوڑ، علی وزیر بول رہے ہوں تو چینلز کو خصوصی احکامات ہوتے ہیں کہ فوراً پارلیمنٹ سیشن کاٹ کر کوئی دلربا ، یا دلنشین شربت کا اشتہار چلا دو۔ محسن داوڑ ، علی وزیر ، نواز شریف ، منظور پشتین سمیت ہر اس شخص پر جس نے طالبان کی حاکمیت اور جمہوری اور آئینی حقوق کا تقاضا کیا اسے خصوصی احکامات کے تحت سنسر شپ میں ڈال دیا گیا اور دنیا کے پلیٹ فارمز پر یہ دہائیوں دے دے کر بین بجایا گیا کہ ہم نے 70 ہزار جانیں دیں ہیں۔ افغان جنگ میں ہمارے سپاہی اور شہری شہید ہوئے ہیں ہم بھلا کیونکہ طالبان کے حامی ہو سکتے ہیں! دنیا کو یہ باور کروایا گیا ہم طالبان کے خلاف ہیں ہم امریکہ کے شانہ بشانہ طالبان کے خلاف لڑے ہیں مگر حقیقت جو پس پردہ تھی وہ روز روشن کی طرح یوں عیاں ہو گئی کہ ڈالرز کا مفاد جہاں ملا پالیسی وہ بن گئی!
ایک ایٹمی ملک کا سربراہ اپنے ملک سے سب سے بڑے ادارے سب سے معتبر جگہ پارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر کہتا ہے کہ اسامہ بن لادن شہید تھے! اسی ایٹمی ملک کا وزیر داخلہ کہتا ہے کہ طالبان اب بدل چکے وہ انتہائی سمجھدار لوگ ہیں اسی ایٹمی ملک کا وزیر خارجہ کہتا ہے کہ طالبان سادہ لباس میں نہایت عقلمند لوگ ہیں!

سوال یہ ہے کہ ان سادہ اور سمجھدار لوگوں کے خلاف کئی دہائیوں تک پاکستان جنگ کیوں لڑتا رہا؟ پاکستان اگر ان کو شہید سمجھتا ہے تو ان کے ہاتھوں مارے جانے والے 70 ہزار سپاہیوں اور سویلنز کو کیا سمجھتا ہے؟

پاکستان کی سویت یونین کے خلاف جن جتھے کو تعاون کی یقین دہانی والی پالیسی کئی دہائیوں پہلے تھے کیا آج بھی اسی پر کاربند ہے؟ طالبان کا افغان سرزمین پر قابض ہونے کے بعد کے ماحول کا زمہ دار کون ہو گا؟ طالبان ابھی سے خواتین سے متعلق جو حکم نامے جاری کر رہے ہیں ان کے اثرات پاکستان سے ملحقہ بارڈرز پر کیا پڑیں گے؟ کیا اشرف غنی کی بجائے افغان پاک ڈپلومیسی کے لئے پاکستان طالبان سے مذاکرات کرے گا؟

ایک سوال جو پاکستان میں پچھلے 13 سالوں سے جب سے سول حکومتیں ملک پر مسلط ہیں اپنا وجود رکھتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آج بھی مقبوضہ کیوں نظر آتی ہے؟ قومی سلامتی کے نام پر دباؤ اور کاروائیاں صرف پاکستان کے اندر موجود سیاستدانوں اور سویلنز ہی کی وراثت ہیں؟ سٹیٹ کی اپنی پالیسی کیا ہے؟ افغان جنگ میں شمولیت کو کئی بار پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ملک کے سربراہان نے تاریخی غلطی کی ہے! پاکستان میں حالات خراب ہونے کا ذمہ دار طالبان اور افغان بارڈر کو کہا ہے! گڈ طالبان اور بیڈ طالبان سے لے کر آل طالبان آر بیڈ کا نظریہ بیان کیا ہے، لیکن حقائق آج بھی نا صرف اسی تاریخی غلطی کی ڈگڑ پر کھڑے ہیں بلکہ مزید خطرات کا اشارہ دیتے ہیں.

 

Tags: افغان طالبانافغانستانپاک افغانپاکستان
Previous Post

دھاندلی سے مستفید ہوئی حکومتیں اس کا خاتمہ کر سکتی ہیں؟

Next Post

ڈی آئی خان: 3 افراد نے برقعہ پہنے خاتون کو سر عام برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور کپڑے بھی ساتھ لے گئے

عظیم بٹ

عظیم بٹ

عظیم بٹ گزشتہ 6 برس سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ بطور پاکستانی ایکٹویسٹ ملکی و غیر ملکی چینلز پر پاکستان کا موقف رکھتے ہیں۔مصنف سیون نیوز سے اسائنمنٹ ایڈیٹر اور عدالتی صحافت سے وابستہ ہیں۔ ٹویٹر [email protected]

Related Posts

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

علی وزیر اور راؤ انوار کے لئے ملک میں الگ الگ قانون ہے

by طالعمند خان
جنوری 26, 2023
0

پاکستان میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کی شروع دن سے ایک ہی پالیسی رہی اور وہ ہے؛ 'ہم یا کوئی نہیں'۔ لیکن اب حالات...

Load More
Next Post
ڈی آئی خان: 3 افراد نے برقعہ پہنے خاتون کو سر عام برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور کپڑے بھی ساتھ لے گئے

ڈی آئی خان: 3 افراد نے برقعہ پہنے خاتون کو سر عام برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور کپڑے بھی ساتھ لے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In