• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

یہ ملک ان ویڈیوز کے بل پر چل رہا ہے جو اب تک لیک نہیں ہوئیں

رضا ہاشمی by رضا ہاشمی
ستمبر 27, 2021
in تجزیہ
39 0
0
یہ ملک ان ویڈیوز کے بل پر چل رہا ہے جو اب تک لیک نہیں ہوئیں
46
SHARES
219
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستانی سیاست جو کہ طاقت کے شو کے اعتبار سے ایک جمود کا شکار تھی اس کا یہ خاموش توازن زبیر عمر ویڈیو سکینڈل نے پاش پاش کر دیا ہے۔ سکینڈل اس وقت ملک کے روایتی میڈیا کی شہ سرخیوں اور سوشل میڈیا کے ٹرینڈز میں نمبر ایک پر ہے۔ سکینڈل کی تفصیل کے مطابق محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد مبینہ ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا گیا۔

ان ویڈیوز میں محمد زبیر مبینہ طور پر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دیے۔ ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جب کہ کچھ خواتین کو ڈرا دھمکا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب محمد زبیر نے اپنے ردعمل میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ کوئی سیاست نہیں بلکہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ انہوں نے ویڈیو کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی شرم ناک حرکت کی’۔

RelatedPosts

انڈین صحافی محمد زبیر گرفتار، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

شاہد خاقان اپنے بیان کی وضاحت کریں، وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی اور نواز شریف کریں گے، محمد زبیر

Load More

یہاں یہ بات حقیقت سے خالی نہیں کہ اس ویڈیو سکینڈل اور اس کی نوعیت میں صرف زبیر عمر کا نام نیا ہے ورنہ جنسی سکینڈلز کی یہ ویڈیوز یا تصاویر تو اتنی ہی پرانی ہیں جتنی کہ پاکستان کی تاریخ۔

یحیحیٰ خان کے جاتے اقتدار کے دنوں میں اس کی رنگینیوں کا سیاسی پرچار ہو یا پھر بے نظیر بھٹو کی ڈاکٹرڈ تصاویر جنہیں جہاز سے گرایا جاتا رہا، یہ سب کچھ نیا تو نہیں۔ لیکن حالیہ دور حکومت بلکہ دور ہائبرڈ نظام میں جس طرح سے ان ویڈیوز کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، محسوس یوں ہوتا ہے کہ جیسے یہ جدید دنیا کی کوئی ریاست نہیں بلکہ مافیا ٹاؤن ہے۔ جہاں جنسی سکینڈلز کی وڈیوز گولیوں کی طرح چلتی ہیں اور مخالفین کو راہ راست پر لانے کے لئے وارننگ دی جاتی ہے۔ وہ نہ سنیں تو تو انہیں ان گولیوں سے چھلنی کر دیا جاتا ہے۔ اب تو صاف ہو گیا ہے کہ کون کس سے کیوں اور کیا کروانا چاہتا ہے۔ جنگل کی اس داستان میں بوڑھے شیر نے اپنی مزاحمت تیز کر دی ہے اور مخالفین کو لگتا ہے کہ جنگل کے عوام شیر کو چاہتے ہیں تو بس پھر اب اس کے حواریوں کو ایک ایک کر کے عوام کی نظروں میں مشکوک اور متنازعہ بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔ اسی طرح یہ بھی ایک مافیا وار ہے۔ انسانی جنگل کی۔ جہاں کہا جاتا ہے کہ ساتھ ہو تو ٹھیک، نہیں تو اوپر۔

سوال تو یہ بھی ہے کہ وہ مافیا جس کا ریکارڈ پہلے بھی واضح رہا ہے کہ کس طرح جج ارشد ملک اور پھر کس طرح نیب چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو سر تا پاؤں پیار کرتی ویڈیوز کو لیک کر کے من مرضی کے فیصلے کروائے جاتے ہیں، وہاں اس مافیا ٹاؤن میں رہ کر مافیا کو للکارنے والے کس طرح اتنے غیر ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔

زبیر عمر کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ اس کا فیصلہ تو کوئی فرانزک ایجنسی ہی کر سکتی ہے۔ تاہم، جن کی وہ ترجمانی کرتے ہیں وہ خود بھی اس پر خاموش ہیں۔ ویڈیو کا فیصلہ جو بھی ہو، ایسے میں یہ تو دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک وہ گروہ جو اس گروہ کے مخالف ہے جو کسی مافیا سے کم نہیں، اس کے خلاف متحرک گروہ کے اراکین کو تو کردار کے اس معیار پر ہونا چاہیے جو خود ایک مشعل راہ ہو۔ جس معاشرے سے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ووٹ طلب کرتے ہیں، وہاں یہ جانتے ہوئے کہ مخالف کیسے رقیق حملے کر سکتا ہے، وہاں اگر آپ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ صرف اپنے شریک حیات تک ہی محدود رہنا چاہیے تو یقیناً آپ کسی تحریک کو چلانے یا اس کی رہنمائی کرنے اور ترجمانی کرنے کے قابل بھی نہیں۔ ایسے افراد جو رہنما معاشرہ بننے کے دعوے دار ہوں اور پھر اس رتبے کا پاس نہ کر سکیں تو کم از کم وہ کسی مزاحمتی نظریے کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔ بلکہ یہ ناخدا کے وہ ساتھی بن سکتے ہیں جن کی عادت گناہ سے سفینے میں ہونے والے سوراخ اسے لے ڈوبتے ہیں۔ اس کیس میں بھی ترجمان کو ترجمان بنانے والے خاموش حلقوں کا سوچنا ہوگا۔

یہ ویڈیو کوئی آخری بھی نہیں۔ پچھلے تین چار سال میں شیخ رشید ہوں، فیاض الحسن چوہان، مفتی عبدالقوی، آسیہ خٹک، آغا سراج درانی، مفتی عبدالعزیز یا پھر چیئرمین نیب جاوید اقبال اور مرحوم جج ارشد ملک، اس قسم کے الزامات تو لگتے ہی رہے ہیں۔ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ ملک ان ویڈیوز کے بل پر چل رہا ہے جو اب تک لیک نہیں ہوئیں۔ بارِ دگر عرض ہے کہ یوں سیاست نہیں ہوتی، یہ حرکتیں اغوا کاروں اور مافیاز کی تو ہو سکتی ہیں، ریاستوں کو ایسے نہیں چلایا جانا چاہیے۔ ورنہ ایسے ہی چلتی ہیں جیسے یہ چل رہی ہے۔

Tags: پاکستانی سیاستدانوں کی لیک ویڈیوززبیر عمرلیک ویڈیومحمد زبیرمحمد زبیر کی لیک ویڈیو
Previous Post

‏بچوں کی تربیت اور آج کل کے والدین

Next Post

20 سال گزر گئے، ایف سی اہلکاروں کے لواحقین تاحال معاوضے سے محروم

رضا ہاشمی

رضا ہاشمی

مصنف نیا دور سٹاف کا حصہ ہیں۔

Related Posts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

صحافی کامران یوسف نے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جتنے بھی جلسے جلوس کر لیں، جلد...

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

by بخت منیر
اگست 15, 2022
0

یہ حساس معاملات ہیں، ان پر بات کرنے یا سوال کرنے کی جرات تو بہت بڑے بڑے لوگ نہیں کرسکتے تو میرے...

Load More
Next Post
20 سال گزر گئے، ایف سی اہلکاروں کے لواحقین تاحال معاوضے سے محروم

20 سال گزر گئے، ایف سی اہلکاروں کے لواحقین تاحال معاوضے سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

33 minutes ago

Naya Daur Urdu
سیکیورٹی کلیئرنس کہاں سے ملتی ہے سب کو پتہ ہے میڈیا کا گلہ کہاں سے دبایا جاتا ہم سب کو معلوم ہے۔ کسی بھی ادارے میں بہت سارے لوگ کام کرتے ہیں انکا کوئی واسطہ نہیں ہوتا اس ڈیل سے جو اوپر کی سطح پر کی گئی ہوتی ہے، نادیہ نقی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

1 hour ago

Naya Daur Urdu
Chaudhry Shujaat kept telling me about the betrayals he had suffered all his life at the hands of the Sharif family and then he suddenly decided to join hands with them. He should have updated my software as well so I'd be mentally prepared for this U-turn, Moonis Elahi tells Javed Chaudhry in a tell-all interview.The first part of this interview can be watched here: youtu.be/8qH8lutpzJc ... See MoreSee Less

Moonis Elahi Opens Up About Biggest Disagreement With Shujaat In Interview With Javed Chaudhry

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In