• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 10, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اب اللہ ہی جانے ملک اوپر جائے گا یا عام آدمی

ڈاکٹر وقاص رضا by ڈاکٹر وقاص رضا
جولائی 26, 2021
in تجزیہ
5 0
0
اب اللہ ہی جانے ملک اوپر جائے گا یا عام آدمی
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو وقت کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید ترقی کی شاہراہ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں کا جمہوری نظام  منتخب عوامی نمائندوں کو عوام کی پیٹھ پر بٹھا کر پارلیمنٹ پہنچاتا ہے تاکہ وہ اس قوم کے مسائل کی ترجمانی کر سکیں۔ لیکن پتہ نہیں اس خطے کے پانی میں ایسی کیا بات ہے کہ اقتدار یا اختیار جسے بھی مل جائے وہ اپنے لوگوں سے ایسے منہ پھیر لیتا ہے جیسے کیڑے مکوڑے لاش کے بدن سے گوشت چاٹ کر ہڈیوں کا پنجرہ زمین کو سونپ کر ان سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔ عوام آج تک یہ نہیں سمجھ پائی کہ ارباب اختیار انکے لئے مسیحا ہیں یا پھر قصاب؟ اگر انصاف کی رو سے دیکھا جائے تو مؤخر الذکر بات زیادہ قیاس کے قریب لگتی ہے۔ کیونکہ اس بھلی مانس عوام نے آج تک کوئی حکمران ایسا نہیں دیکھا جس نے انکے سروں پر دستِ شفقت رکھا ہو۔ غریبی، مہنگائی اور ظلم سے تنگ یہ عوام آج بھی اس ترقی یافتہ دور میں روٹی روزی کو لے کر محنت کے وہ افسانے تراش رہی ہے جنھیں پڑھ کر ہر رحم دل آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے۔ لیکن اتنی شدید محنت کے بعد لوگوں کے حالات جوں کے توں ہیں۔ انکی زندگی میں رتی برابر بھی بہتری نہیں آتی۔

2018 کے الیکشن میں لوگوں کی دلی مراد پوری ہوئی کہ چور لٹیروں کی حکومت سے جان چھوٹی۔ اب اس ملک کی باگ دوڑ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں آ گئی ہے جس نے عوامی اجتماع سے ایسے مسائل پر بات کی ہے کہ ہر شخص یہ سمجھنے لگا ہے کہ ان مسائل کو حل صرف یہی جماعت ہی کر سکتی ہے۔ عوامی منشور کی حامل یہ پارٹی جو سٹیج پہ کھڑے ہو کر یہ دعویٰ کرتی نظر آتی تھی کہ اگر ملک میں مہنگائی ہو جائے تو حکمران پاجی ہو تا ہے۔ اگر بجلی کے بل آپ کی ماہانہ آمدنی کا ایک بڑا حصہ ہڑپ کر جائیں تو سمجھ لیں آپ کا حکمران چور ہے۔ اس لئے اس ملک کو صادق امین کی ضرورت ہے جو عوام کی فلاح کے بارے پوری دیانت سے سوچے۔

RelatedPosts

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے

حکومت کا ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے پر تحریک انصاف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Load More

پاکستان کی چالیس فیصد سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ وزیراعظم اور اسکی کابینہ تین سال سے قوم کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکی۔ اشیائے خورد نوش جیسے چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ صورتحال کو اگر 2018 کے تناظر میں دیکھا جائے تو شرح مہنگائی اس وقت 3.93 فیصد تھی۔ جب کہ آج یہی شرح اس دور سے دو سے تین گنا زیادہ ہے۔ وہ دور نون لیگ کا دور تھا۔ جب الیکشن کے بعد اقتدار پی ٹی آئی کو منتقل ہوا تو پہلے بجٹ (19-2018) میں مہنگائی کا ہدف 6.5 فیصد رکھا گیا۔ جبکہ مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد رہی۔ اسی طرح سال 20-2019 کے بجٹ میں مہنگائی کا ہدف 6.5 فیصد رکھا گیا جو بڑھ کر 11.5 فیصد پر پہنچ گیا۔ حالیہ دنوں میں یعنی مئی 2021 میں ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہے۔ اس رپورٹ کی رو سے گندم 30 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ انڈے 55 فیصد، چکن ساٹھ فیصد اور آٹے کے نرخ میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ مصالحہ جات اور گھی بالترتیب 86.7 اور 22 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ زندگی بچانے والی کئی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

کشف فاؤنڈیشن کی رپورٹ جو چند ماہ پہلے سامنے آئی ہے، اس نے مہنگائی نہ ہونے کے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔  اس رپورٹ کے مطابق اپریل 2020 سے اپریل 2021 تک ایک کم آمدنی والے گھرانے کی آمدنی میں 17 فیصد کمی آئی ہے۔ جبکہ 25 فیصد اسکے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ عام آدمی جو اپریل 2020 میں 30 فیصد رقم اشیائے خورد نوش کی خرید پر صرف کرتا تھا۔ اب اپریل 2021 میں وہ 46 فیصد بجٹ خرچ کرتا ہے۔ باقی ضروریات زندگی جیسے بجلی کے بلز، دوائیوں کی خرید سکول کالجز کی بھاری فیسز اور زندگی کی گاڑی چلانے کیلئے دیگر لوازمات کی ایک لمبی فہرست ہے جس کا روز مرہ کی بنیاد پر عام آدمی کو سامنا ہے۔ سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کی رپورٹ جو 29 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی تھی اسکے مطابق جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے سے لے کر اب تک ایک مزدور کی اجرت میں 8 سے 10 فیصد کمی آئی ہے۔ 2008 سے لیکر 2018 تک جس مزدور کی آمدنی ہمیشہ سے بڑھتی رہی ہے وہ اس پاک صاف حکومت میں کم ہو کر رہ گئی ہے۔  اگر نون لیگ کے تین سالوں کی کارکردگی دیکھی جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں  ہو جاتی ہے کہ اس جماعت نے کبھی بھی اپنی غریب عوام سے روگردانی نہیں کی۔ جبکہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی سے اتنی دور زندگی بسر کر رہی جسے دیکھ کر فرعون اور بنی اسرائیل کی مظلومیت ذہن میں اس طرح چھا جاتی ہے جیسے آج بھی میں اپنے بچپن کی طرح قصص الانبیاء میں فرعون اور موسیٰ کا قصہ پڑھ رہا ہوں۔ یہ اور بات ہے کہ آج کے فرعون سے نجات دلانے کے لئے ابھی تک موسیٰ کا ظہور نہیں ہوا۔ اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے جو اثرات عام آدمی کی زندگی پر مرتب ہونے جا رہے ہیں ان کو سمجھنے سے یہ حکومت قاصر نظر آتی ہے۔

کچھ دن پہلے پیٹرول اور اشیائے خورد نوش کے مزید مہنگا ہونے سے جو ایک دم ہڑ بونگ مچی ہے۔ اسی کو لے کر فواد چوہدری اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ سنہرا بیان جاری کرتے نظر آئے ہیں کہ ملک میں اگر مہنگائی بڑھی ہے تو قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اوپر دیے گئے اعداد و شمار تو کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اس ملک کے وزیر اعظم نے ایک انتہائی اندہ ناک بیان کچھ عرصہ پہلے جاری کیا تھا جسے سن کر ہر آنکھ رو پڑی تھی کہ ملک کا وزیر اعظم اتنا لاچار ہے کہ دو لاکھ جیسی کم رقم میں اسکا گزارا مشکل سے ہوتا ہے۔ جبکہ اسکی حکومت اشیائے خورد نوش جیسے چینی، آٹا، گھی اور چائے کے نرخوں میں اضافہ کر کے ایک عام آدمی کو کیسے سترہ سے بیس ہزار میں گزارہ کرنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ وزیر موصوف سے عوام ادب سے ملتمس ہے کہ وہ ازراہ کرم بتائیں کہ وہ کون سے لوگ ہیں جنکی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ملک کے وزیر اعظم کی بھی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ دو لاکھ روپے ماہانہ کما کر بھی اپنی قوت خرید میں اضافہ کر سکے۔

کرونا کی عالمی وبا کے دوران اس مہنگائی میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ عام آدمی اپنی زندگی خود ختم کرنے میں راحت محسوس کرنے لگا ہے۔ پاکستان میں اس وبا کے دوران دوسرے ترقی پذیر ممالک جیسے ہندوستان بنگلہ دیش کی نسبت مہنگائی کافی حد تک بڑھی ہے۔ یہ ممالک بھی لاک ڈاؤن جیسی سخت صورتحال سے دو چار تھے مگر بھلا ہو انکی کابینہ کا جنہوں نے ایسے کڑے وقتوں میں بھی اپنی عوام کو ایک مضبوط سہارا مہیا کیے رکھا۔ غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور لاک ڈاؤن نے ملکر پاکستانی قوم کا جو حشر کیا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں۔ موجودہ حکومت کبھی دل سے اپنا محاسبہ کرے کہ وہ جن وعدوں اور دعوؤں کی کی گود میں بیٹھ کر عوامی اکثریت سے اقتدار میں آئی ہے۔ کیا اس نے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے۔ دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ٹھہراتے یہ لوگ اس قدر غافل ہو چکے ہیں کہ انھیں اندازہ ہی نہیں لوگ اب ان پر سر راہ گالیوں کی ایسی تسبیح پڑھتے نظر آتے ہیں جنھیں سن کر ہر ذی شعور شخص کے کان لال ہو جاتے ہیں۔

کیا اقتدار یہی ہے کہ پوری ڈھٹائی سے عوامی جلسوں میں آج بھی خود کو پوتر ثابت کرنے کے لئے دوسروں کو گالیاں دے کر عوام کو بے وقوف بنائے چل دینا ہے۔ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے والے وزیر اعظم نے ایک جلسے کے دوران یہاں تک بیان داغ دیا ہے کہ انکی حکومت میں پاکستان ہر سال بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔ مزید صاحب بہادر یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگلے ہمارے دور کے پانچ سالوں میں ملک اتنا اوپر جائے گا کہ کوئی بھی پاکستانی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ اب اللہ ہی جانے ملک اوپر جائے گا یا عام آدمی۔ لیکن یہ بات تو طے ہے موجودہ حکومت جس طرح غریب آدمی کو نظر انداز کر رہی ہے اس لحاظ سے غریب اوپر ضرور جائے گا۔ باقی اس ملک میں بچ جانے والے بیوروکریٹس اور سرمایہ دار وہ اس ملک کو اتنا اوپر لے جائیں گے کہ عوام عالم بالا میں بیٹھ کر اپنے ملک کی ترقی دیکھ کر حظ اٹھایا کرے گی۔

 

Tags: بے روزگاریپاکستان تحریک انصافحکومتغربتمہنگائیوزیراعظم عمران خان
Previous Post

‘مہذب’ طالبان کی پاکستان کے خلاف جنگ، اور ہمارے بے تکے بیانات

Next Post

کشمیر الیکشن: لال حویلی کے موکلوں نے جو خبر دی وہ ہی ٹھیک ثابت ہوا، شیخ رشید

ڈاکٹر وقاص رضا

ڈاکٹر وقاص رضا

مصنف پیشہ کے لحاظ سے ایک ویٹنری ڈاکٹر ہیں جو کہ بطور پولٹری کنسلٹنٹ اور فزیشن اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

Related Posts

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
اگست 10, 2022
0

مولانا طارق جمیل صاحب جس طرح سیاستدانوں میں عمران خان کو ایک بہترین سیاستدان گردانتے ہیں، اسی طرح مجھ جیسے بے شمار...

فیض حمید سے بہاولپور | لبیکیوں کا جلسہ فیض آباد | توشہ خانہ | چینی حکام عمران

فیض حمید سے بہاولپور | لبیکیوں کا جلسہ فیض آباد | توشہ خانہ | چینی حکام عمران

by نیا دور
اگست 8, 2022
0

سب سے زیادہ متنازعہ اگر کسی نے جنرل فیض کو کیا ہے تو عمران خان اور پی ٹی آئی ہے عمران خان...

Load More
Next Post
شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا، اعجاز شاہ وزیر انسداد و منشیات تعینات

کشمیر الیکشن: لال حویلی کے موکلوں نے جو خبر دی وہ ہی ٹھیک ثابت ہوا، شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

2 hours ago

Naya Daur Urdu
ARY News declared voluntary bankruptcy in UK court after losing a massive defamation case against Mir Shakil ur-Rehman, the owner of Geo. The new channel it uses for airing its content has also lost several defamation cases in UK. ... See MoreSee Less

ARY News Declared Itself Bankrupt After Losing Massive Defamation Case

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

4 hours ago

Naya Daur Urdu
ابصار عالم نے کہا کہ میری صرف پیمرا سے یہ درخواست ہے کہ سویلین کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کو بھی کبھی مدنظر رکھ لیا کریں۔ اس وقت بھی فوری ایکشن لیا کریں۔urdu.nayadaur.tv/analysis/93745/absar-alam-blasphemy-pemra-shahbaz-gill-pti/ ... See MoreSee Less

اے آر وائے نے میرے خلاف 45 دن تک مہم چلائی، توہین مذہب سمیت ہر قسم کا مکروہ الزام لگایا

urdu.nayadaur.tv

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام بند کرنے کی پاداش نے اے آر وائے نے میرے خ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In