• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاکستان کو گھمبیر مسائل کا سامنا، عمران خان نے حل نہ نکالا تو انھیں کے بوجھ تلے دب جائیں گے: سہیل وڑائچ

ایک طرف مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے، دوسری طرف بدانتظامی معاملات کو خراب کر رہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت تین سال تک ایک صفحے پر رہے لیکن اب جب داخلی اور خارجی بحران زوروں پر ہے، ایسے وقت میں تعلقات کا بے سرا راگ چھیڑنے کا مطلب سوائے سیاسی ابتری کے کچھ نہیں نکلے گا۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 1, 2021
in تجزیہ
26 0
0
پاکستان کو گھمبیر مسائل کا سامنا، عمران خان نے حل نہ نکالا تو انھیں کے بوجھ تلے دب جائیں گے: سہیل وڑائچ
31
SHARES
146
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کھیل کا میدان ہو یا سیاست کا کار زار، وزیراعظم عمران خان Man of Crisis رہے ہیں۔ چند دنوں سے وزیراعظم کو پھر سے نئے بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ اپوزیشن اور حکومت کے تعلقات میں تناؤ تو پہلے سے موجود ہے لیکن الیکٹرانک ووٹنگ ایکٹ اس تنازع کو پھر سے ہوا دے رہا ہے۔ نیب آرڈیننس کے حوالے سے ابھی گرد بیٹھی نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات میں بھی سردمہری آنے لگی ہے۔

ریاست کے چوتھے ستون میڈیا سے موجودہ حکومت کے خراب تعلقات اور آئے روز پریس اور سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں کی لٹکتی تلوار حالات کو خراب کرنے کی ایک بڑی وجہ بن رہے ہیں۔

RelatedPosts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

Load More

چینی، آٹا، سیمنٹ، سگریٹ اور شوگر مافیاز کے خلاف لمبی لمبی چارج شیٹ پیش کی گئیں لیکن نتیجہ صفر۔ یہ سب مافیا مہنگائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ عام آدمی بالخصوص تنخواہ دار طبقے کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔

اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ پیٹرولیم اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو عالمی نرخوں میں اضافہ ہے لیکن آٹا، چینی اور سبزیاں تو مقامی منڈیوں سے آتے ہیں، ان کی قیمتوں کو آگ لگنا عوام کی سمجھ سے باہر ہے۔

اندرونی حالات کے گمبھیر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خارجہ حالات بھی خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے عظیم ترین اور آہنی ہمسائے چین کے ساتھ کئے گئے سی پیک معاہدے سست روی کا شکار ہیں اور صاف نظر آ رہا ہے کہ چین ان وعدہ خلافیوں پر ناراض ہے۔

دوسری طرف مغربی دنیا سے ہمارے تعلقات بھی شکوک و شبہات کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ امریکا، افغان مسئلے پر پاکستان کی طرف سے طالبان کی حمایت پر شاکی نظر آتا ہے، انہی خرابیوں میں سے ایک بڑی خرابی آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے دباؤ ہے۔ یہ معاہدے سیاسی ہوتے ہیں اور جب تک امریکا اور  یورپ کی حمایت حاصل نہ ہو، ان معاہدوں کی تکمیل مشکل ہوتی ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہی کی وجہ سے ڈالر کی اڑان اونچی سے اونچی ہو رہی ہے بلکہ روپیہ تیزی سے گر رہا ہے۔ عمران حکومت کے لئے کچھ چیلنجز تو بین الاقوامی ہیں جیسا کہ گھی اور پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں اضافہ۔ ان چیلنجز کا بہتر حکمت عملی اپنانے کے سوا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن بہت سے اندرونی چیلنجز کی وجہ غلط فیصلہ سازی بھی ہے، جیسے وزارت خزانہ کی پہلی ٹیم ناقص تھی اور پھر اس ٹیم نے آئی ایم ایف مذاکرات میں اس قدر تاخیر کی کہ ڈالر کا ریٹ شوٹ کر گیا۔ آٹا اور چینی کا بحران سراسر ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہیں۔

ایک طرف مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے، دوسری طرف بدانتظامی معاملات کو خراب کر رہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت تین سال تک ایک صفحے پر رہے لیکن اب جب داخلی اور خارجی بحران زوروں پر ہے، ایسے وقت میں تعلقات کا بے سرا راگ چھیڑنے کا مطلب سوائے سیاسی ابتری کے کچھ نہیں نکلے گا۔

پاکستان اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے عالمی فوکس میں ہے۔ افغانستان میں اگر خانہ جنگی ہوتی ہے تو ہم پھر سے ماضی کی طرح ’’ڈومور‘‘ کے مطالبے کی زد میں آئیں گے۔ دوسری طرف طالبان ہم سے امداد کی توقع کریں گے۔

پاکستان چکی کے دو پاٹوں میں پس کر رہ جائے گا۔ عمران خان ماضی میں بھی بحرانوں سے نکلتے رہے ہیں لیکن اب اصل مسئلہ بہت سے بحرانوں کا حل نہ ہونا بلکہ انہیں بغیر حل کے چھوڑنا ہے۔

اپوزیشن سے تعلقات کار کا معاملہ ہو، مہنگائی کے حوالے سے بدانتظامی کا مسئلہ ہو یا اپنی معاشی ٹیم کو بہتر کرنے کا ایشو ہو، عمران خان کو چیمپئن کی طرح پہل کرکے مسئلے حل کرنے ہوں گے ورنہ اگر مسئلے بڑھتے اور گھمبیر تر ہونے کی یہی رفتار رہی تو عمران ان مسئلوں کے نیچے دبتے چلے جائیں گے۔

Tags: CrisisEcnomicImran KhanpakistanTalibanپاکستانسہیل وڑائچعمران خان
Previous Post

بدترین سموگ: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

Next Post

مراد علی شاہ کا عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نوکری دینے کا اعلان

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 20, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
مراد علی شاہ کا عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نوکری دینے کا اعلان

مراد علی شاہ کا عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نوکری دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In